منجانب فکرستان:احمقوں کی جنّت میں رہائش پزیر شخص کی باتیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کپتان کا مقصد ایسا نظام رائج کرنا ہے کہ کرپٹ آدمی بھی کرپشن نہ کرسکے۔جیسے شوکت خانم کو ایک نظام دیا،جیسے ڈرون کے خلاف اُنکی حکمت عملی نے دُنیا کو متاثر کیا۔۔اسی طرح کپتان دیگرممالک میں رائج دیہی، قصباتی اور شہری نظام کو پاکستان میں لانا چاہتے ہیں، مثلاً ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈ نہیں دیے جائیں گے 90 دن میں بلدیاتی الیکشن کراکے ترقیاتی فنڈ دیہی، قصباتی اور شہری حکومتوں کے مقامی لوگوں کو دیے جائیں گے۔۔۔تمام صوابدیدی فنڈ ختم کردیے جائیں گے ۔۔مفت یا رعائتی داموں پلاٹ دینے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا ۔۔۔ 50 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر 5 تا 15 فیصد ٹیکس کا نفاذ بھی ملک کیلئے بڑی تبدیلی لائے گا۔۔۔ غرض کہ یہ نظام دیہی،قصباتی اور شہری حکومتوں کو بڑی حد تک خود مختار بنا دیگا۔۔۔
نیا نظام۔۔نیا پاکستان۔۔ دوتہائی اکثریت سے مشروط ہے ۔۔جو حقیقت میں مشکل بات ہے ۔۔بہرحال کپتان کوشش تو کر رہے ہیں دیکھیں کیا ہوتا ہے۔۔۔میرا تو یہ کہنا ہے کہ اگر کپتان اپوزیشن میں بھی آگئے تو کم سے کم فرینڈلی اپوزیشن سے بچ جائیں گے، چونکہ فرینڈلی اپوزیشن سے پاکستان کو بُہت نقصان پہنچا ہے۔۔۔اب اگر فرض کریں اقتدار میں ن لیگ اور اپوزیشن میں پی پی پی آتی ہے تو پھر وہی فرینڈلی اپوزیشن کی کہانی دوہرائی جائے گی۔۔۔اور عوام کو دلفریب کہانیاں سُنائی جائیں گی۔۔۔
خُدا جانے کیا بات ہوئی کہ PTI کی جماعت اسلامی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی لیکن اس کے معنی یہ نہیں ہونا چاہئیے کہ اڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی تو PTI اور اُسکے سپوٹروں پرتنقید کی جائے ۔۔بلفرض اگر جماعت اسلامی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجاتی تو کیا پھر بھی PTI پر اسی طرح سے تنقید کی جاتی جیسی کہ اب ہورہی ہے ؟؟؟؟
قائد اعظم کے جیب میں بھی کھرے سکوں کے ساتھ کھوٹے سکے آگئے تھے ۔۔۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔۔۔
ن لیگ پر بھی اسی طرح کی تنقید پڑھنے کو مل رہی ہے،اُسے بھی بُرا بھلا کہا جا رہا ہے چونکہ ن لیگ سے بھی جماعت اسلامی کی سیٹ اڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی ہے۔۔۔ دلیل یہی دی جارہی ہے کہ جماعت اسلامی سے سیٹ اڈجسٹمنٹ کرنے سے انِ پارٹیوں کو فائدہ ہوتا چونکہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے۔۔۔
21 اپریل روزنامہ دُنیا میں حالیہ سروے رپورٹ شائع ہوئی ہے جس مطابق 70 فیصد مقبولیت کی نوید ہے۔اِس خبر میں تجزیہ کاروں کی حقیقت پر مبنی رائے کو بھی شامل کیا گیا ہے اسلیے لنک دے رہا ہوں ۔۔۔منشور کا اردو پی ڈی ایف لنک بھی دے رہا ہوں ۔۔۔اب اجازت دیں ۔۔۔{پڑھنے کا شُکریہ ۔۔۔رب راکھا}