منجانب فکرستان: مہابھارت: ہندو روایت: Taboo
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اِس غیر معمولی خصوصیت کی حامل سچی کہانی کو ڈیلی" Mail online" نے اپنے پورے صفحے پر بمع تصاویر جگہ دی ، کہانی کا تعلق بھارت کے ایک گاؤں سے ہے۔۔ جبکہ اسی طرح کی دوسری سچی کہانی،جِس کو نیشنل جغرافک چینل نے فلما کر، Taboo عنوان کے تحت
اپنے چینل پر دکھایا تھا جس کا تعلق جدید ترین معاشرے کے جدید ترین شہر سے تھا۔۔۔
پہلی سچی کہانی ایک لڑکی "راجوورما" کی ہے جس کاتعلق شمالی بھارت کے علاقے دھرادون کے قریب واقع ایک گاؤں سے ہے ۔۔ راجوورما کی جس شخص سے شادی ہوئی اُسکے چار بھائی تھے ۔۔۔یوں وہ ہر سال دُلہن بنتی گئی اورہر سال ایک شوہر کا اضافہ ہوتا گیا 5 سالوں میں ایک ساتھ پانچ شوہروں والی بن گئی، پانچوں سگے بھائیوں کی اکلوتی بیوی۔۔۔ راجو ورما نے بتایا ، ہمارے گاؤں میں یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے ،اسلیئے میرے لیے بھی کوئی عجیب بات نہیں ہے۔۔میرے باپ بھی تین سگے بھائی ہیں۔۔۔ (لو کرلو گل)۔۔۔ راجو ورما نے نمائندے کو بتایا کہ ہم ایک خوشگوار زندگی گُذار رہے ہیں۔
میرے خیال میں راجو ورما جو کُچھ کہہ رہی ہے اُسکا سچ اُسکی تصاویر سے عیاں ہے۔ ۔۔۔مکمل تفصیل،راجوورما کی تصاویر، مہابھارت اور ہندو روایت وغیرہ کے بارے میں جاننے کیلئے: فوٹر لنک پر جائیں۔۔
دوسری کہانی کا تعلق جدید شہری زندگی سے ہے۔ جسے نیشنل جغرافک چینل نے اپنے پروگرام Taboo میں دیکھایا تھا ۔۔ایک 30،35 سالہ خاتون اپنے شوہروں کا تعرف یوں کرواتی ہیں کہ یہ مسٹر فلاں (نام یاد نہیں رہا) میرے پہلے شوہر ہیں اور یہ میرے دوسرے شوہر ہیں ، یہ دونوں آپس میں (حدِادب) دوست بھی ہیں، ہم سب ساتھ رہتے ہیں اور ہیپی لائف گُذار رہے ہیں اور ہاں یہ لڑکیاں میرے شوہروں کی گرلز فرینڈز ہیں ،ہم سب لائف کو انجوائے کر رہے ہیں۔۔۔
دوستو: یقین کریں مجھے راجو ورما والا حقیقی سچ اِن کے چہروں پر نظر نہیں آیا ۔۔۔ہوسکتا ہے یہ میرے ذہن کا تعصب ہو ۔۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فلمانے کی وجہ سے مصنوی پن لگا ہو۔۔۔ بہر حال آپ لنک پر جائیں راجوورما اور اسکے پانچ شوہروں کو دیکھیں اور ہوسکے تو سماجی ماحولیاتی اثرات پرغور کریں۔۔ مجھے اجازت دیں۔۔
{پڑھنے کا شُکریہ ۔۔رب راکھا}