منجانب فکرستان: انسانی شعورِ بلوغت کی چند جھلکیاں
بھارت راجستھان:لوگوں کا ماننا ہے کہ اس موٹر سائیکل مندر میں دعا کرنے کے بعد ان کا سفر محفوظ ہوجاتا ہے۔
(پوسٹ کے آخر میں اِسکی وڈیو لنک ہے)۔ جہاز مندر کی تصویر غور سے دیکھیں
اب آپ لاس اینجلس یعنی دُنیا کے اعلیٰ تعلم یافتہ شہریوں کے عقیدے کی جھلک دیکھ کر انسان کی شعوری بلوغیت پر غور
کریں ۔۔۔چونکہ ذہانت کے بل بوتے پر تو ہم مریخ پر پہنچ چکے ہیں !!!
لاس اینجلس (جنگ نیوز) بچوں کوبیما ریوں اور بُرے اثر ات سے بچا نے کے لیے تو اکثر بزرگوں سے د َ م کر وایا جا تا ہے لیکن امریکی شہر لاس اینجلس میں سینکڑوں افراد پالتو جانوروں پر دَم کر وانے پہنچ گئے ہیں ۔ایسٹر کے موقع پر جانوروں پر دَم کروانے کی84ویں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سینکڑوں افراد اپنے پالتو پرندوں سے لیکرگائیں، مگرمچھ،سانپ،بلی،بکری اور خرگوش سمیت دیگر جانوروں کے ہمراہ پہنچے ۔اس موقع پر مقامی پا دری نے ان جانوروں پر مقد س پا نی کا چھڑ کا ئو کیا اور انکے لیے دعائیہ رسومات ادا کی گئیں۔مقامی عقیدے کے مطا بق اس رسم سے جا نور بیماریوں سے محفو ظ اور لمبی عمر تک زندہ رہتے ہیں ۔
پوسٹ کی تیاری میں: سماء ٹی وی، دُنیا نیوز،اور جنگ نیوزسے مدد لی ہے، اسلئیے اِن اداروں کا شُکریہ
وڈیو لنک:http://urdu.samaa.tv/international/05-May-2014/15352
نوٹ:آپ نے اِس پوسٹ میں جو کچھ پڑھا ہے اُس سے اختلاف/اتفاق کرنا آپکا حق ہے۔ اب مجھے اجازت دیں۔۔
پڑھنے کا بُہت شُکریہ
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }