منجانب فکرستان: نٹور سنگھ: 5 سوال: مارگریٹ تھیچر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لیڈی آئرن تھیچر کو ایک سادھو کے سامنے موم بننے کا ذکر کیا ہے ، یہ واقعہ وہ اپنی کتاب میں بھی لکھ چُکے ہیں ۔۔ دوستو واقعہ پڑھ کر میں بھی حیرت زدہ رہ گیا اسی لیے اب یہ حیرت اپنے قارئین دوستوں سے شیئر کر رہا ہوں ۔۔ یہ واقعہ 1975 کا ہے کہ جب نٹور سنگھ برطانیہ میں بھارت کے نائب ہائی کمشنر تھے اور تھیچر کو پارٹی لیڈر بنے صرف 6 ماہ ہوئے تھے ۔۔۔نٹور صاحب کے پاس دوست کا حوالہ لیکر ایک سادھو آیا اور تھیچر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ۔۔نٹور سنگھ نے پوچھا کیا کام ہے ۔۔سادھونے کہا اُن ہی کو بتاؤں گا۔۔۔
بہر حال نٹور نے تھیچر سے سادھو کا تذکرہ کیا ، تھیچر کس موڈ میں تھیں کہ دس منٹ کا ٹائم دے دیا ۔۔سادھو انگلش نہیں جانتا تھا اسلئیے نٹور سنگھ ترجمان بنے ۔۔ملاقات پرتھیچر نے سادھو سے پوچھا کہ تم کیوں مجھ سے ملنا چاہتے ہو ۔۔۔جواب میں سادھو نے ایک کاغذ منگوایا اس پر لکیریں لگا کر کاغذ کے 5 ٹکڑے کئے تھیچر سے کہا ان کاغذ کے ٹکڑوں پر سوالات لکھ کر موڑ کر رکھ دیں ۔۔تھیچر ایسا کر چُکیں۔۔ تو کہا اب ایک کاغذ اُٹھا کر کھولیں اور دل ہی دل میں لکھا سوال دوہرائیں ۔۔سادھوں نے سوال بتا دیا ۔۔۔ اسی طرح سادھوں نے پانچوں سوال بتادئیے تو نٹورسنگھ اور تھیچر دونوں حیرت زدہ ہوگئے، اسکے علاوہ تھیچر کے وزیر اعظم بننے اور گیارہ سال وزیر اعظم رہنے کی پیش گوئی بھی سادھو نے کی تھی ۔۔۔
دوستو: اسکی عقلی توجیح کیا ہوسکتی ہے؟ ۔۔ سادھو تھیچر سے ملنے کی خاطر نٹور سنگھ کے پاس آیا تھا ۔۔لیکن سادھو نے تھیچر کا ہی انتخاب کیوں کیا ؟؟؟ رب ہی جانے ۔۔اجازت دیں۔۔رب راکھا
آپ یوں ہم کو حیرت میں ڈال کر کیسے تحریر ختم کرسکتے ہیں اور ہاں کم سے کم آپ وہ پانچ سوال ہی لکھے ہو تے ۔۔خیر چلیے کوئی بات نہیں اتنی ہی شیئرنگ کا شکریہ
ReplyDeleteبُہت بُہت شُکریہ کہ آپ نے نہ صرف پڑھا بلکہ تبصرہ بھی کیا ۔ ۔ رب راکھا۔۔
Delete