منجانب فکرستان
پولینڈ والوں کی رائے دیگر یورپین باشندوں سے ذرا مختلف ہے
پولینڈ والوں کی رائے دیگر یورپین باشندوں سے ذرا مختلف ہے
یورپین باشندوں میں مذہب و دیگر ترجیحات کے حوالےسے جرمن اورفرانس ریڈیو کمیشن کی ایک مشترکہ
منصوبےکی سروے رپورٹ( جس میں جرمن،فرانس بیلجیم،آسٹریا،سوئزرلینڈ،پولینڈ،اور رومانیہ کے نشریاتی
اداروںنے حصّہ لیا ہے)حالیہ دنوں میں منظر عام پر آئی ہے،یہ سروے رپورٹ مختلف یورپی ملکوں کے
بیس ہزار سے زائد یورپی باشندوں سے لیے گئے تفصیلی انٹرویو کے زریعے حاصل نتائج سے مرتب کی
گئی ہے،اِسسروےرپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً سبھی یورپی ملکوں کےباشندوںکی زندگیوں
میں مذہب کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اِن یورپی ملکوں میں صرف پولینڈ واحد ایک ایسا
ملک ہے کہ جہاں پرہر تیسرے شخص کا یہ کہنا تھا کہ اُس کے لیے اس کا مذہب انتہائی اہمیت کا حامل
ہے ۔۔
یورپی ممالک کے 20 فیصد (اوسطاً) جبکہ پولینڈ کے 50 فیصد شہریوں نے کہا کہ وقت پڑنے پر وہ وطن
کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔۔
قومی ترجیحات بالترتیب
جرمنی: ( آزادی،امن اور انصاف)
فرانس: (انصاف، یک جہتی، ماحول اور تعلیم)
پولینڈ: (خاندان،آزادی اور حب الوطنی ) ۔۔
پوسٹ کی تیاری میں درج ذیل لنک سے مدد لی گئی ہے۔۔بشکریہ DW۔ :http://www.dw.de/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D9%88%DB%92-%D8%AE%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D9%86-%D9%88%D8%B7%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B0%DB%81%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%A7%DB%81%D9%85/a-17678610
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }