منجانب فکرستان : یہ ہماری طرح کیوں نہیں سوچتے ؟؟؟
دوستو: کوسٹا ریکا کے فٹبال ورلڈکپ کواٹر فائنل میں پہنچنے پر میں اتنا زیادہ حیرت زدہ نہیں ہُوا۔جتنا
کے وہاں کے نو منتخب صدرِ جناب Luis Guillermo Solis کی بدعتی باتوں نے کیا۔۔۔
اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ صدر بنتے ہی حکم جاری کردیا ہے کہ کسی دفتر میں میری تصویر نہ لگائی
اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ صدر بنتے ہی حکم جاری کردیا ہے کہ کسی دفتر میں میری تصویر نہ لگائی
جائے، ( حالانکہ تصویر ڈراؤنی نہیں ہے) تصویر کی پوجا نہیں ہونا چاہئیے اور یہ بھی کہ کسی پُل یا شاہراہ
وغیرہ کی افتتاحی پلیٹ پر میرا نام نہ لکھا جائے، افتتاحی پلیٹ پرصرف افتتاح کی تاریخ لکھ دی جائے
کافی ہے چونکہ شاہراہ یا پُل بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں ہوتا۔۔ پھر میرا نام کس لیے ؟
کافی ہے چونکہ شاہراہ یا پُل بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں ہوتا۔۔ پھر میرا نام کس لیے ؟
خُدا جانے یہ کیسے لوگ ؟ ؟ جبکہ ہمارے لیڈرز تو تقریباً روز ہی اخبارات میں کسی بھی بہانے اپنی تصاویر
کی اشاعت چاہتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں تو ایسی خبریں بھی سُننے کو ملتی ہیں کہ:موجودہ با اثر لوگوں نے سابقہ با اثر لوگوں کی افتتاحی نیم پلیٹ اُکھاڑ پھینک اپنے نام کی نیم پلیٹ بمع بھنگڑہ لگادی ہے ۔۔۔
کی اشاعت چاہتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں تو ایسی خبریں بھی سُننے کو ملتی ہیں کہ:موجودہ با اثر لوگوں نے سابقہ با اثر لوگوں کی افتتاحی نیم پلیٹ اُکھاڑ پھینک اپنے نام کی نیم پلیٹ بمع بھنگڑہ لگادی ہے ۔۔۔
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
بشکریہ بی بی سی سائٹ:http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/06/140628_costa_rica_leader_rwa.shtml
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے۔اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }