منجانب فکرستان:طاہرالقادری،پرویز مشرف: ڈاکٹر عبدالقدیر جبروقدر کی روشنی میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
طاہرالقادری کے اچانک پاکستان آنے پر،لوگوں نے مفروضے قائم کئے لیکن کوئی بھی فٹ نہ بیٹھ سکا ، البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ممکن ہے کوئی خواب دیکھا ہو جسکی کلکولیشن پاکستان لے آئی ہو،لیکن ہم مشرف کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے،وہ تو عقلمندانہ لیکچرز دیتا رہا ہے، ایسا شخص عقل کو آگ لگا کر پاکستان کیوں چلا آیا ؟ ۔۔کیا مشرف کا پاکستان آنا تقدیر کا جبر ہے یا یہ کہ یہ عقلی قدر کی مس کلکولیشن ہے کہ مشرف سمجھ بیٹھے کہ اُنہیں عوام کی پزیرائی ملے گی ۔۔۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان سائنسدان ہیں اس لیے معروضی سوچ کے حامل کہلانے کے حقدار ہیں ، لیکن الیکشن کے قریب وہ اپنی ایک نئی پارٹی بنا ڈالتے ہیں اور پارٹی کو الیکشن کے میدان میں اُتار نے کا اندیہ دیتے ہیں۔۔۔ڈاکٹر صاحب کے اس فیصلے کو کیا کہنا چاہئیے ۔۔کیا اُنکا یہ فیصلہ معروضی حقائق سے لگا کھاتا ہے ؟ یا یہ کہ یہ بھی جبر کی کارستانی ہے یا پھر یہ بھی قدر کی مس کلکولیشن ہے کہ میدان مار لیں گے ۔۔۔
طاہر القادری کا یوں اچانک پاکستان آنا، مشرف کا پاکستان آنا اور الیکشن کے قریب ڈاکٹر صاحب کا نئی پارٹی بنانا۔۔ تینوں حضرات کے عمل سے عقل کو حیرانی ہے۔۔۔اب اجازت دیں ۔۔
{ پڑھنے کا شُکریہ ۔۔۔رب راکھا }