منجانب فکرستان
سارے اندازے دھرے رہ جاتے ہیں !!۔
ایاز امیر اسمبلی ممبر رہ چُکے ہیں، اچّھی سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، سیاسی تجزیے کرتے ہیں، اُنکا تجزیہ تھا کہ عمران خان کے
جلسے میں زیادہ لوگ نہیں آئیں گے(جلسے کے بارے میں میری رائے بھی یہی تھی) لیکن جلسے کے بعد اعتراف کرنا پڑا کہ
رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد آئی،اسی طرح بی جے پی کے بارے میں اندازہ تھا کہ جیت جائے
گی، لیکن اتنے بڑے مارجن سے جیت جائیگی اِس کا اندازہ تو کلدیپ نائر کو بھی نہیں تھا۔۔۔ اور یہ اندازہ بھی کسی کو نہیں
تھا کہ کیجری وال کی " آپ " ا ور کانگریس کو اتنی کم تعداد میں ووٹ پڑیں گے ۔۔۔
نوٹ: آپ نے اِس پوسٹ میں جو کچھ پڑھا ہے، اُس سے اختلاف/اتفاق کرنا آپ کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں۔
پڑھنے کا بُہت شُکریہ
ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں