منجانب فکرستان: قہقہے، تبادلہ خیالات اور جونز کی وارننگ
جیسا کہ وڈیو دِکھاتی ہے( لنک موجود ہے) صدر اوباما تو مائک جونز کی گرل فرینڈ کو چھوُنا تو دور کی بات، وہ بیچارے تو ایک شریف مرد کی طرح آنکھیں نیچی کئے وسط مدتی اپنا ووٹ بُھگتا رہے تھے، لیکن اوباما کو دیکھ مائک جونز کو کیا سوجھی کہ اُس نے کہا جنابِ صدر میری محبوبہ کو مت چُھونا!! جونز کی اِس بات پر (امریکی خواتین کی سائیکی کے مطابق) اُسکی محبوبہ کے قہقہے گونجے تو اوباما متوجہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے، پھر دونوں میں تبادلہ خیال شروع ہُوا۔۔۔۔
قہقہے، تبادلہ خیال اور جونز کی وارننگ نے اوباما کی مردانگی کو اِتنا جگادیا کہ میشل بھی یاد نہ رہی، اوباما نے نہ صرف جونز کی محبوبہ کو چُھوا بلکہ گلے سے بھی لگایا یہی کُچھ جونز کی محبوبہ نے اوباما سے کیا۔۔۔اب خُدا جانے اوباما کی بیوی میشل وڈیو دیکھ کر میشل ہی رہتی ہیں کہ مشتعل ہوکر مشعلبن جاتیں ہیں ؟؟جبکہ جونز اور اُسکی محبوبہ خوب خوش ہیں کہ وہ اتنے مشہور ہوگئے ہیں کہ ٹی وی والے اُن کے انٹرویو لے رہے ہیں ۔۔۔۔
"وڈیو دیکھنا چاہیں تو لنک پر جائیں اور مجھے اجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ"
http://urdu.alarabiya.net/ur/ editor-selection/2014/10/22/-% D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DA% AF%D8%B1%D9%84-%D9%81%D8%B1% DB%8C%D9%86%DA%88-%D9%86%DB% 81-%DA%86%DA%BE%DB%8C%DA%91% DB%8C%DA%BA-%D8%8C-%D9%86%D9% 88%D8%AC%D9%88%D8%A7%D9%86-% DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8% A8%D8%A7%D9%85%D8%A7-%DA%A9% D9%88-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA% A9%DB%8C-%D9%88%D8%A7%D8%B1% D9%86%D9%86%DA%AF.html
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے،
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }