منجانب فکرستان ٹیگز : ڈرون *اپوزیشن * طالبان * امریکی پالیسی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عمران خان کا یہ بیان اپنے آپ میں نواز شریف پر ڈرون حملے جیسا ہے کہ نواز شریف امریکی ڈرون گرا کر اپنی حکومت کا آغاز کریں۔۔۔
قدم بڑھاؤ کا نعرہ اب ہُوا پُرانا نیا نعرہ ہے ڈرون مار گراؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔۔یہ بیان ایک جانب بھرپور اپوزیشن کا عکاس ہے تو دوسری جانب طالبان موقف کے حق میں بھی جاتا ہے۔۔اور تیسری جانب ممکن ہے کہ امریکی پالیسی سازوں کو بھی تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی کُچھ سوچنے پر مجبور کرے کہ یہ آواز طالبان کی نہیں بلکہ ایک منتخب شخص اور ایک کثیر تعداد میں ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کے سر براہ کی آواز ہے ۔۔
عمران خان نے دھاندلی جیت پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنکی جیت کا بھانڈا پھوڑ کر رہیں گے، چاہے کسی حد تک جانا پڑے ۔۔۔مزید تفصیل کیلئے لنک پر جائیں ۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }