Thursday, June 13, 2013

" تبدیلی آگئی "

 منجانب فکرستان: بجٹ٭ اشک شوئی ٭ سو دُرے٭  کردار ٭ احسن طریقے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کہتے ہیں کہ "پوت کے پیر پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں"۔۔ ن لیگ نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور اس تبدیلی کو اپنے پہلے بجٹ میں ہی کر دِکھا دیا ۔۔۔
ہمیشہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی اشک شوئی کا کُچھ نہ کُچھ بندوبست کیا جاتا تھا ،لیکن تبدیلی کے نعرے کے تحت اِس بجٹ میں غالباً پہلی بار ایسی تبدیلی آئی ہے  کہ تنخواہیں نہیں بڑھیں، البتہ مرے پہ سو دُرے کے مترادف جنرل سیل ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی میں یقینی اضافہ ہوگا اسطرح یہ بجٹایک جانب ایک بُہت بڑی تعداد کو خطِ غربت سے نیچے دھکیلنے میں بہترین کردار ادا کرے گا تو دوسری جانب غریب کو مزید غریب بنانے کا کردار بھی احسن طریقے سے نبھائے گا۔۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
 { ہمیشہ پروردِگار کی مہربانیاں رہیں }   

Monday, June 10, 2013

گوگل کو بلاک کردیں گے

منجانب فکرستان:عندیہ تا انتباہ ( انوشہ رحمان)۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دو دن پہلے کی خبر ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن وزیر مملکت انوشہ رحمان نے یہ عندیہ دیا تھا کہ یو ٹیوب کو جلد از جلد بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،یو ٹیوب کو بہترین فلٹریشن نظام کے ساتھ جلد بحال کیا جائے گا ،اس سلسلے میں زائد رقم بھی خرچ کرنا پڑی تو کریں گے۔۔پھر کیا ہُوا ؟ آج کی خبر ہے کہ گوگل کو خبر دار کیا گیا ہے کہ اگر اُس نے توہین رسالت و دیگر قابلِ اعتراض مواد   یو ٹیوب سے نہ ہٹایا تو آخری اقدام کے طور پر گوگل کو بلاک کردیں گے یہ انتباہ بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے ہی جاری کیا ہے۔۔۔
 11جون۔ روز نامہ ایکسپریس 

Thursday, June 6, 2013

ٹھیکہ داری نظام کا بول بالا !!۔

منجانب فکرستان: ایوانِ صدر٭ بھاری اکثریت٭ آئین وقانون 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کے اخبارات میں ایک ایسی خبر شائع ہوئی ہے ،جو ایسا سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ ہم تاریخ کے کس دور میں رہ رہے ہیں ؟؟؟۔
 خبر کُچھ یوں ہے کہ ذرداری صاحب  کے پیر صاحب نے کہا ہے کہ صدر صاحب سے میرا، 5 سالہ ٹھیکہ طے ہُوا تھا کہ اُنہیں 5 سال تک کوئی نہیں ہٹا سکے گا، اسی سبب کوششوں کے باوجود اُنکو ایوانِ صدر سے نکالنے میں کسی کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔۔
 پیر صاحب کا کہنا ہے کہ صدر صاحب سے اُنہوں نے ہی کہا تھا کہ الیکشن سے قبل پہاڑوں سے دُورسمندر کے قریب جائیں، وہاں سیپی موتی ملیں گے،صدر صاحب نے میرے کہنے پر عمل کیا، جس کا نتیجہ سندھ میں پارٹی کو بھاری اکثریت ملی، اگر وہ میرے کہنے پر عمل نہ کرتے تو سندھ میں بھی پارٹی کی حکومت نہ بنتی ۔۔۔
پیر صاحب نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ صدر صاحب کو مزید 2 سال دِلانے کیلئے میں ایسی گوٹی فٹ کروں گا کہ آئین و قانون کے ماہرین اور سیاستدان سب۔۔۔ اپنی انگلیاں  دانتوں تلے دے لیں گے ۔۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
 { ہمیشہ پروردِگار کی مہربانیاں رہیں } 
   

Tuesday, June 4, 2013

یہ دُنیا ہے پیارے

 منجانب فکرستان:کُول ڈاؤن* رسمیِں دنیا* گیدڑسنگی*ذرداری*نواز شریف * اُصول 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، تحریکِ انصاف مل کر خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کر رہے ہیں، لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں ،جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف کے خلاف ووٹ دیا ؟؟ دونوں پارٹیوں نے ن لیگ کے نامزد امید وار ایاز صادق کو ووٹ دیا۔ایسا کیوں کیا ؟ جواب صاف ہے آپس کے اختلافات۔۔
 میں نے اپنی سابقہ ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ اِن میں زرداری جیسا مفاہمتی کوئی نہیں ہے۔۔انِکی اَنائیں موٹی اورتگڑی ہیں، میاں صاحب کی انا بھی خوب موٹی اور تگڑی تھی، لیکن جب سے اُنہوں نے زرداری مفاہمتی گیدڑ سنگی دیکھی ہے اُنکی انا  اب کول ڈاؤن دِکھائی دے رہی ہے ۔۔
اگر کوئی اخباری یا ٹی وی نمائندہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں سے پوچھے کہ بھائی ایسی بھی کیا بے مروتی ، رسمیںِ دُنیا کی خاطر ہی سہی ، اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے امید وار کو ووٹ دینا چاہئیے تھا، اِس بات پرممکن ہے اُنکا جواب یہ ہو کہ ہمارا اتحاد خیبرپختونخوا تک محدود ہے۔یعنی وزارتوں تک محدود ہے ، باقی جہاں مفادات ہونگے وہاں جائیں گے۔۔ یہی اَصل اُصول ہیں۔۔ باقی کے اصول کتابوں میں ہی اچّھے لگتے ہیں، عملی  دُنیا میں نہیں۔۔۔ 
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
 { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں } 

