Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, September 7, 2017

انسان میں تعصب کی حس طاقتور ہوتی ہے، تحقیق ۔ ۔ ۔

شیئرنگ فکرستان کی 
"خبر جنگ نیوز کی"
دعوت غوروفِکر  کی 
انسان میں تعصب کی حس طاقتور ہوتی ہے، تحقیق
انسان خود کو عقلمند اور منطق سمجھنے والی ایسی مخلوق سمجھتا ہے جو عملیت پسندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسان میں حقیقت اور سچ کو سمجھنے کی بجائے حسد اور تعصب کی حس زیادہ  طاقتور ہوتی ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن اور ای این ایس کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق انسانوں میں اُن حقائق کو نظرانداز کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے جو ہماری متعصبانہ سوچ سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم سے کم مشکلات کے حامل راستے پر چلنے کے حوالے سے انسان کا رویہ متعصبانہ رہا ہے چاہے اس راستے پر چلنے کی وجہ سے انسان مستقبل میں مایوسی کا شکار ہی کیوں نہ ہوجائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں انسان اپنے مستقبل میں درپیش ممکنہ نتائج کی بھی پروا نہیں کرتا۔
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }