Saturday, March 29, 2014

" غور طلاب باتیں "

 منجانب فکرستان
 ٭:ایک طرف تو مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب اخباری خبر کے مطابق دہشت گردی خطرات کے
 پیشِ نظر قائدِ اعظم،علامہ اقبال کے مزارات اور مینارِ پاکستان عوام کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔۔
٭:محترم اثرچوہان صاحب کہتے ہیں:"مولانا فضل الرحمان کے والدمولانا مُفتی محمود صاحب نے آغا شورش
کاشمیری مرحوم کے گھر ڈاکٹر مجید نظامی صاحب کی موجودگی میں کہا تھا کہ : ’’خُدا کا شُکر ہے کہ ہم پاکستان 
بنانے کے گُناہ میں شامِل نہیں تھے‘‘
٭ :محترم مستنصر حُسین تارڑ  خشونت سنگھ  کی مغفرت کے بارے میں  کہتے  ہیں  کہ: " خشونت سنگھ  کی 
مغفرت کہاں ہونی ہے "۔۔۔
محترم مستنصر حُسین تارڑ دانشور کہلاتے ہیں اُنکا  کا اسطرح  کہنا  کہاں تک صحیح ہے ؟؟؟ جملے پر غور کریں
٭محترم اسد مفتی صاحب کہتے ہیں"معلومات اور علم کے فرق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔محض معلومات
سے شخصیت کے جوہر نہیں کھلتے،علم کےحصول اور اسے انگیز کرنے سے کھلتے ہیں کہ معلومات سے صرف
حافظے کا تعلق ہے جبکہ علم ذہن کو روشنی،روشن خیالی،عصری سوچ، بھائی چارہ اورشخصیت کوتوانائی عطا کرتا 
 ہے۔میں جانتا ہوں میری یہ بات ارباب اختیار کے گلے سے نہیں اترے گی" ۔۔۔
 تفصیل پڑھنے کے خواہشمند دوست درج ذیل لنکز پر جا ئیں اور مجھے اجازت دیں۔۔ پڑھنے کا شُکریہ ۔۔۔
http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-03-29&edition=LHR&id=971103_86086769
http://www.nawaiwaqt.com.pk/columns/28-Mar-2014/291464
http://dunyapakistan.com/?p=7504
http://jang.com.pk/jang/mar2014-daily/26-03-2014/col12.htm
 نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے 

Thursday, March 27, 2014

"حُکمرانی"

  منجانب فکرستان  
 جھوٹ، بد اعتمادی اورشک کی حُکمرانی نے  سچ کی پہچان کو مشکل بنادیا ہےمثلاً  جناب سرتاج عزیر  صاحب 
نے کہا:ڈیڑھ ارب ڈالر تحفہ ہیں،لیکن لوگ یقین نہیں کر رہے ہیں،بلکہ تحفے میں سے نت نئے قسم کے سچ 
اور معنی تلاش کر رہے ہیں،یوں ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ شک اور بد اعتمادی کے دائرے میں سفر کر رہا ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا طیارہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہُوا،کوئی مسافر نہیں بچا،وزیر اعظم کی بات کو لوگوں
 نے سچ نہ مانا اور مطالبہ کیا کہ سچ بتاؤ :نتیجہ تلاش کا کام دوبارہ شروع  
امریکی سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی سر براہ سینیٹر ڈیان فن سٹائن نے ۔ سی آئی اے پر الزام عائد کیا کہ وہ 
امریکی انٹیلیجنس کمیٹی کے ارکان کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔۔۔۔ جبکہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جناب جان 
برینن نے اِن  الزامات کی تردید کی ہے ۔۔۔۔۔تو پھر سچ کیا ہے؟؟؟
سابق امریکی وزیرِدفاع رابرٹ گیٹس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہپاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم 
نہیں کیا ۔۔۔۔۔اسکے علاوہ یہ بھی لکھا ہے کہ امریکہ اور پاکستان نے کبھی ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کیا ۔۔
(رابرٹ گیٹس کے دور میں تو پاکستان کو اتحادی اور قابل اعتماد کہا جاتا رہا ہے ۔ کیا وہ سب جھوٹ تھا ؟)
حامد کرزئی نے کہا ہے کہ مجھے امریکہ پر اعتماد نہیں ہے، اِس لیے سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط نہیں کرونگا
 ۔۔۔غرض کہ اسی طرح کی بیشمار مثالوں سے دُنیا بھری پڑی ہے۔۔۔کہنے مقصدیہ ہے کہ جھوٹ + ہر قسم 
کا میڈیا مل ملا کر انسان کے سامنے کئی قسم کے ایسے سچ پیش کرتے ہیں کہ: جس سے اصل اور حقیقی سچ  کی 
پہچان جاتی رہتی ہے یوں بداعتمادی اور شکوک جنم لیتے ہیں ۔۔۔
 اب اجازت دیں۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ  
درج بالا خیالات سے اختلاف/اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے 

