Thursday, August 17, 2017

خُوش رنگ سیب ۔۔

"منجانب فکرستان"
غور و فکر کیلئے
ممبئی فضائی آلودگی کی وجہ سے سفید رنگ کتّے نیلے رنگ ہو گئے۔
 خبر نے اُن سیبوں کی یاد تازہ کرادی جو اُوپر سے خُوش رنگ، خُوش نما، ٹھوس بے داغ تھے، کاٹنے پر اندر سے داغ زدہ ، خراب نکلے، تبدیلی کا اثر آموں پر بھی پڑا، بلکہ سیاسی نعروں پر بھی پڑا، روٹی  کپڑا مکان کا نعرہ دُھندلا گیا وہیں قرض اُتارو مُلک سنوارو کا نعرہ، انقلاب کیلئے ساتھ دو نعرے میں تبدیل ہوگیا (اہمنکات لنک پر پڑھیں)۔۔
 عمران خان کے نعرے "تبدیلی" کے بارے میں جو زور و شور پایا تھا اور جو لوگوں کو، آس دلاتا تھا، امید بندھتا تھا، اب جیسے مترروک ہوتا جارہا ہے اب سارا زور "نیا پاکستان" نعرے پر لگایا جا رہا ہے ۔ 
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2017/08/862671/

نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Sunday, August 13, 2017

کیسی بلندی کیسی پستی !!۔

"منجانب فکرستان"
غوروفکر کیلئے
انسانی ذہن کی بلندی کے کیا ہی کہنے، کائناتی کونوں کھدروں تک کو کھنگالے دے ڈال رہا ہے۔ معلوم کر لیا ہے  کہ ابر کیا چیز ہے؟ ہوا کیا ہے؟ اِس کے باوجود اِس ذہنی پستی کا کوئی علاج ؟
ورجینیا کے ریستوران ’انيٹا‘ میں کام کرنے والی ویٹریس کیلی کارٹر کو ٹپ میں یہ پرچی ملی جس پر لکھا ہُوا تھا بہت اچھی سروس، لیکن ہم سیاہ فاموں کو ٹِپ نہیں دیتے ہیں۔۔۔۔ 
اگر بارش نہ ہورہی تو مرد کی مرد سے شادی کی جائے تو زمین جل تھل ہو جائے گی۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دومردوں کی یہ شادی بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ہوئی ہے اور اس کی وجہ بارش کے دیوتا ’اِندر‘(Indra)کو خوش کرنا ہے۔ تاکہ  بارش برسائے ۔۔۔ 
نوٹ: اِس پوسٹ کی تیاری میں بی بی سی اور ہندوستان ٹائمز سے مدد لی ہے ۔۔

نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }

Thursday, August 10, 2017

دوکوڑی کابھی نہ رہا !!۔۔

منجانب فکرستان
غوروفکر کیلئے
 تصویر غور سے دیکھیں کہ، جہاں حققی خدمتی کی خوشی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے چہرے پر جھلک رہی ہے تو وہیں بچّی کے چہرے پر بھی تقدس بھری مُسکان نمایاں ہے۔


رشتے دار تک کوڑھی کو چُھونے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں یہ بیماری گلے نہ پڑ جائے  جبکہ ڈاکٹر رتھ فاؤ اِس مرض میں مبتلہ انسانوں کو اِس طرح گلے لگاتیں  کہ "دل کو دُعا کیلئے الفاظوں کی محتاجی نہیں
میرے بچپن کے کراچی میں غالباً ہر دوسرا / تیسرا بھکاری کوڑھی ہوتا تھا بعض دوکاندار انہیں دور سے ہی بھگادیتے تھے جبکہ  ڈاکٹر رتھ فاؤ نے کوڑھ کا ایسا علاج کیا کہ وہ دوکوڑی کابھی نہ رہا اور دم دبا کر پاکستان سے بھاگ گیا۔۔
یوں پاکستان دُنیا کا پہلا ملک کہلانے کا حقدار بنا کہ جس نے کوڑھ کو مار بھگایا۔ 

نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }

Sunday, July 16, 2017

دوسری طرف ۔۔

منِجانب فکرستان:
چونکانے والے ہندسے/تبصرے
غوروفکر کیلئے
بھارت میں "ریپ" ریاستی مسئلہ نہیں پورے بھارت کا مسئلہ ہے۔ تاہم بی جے پی اس مسئلہ کو بھی ریاستی / سیاسی رنگ دے کر اپنے حق میں استعمال کر رہی ہے۔ مثلاً ریاست مغربی بنگال میں ترینامول کانگریس کی حکومت کو ریپ کے حوالے سے (بی جے پی) رہنما  روپا گنگولی نے جو چیلنچ دیا وہ وڈیو لنک پر دیکھا جاسکتا ٭
ایسے میں سوال کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حُکومتیں قائم ہیں کیا وہ ریپ سے پاک ہیں؟
آئیے دوسری طرف جاپان چلتے ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ جنس مطلق وہاں کے لوگوں کا  رَوِیَّہ کیسا ہے ؟

٭٭نئی تحقیق کے مطابق ایسے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جنہوں نے کبھی کسی سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا۔جاپان میں 18 سے 34 سال کے درمیان 43 فیصد لوگوں نے کہا کہ اُنہوں نے کبھی بھی کسی سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا. 52 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ورجن ہیں اور 64 فیصد لوگوں کا کسی بھی طرح کی جنسی ریلیشن شپ سے انکاری ہیں۔۔۔

مزید تفصیلات کیلئے پوسٹ کی تیاری مددگار سائٹس پر جائیں ، وہیں پر غور طلب تبصرے بھی ہیں ۔۔۔اب مُجھے اجازت دیں۔
 ٭٭


http://www.independent.co.uk/news/world/asia/japan-sex-problem-demographic-time-bomb-birth-rates-sex-robots-fertility-crisis-virgins-romance-porn-a7831041.html 

٭
https://www.dawnnews.tv/news/1061348/


نوٹ : پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Thursday, July 13, 2017

دور اندیشی کے فیصلے !!۔

منجانب فکرستان:غور و فکر کیلئے
خُواتین کے خطرناک، مہنگے اورdesperately فیصلے
 زمین پر انسانی آبادی سات ارب سے تجاوز کر چکی ہے، آبادی میں اضافے کے ساتھ تعلیمی معیار بھی اضافہ ہُوا ہے، تاہم یہ اضافہ لڑکوں کے بجائے لڑکیوں میں زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے،مثلاً 2015-16 میں برطانیہ کی یونیورسٹی میں 56 فیصد لڑکیاں تھیں اور 44 فیصد لڑکے تھے۔
محققین کا خیال ہے گریجویٹ خواتین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔یقینی سی بات ہے کہ گریجویٹ کے بعد ان خواتین کا لائف پارٹنر کو جانچنے کا معیار بھی گریجویٹ ہوجاتا ہے۔لیکن وقت کو کون لگام ڈالے ۔۔۔ نتیجے میں یہ خواتین نہیں چاہتی ہیں کہ انہیں زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے بچہ پیدا کرنے میں کوئی مسئلہ ہو،اس کے لئے وہ اپنی جان کی اور پیسوں کی پروا کئے بغیر اپنا انڈا نکلوا فریز کروا لے رہی ہیں۔۔
 اس پوسٹ کی تیاری میں  ذیل لنک سے مدد لی ہے ملاحظہ فرمائیں۔
http://www.bbc.com/news/uk-40504076
نوٹ : پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Saturday, June 3, 2017

مور کو پنکھ کس لئے ؟

منجانب فکرستان
غور و فکر کیلئے
ارسطو کا عقیدہ مردوں کی نسبت عورتوں کے دانت کم ہوتے ہیں، لوگوں کا اعتراض کہ دو شادیاں کیں بیویوں کے منہ کا معائنہ کر کے اپنی بات کی تصدیق کر لیتے۔
٭ انڈین ہائی کورٹ جج مہیش چند شرما کا عقیدہ ہے مور برہمچاری ہے مورنی مور کے آنسو چگ کر حاملہ ہو تی ہے۔
یوٹیوب کے اس دور میں مہیش چند شرما کیلئے تصدیق کرنا کیا مشکل ہے کہ مور مورنی سے ملاپ کرتا ہے کہ نہیں،تاہم وہ اپنے یقین کو شک آلودہ نہیں  کرنا چاہتے ، گو کہ اُنکا پیشہ تصدیقات کا محتاج ہے تاہم  اُنکےعقیدے کو کسی صداقت نامے ضرورت نہیں۔
 وہ میڈیا پربڑے اعتماد سے یہ دعویٰ پیش کر رہے ہیں کہ مور کا پنکھ بھی بھگوان کرشن نے اسی لیے لگایا اور مندروں میں بھی اسے لگایا جاتا ہے کیوں کہ یہ برہمچاری ہے۔
---------------------------------------
٭  
 اس پوسٹ کی تیاری میں  ذیل لنک سے مدد لی ہے ملاحظہ فرمائیں
http://www.bbc.com/urdu/regional-40094486

نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }

Wednesday, May 31, 2017

"ہندوستانی عورت کا ایک بڑا دُکھ"

منجانب فکرستان
غور و فکر کیلئے
ہندوستان میں ایک طرف تو ریاسی وزیر نوبیاہی دلہنوں کو تحفے میں ایسے بلے دے رہے ہیں کہ،جس پے لکھا ہے شرابی شوہر کو سبق سکھانے کیلئے ہے۔۔
وزیر موصوف کی اِس اعلیٰ سوچ پر قربان جایئے کہ کیا شرابی شوہر بیوی سے چُپ چاپ مار کھاتا رہے گا ؟ یا وہی بلا چھین کر بیوی کو پورے کے پورے اسباق یاد نہ کرا دیگا۔؟
٭  جبکہ دوسری جانب  یہ ہو رہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی خواتین کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  بی جے پی کی خاتون ونگ کی صدر سوات سنگھ ایک شراب کی دکان کا افتتاح کر رہی ہیں۔کیا وزیرمَوصُوفَہ کونہیں معلوم کہ:
"ہندوستانی عورت کا ایک بڑا دُکھ"شوہر کا شرابی ہونا ہے"۔ (اگر وہ شرابی ہے تو )۔۔
٭ مزید تفصیل کیلئے ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں ۔
http://www.ndtv.com/lucknow-news/photos-of-uttar-pradesh-bjp-minister-swati-singh-inaugurating-beer-bar-goes-viral-yogi-adityanath-se-1705431
نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }


یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...