Sunday, June 2, 2013

دیوی (آئی پی ایل)۔

منجانب فکرستان:راج کندرا؛ سیاستدان؛ بُرا ہُوا 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 آئی پی ایل ، ہرطبقہ، ہرعمر کا جنون تھا، چھکا پڑ نے پر "پیٹ میں موجود بچّہبھی تالیاں بجاتا تھا ، مرتا بُوڑھا بھی نعرہِ تحسین  بلند کرتا تھا" ۔ آئی پی ایل دیوی کے دیوانے اِسلئیے بنے کہ دیوی اِنکے ایک ایک CELL میں خوشیاں بھرتی تھی،  یہ ہر طرح کی لسانی، مذہبی تفریق مِٹاکر تبصرہ پر اکُسا کرانہیں جوڑتی تھی، گھروں کے ماحول کو خوشگوار بناتی تھی، روٹھے ہوئے بھی تبصرہ کیلئے آپس میں جُڑ جاتے تھے ، نوجوان آئٹم سونگ سے زیادہ دیوی آئی پی ایل کے دیوانے تھے، لیکن اعترافات نے سب کو صدمے میں مبتلا کردیا۔
سیاستدان ایمانداری کا حلف اُٹھا کراربوں روپوں کی کرپشن کرتے ہیں، ثبوت دِکھانے پر بھی اعتراف نہیں کرتے ہیں ، صاف مُکر جاتے ہیں، یوں معملے کو متنازعہ بنادیتے ہیں، ایسے میں کھلاڑیوں کو روسو بننے کی کیا ضرورت  پڑی تھی۔۔۔
اب بات کھلاڑیوں تک نہیں رہی راجستھان رائل کے مالک راج کندرا کے اعتراف کے بعد ، دیوی کے پاس کیا بچا ہے ، اُسکا سب کُچھ لُٹ چُکا ہے ۔۔۔بُہت بُرا ہُواکہ برِصغیر کے لوگوں اور خاص کر نوجوانوں سے ایک صاف ستھری تفریح  چِھن گئی۔۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق کرنا سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
  { ہمیشہ پروردِگار کی مہربانیاں رہیں } 


Friday, May 31, 2013

عمران خان کا ڈرون حملہ

 منجانب فکرستان ٹیگز : ڈرون *اپوزیشن * طالبان * امریکی پالیسی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عمران خان کا یہ بیان اپنے آپ میں نواز شریف پر ڈرون حملے جیسا ہے کہ نواز شریف امریکی ڈرون گرا کر اپنی حکومت کا آغاز کریں۔۔۔
قدم بڑھاؤ کا نعرہ اب ہُوا پُرانا نیا نعرہ ہے ڈرون مار گراؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔۔یہ بیان ایک جانب بھرپور اپوزیشن کا عکاس ہے تو دوسری جانب طالبان موقف کے حق میں بھی جاتا ہے۔۔اور تیسری جانب ممکن ہے کہ امریکی پالیسی سازوں کو بھی تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی کُچھ سوچنے پر مجبور کرے کہ یہ آواز طالبان کی نہیں بلکہ ایک منتخب شخص اور ایک کثیر تعداد میں ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کے سر براہ کی آواز ہے ۔۔
عمران خان نے دھاندلی جیت پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنکی جیت کا بھانڈا پھوڑ کر رہیں گے، چاہے کسی حد تک جانا پڑے  ۔۔۔مزید تفصیل کیلئے لنک پر جائیں ۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
 { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں } 

Saturday, May 25, 2013

اُڑنے سے پیشتر

منجانب فکرستان: دوچار ہاتھ جبکہ لبِ بام رہ گیا تھا۔ (غالب سے معذرت)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کیا خیبر پختونخوا میں حکومت بننے سے پہلے ٹوٹ جائے گی ؟؟ چونکہ اب دونوں جانب سے  وضاحتی بیانات آرہے ہیں ، لہجہ بھی بدل رہا ہے ، جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم کا کہنا ہے کہ، 3 وزارتیں،تعلیم ،فنانس اور زکواۃ جماعت اسلامی کو دینے کی بات طے ہوچُکی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قائدین وزارتیں دینے سےمتعلق اپنی لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ۔ ۔

اِس سلسلے میں جماعت اسلامی کے امیر العظیم اپنے نقطہ نظرکی وضاحت میں یہ دلیل پیش کی ہے کہ،دو دن پہلے پارٹی وفد کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزارتوں کے بارے میں بھی بات ہوئی تھی اگر اس بارے میں پی ٹی آئی کو کچھ تحفظات ہوتے تو سامنے آجاتے۔۔۔

 پی ٹی آئی کی پارٹی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ تعلیم کی وزارت پی ٹی آئی کے پاس رہے ، چونکہ اس حوالے سے پارٹی نے اپنا ایک جامع روڈ میپ بنایا ہُوا ہے جو نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کیلئے ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔۔۔
یاد ہوگا کہ الیکشن میں دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معملہ دوچار ہاتھ جبکہ لبِ بام رہ گیا تھا ۔۔۔

 رائے سے اتفاق/ اختلاف کرنا سب کا حق ہے۔۔۔خبر کی تفصیل کیلئے لنک پر جائیں ۔۔۔ مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں}

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...