" پھر کون مسلمان یا عیسائی بچے گا "
منجانب فکرستان: /محمدتقی عثمانی / فتح اللہ گولن/ جاوید احمد غامدی / پوپ فرانسس محترم افتخاراجمل بھائی نے سانحہ مشرقی پاکستان کی مسخ شُدہ تشریحات پربعنوان"دل کا داغ جومٹ نہ سکا" اور پھربعنوان "سانحہ مشرقی پاکستان کی بنیادی وجہ" لکھا۔۔ صرف 4 دہائیوں میں سانحے سے متعلق ہونے والی مسخ شُدہ واقعاتی تشریح کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ۔۔صدیوں پُرانے مذاہب جو آج بھی رائج ہیں اُنکی صورت اصل سے کتنی مختلف ہوگئی ہوگی؟؟ قدامت پرست عیسائی: پوپ فرانسس شانزدہم پر الزام لگا رہے کہ : ہم جنس پرستی ، اسقاطِ حمل اور طلاق کے بارے میں حالیہ دنوں میں پوپ نے جو بیانات دئیے ہیں وہ عیسائی مذہب کے عقیدوں سے متصادم ہیں اسطرح پوپ فرانسس عیسائی مذہب کا چہرہ بگاڑ رہے ہیں، اسی طرح فتح اللہ گولن: ذاکر نائیک: جاوید احمد غامدی وغیرہ پر بھی یہی الزام ہے کہ یہ لوگ اسلام کی تشریحات غلط انداز میں کر کے اسلام کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔۔۔ اب ذرا وقت کے بارے میں غور فرمائیں : حضورﷺ کے دور سے۔۔ آپﷺ کے بتائے ہ...