Saturday, March 22, 2014

" حکمتِ خدا وندی "

منجانب فکرستان
غور و فکر کے معنی : خُدا کی قُربت
درج ذیل خبر سے، صرف نظر نہ کریں 10 کھرب پر غور کریں اور خُدا کے قریب ہوجائیں

 درج بالا ذاتی خیالات پر اختلاف /اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے
تمام شُد 


" وصیت "

 منجانب فکرستان 
لگتا ایسا ہے: ورثا کے آگے  وصیت  بیکار کا پُرزہ ہے۔۔جیسا کا درج ذیل میں ہم خشونت سنگھ اور جواہر 
لال  نہرو کی وصیت کا حشر دیکھیں گے۔۔
خشونت سنگھ کی آخری خواہش (شاید وصیت بھی لکھی ہو )۔۔ کااحترام نہیں کیا گیا۔۔۔کچھ عرصہ پہلے
 ریڈرڈائجسٹ میں خشونت سنگھ کا انٹرویو شائع ہُواتھا جسکی چیدہ چیدہ باتیں،،، "روزنامہ دُنیا " نے بھی
 شائع  کی تھیں، جسمیں سوال تھا۔
سوال:سنا ہے،آپ بہائیوں کے قبرستان میں دفن ہونا چاہتے ہیں؟ جواب:جی ہاں۔۔دراصل میں نہیں
 چاہتا کہ مرنے کے بعد میری چتا جلائی جائے،میں مٹی ہوں اور اسی میں ملنا چاہتا ہوں۔۔مگر مسلمانوں
 اور عیسائیوں نے مجھے اپنے قبرستانوں میں دفنانے سے انکار کر دیا۔بہائیوں نے ہامی بھر لی،مگر یہ شرط 
لگائی کہ وہ اپنی رسوم انجام دینے کے بعد مجھے دفنائیں گے۔۔میں نے کہا،جو مرضی رسم اپنا لینا،مجھے تو
 بس زمین کا رزق بننا ہے،لیکن ورثا نے ایسا نہیں ہونے دیا زمین کے بجائے آگ کے حوالے کردیا۔
٭-------٭-------٭
اسی طرح جواہر لال نہرو کی وصیت بھی ورثا کے آگے بیکار کی چیز  ثابت ہوئی۔۔۔بقول کلدیپ نائر 
جواہر لال نہرو کی تحریری وصیت تھی کہ: وفات پر کوئی مذہبی رسوم ادا نہ کی جائے، اِس وصیت کے
 باؤجود نہرو کی وفات پرتمام ہندوانہ رسوم ادا کیں گئیں،سنسکرت کے منتر گائے گئے، لاش پر کنگا جل 
چِھڑکا گیا۔۔چتا کی لکڑیوں کے ڈھیر کے اُوپر خوشبودار صندل کی لکڑیاں بھی رکھی گئیں، غرض کہ وہ 
تمام رسُومات ادا کیں گئیں کہ : جن کے خلاف وہ زندگی بھر لڑتے رہے۔۔کیا موت پر منافقت ہوگئی 
؟؟؟۔۔
منافقت کیسی وہ تو زندہ نہیں تھے، وصیت کردی تھی، وصیت کا پاس رکھنا ورثا کے ذمہ داری تھی ،جو 
اُنہوں نے  پوری نہیں کی ۔۔۔۔   
اب اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ  
نوٹ: بلاگ ذاتی،خیالات و احساسات کے اظہار کا زریعہ ہے، اِن سے  اختلاف/ اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }  

Thursday, March 20, 2014

" خُدا پر ایمان لانے کی شرط "

منجانب فکرستان
کیا دُنیا میں کوئی انسان ایسا ہے کہ جسے سب اچّھا  کہیں ؟؟ ایک بھی تو نہیں، خشونت سنگھ بھی ایک 
انسان تھے۔۔20 مارچ کی صبح 99 سال کی عُمر میں اِنتقال ہوگیا، جو آیا ہے،جانا اُسکا مقدر ٹھہرا ہے۔
ہم دوسروں کو دفناتے ہیں، اپنا مرنا بھول جاتے ہیں۔۔
خشونت نے سکھوں کی تاریخ لکھی لیکن وہ کسی مذہب کو نہیں مانتے تھے،جسطرح یہودی سگمنڈ فرائڈ
نے یہودی مذہب اورحضرت موسیٰؑ  کی حقیقت پر تاریخی حوالوں سے روشنی ڈالی لیکن فرائڈ بھی کسی 
مذہب کے پیروکار نہیں تھے ۔۔۔
خُدا پر ایمان لانے کے بارے میں خشونت سنگھ نے اپنی آٹو بائیو گرافی میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ : بیٹی کی گیند درخت کی شاخوں میں پھنس گئی  تھی ،پتھروں اورچھڑیوں سے نکالنے کے کافی جتن کئے مگر گیند کو نہ آنا تھا  نہ آئی آخر تھک ہار کر کوشش ترک کردی اور آئس کریم کھانے چلے گئے واپسی میں دیکھا تو گیند وہیں پر موجود ہے ۔۔جس پر ایکدم مگر کسی قدر غصے سے کہا کہ اگر یہ گیند نیچے آگئی تو میں یقین کرلوں گا کہ پرماتما (خُدا) ہے ۔۔خُدا کا کرنا ایسا ہُوا کہ اُسی لمحے ہَوا کا جھونکا آیا اور گیند نیچے آگئی ۔۔
لیکن پھر بھی خُدا کو نہ مانا ۔۔خُدا کے بارے میں اُنکا عقیدہ یہ تھا کہ" ہم نہیں جانتے" 
خشونت سنگھ نے وصیت کی تھی کہ اُنکی لاش کو جلانے کے بجائے دفنایا جائے ۔۔۔ورثا وصیت پر عمل کریں گے یا نہیں معلوم ہوجائے گا۔۔۔مزید تفصیل جاننے  کیلئے درج ذیل لنک پر جائیں ۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ 
٭۔۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔۔٭
نوٹ: بلاگ ذاتی،خیالات و احساسات کے اظہار کا زریعہ ہے، اِن سے  اختلاف/ اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }  
  
  


Sunday, March 9, 2014

کسے وکیل کریں؟ کس سے منصفی چاہیں ؟؟

منجانب فکرستان : مور پپیہا میٹھا بولے: کوئل شور مچائے 
اب تھر میں نہ تو مور میٹھا بول رہے ہیں اور نہ ہی  کوئل شور مچارہی ہے،،،،سب خا موش ہوگئے
 ہیں،یہاں تک کہ اب تو معصوم بچوں نے بھی بھوک سے بلک بلک کر رونا بھی چھوڑ دیا ہے۔۔۔
 مرتے ہوئے بچوں کے دکھوں نے ماؤں کی بھوک کی شدت پر بھی غلبہ پالیا،تھر کے لوگ عرصہ 
 درازسے صبر کے عادی ہیں،اسکی وجہ یہ ہے کہ: 
 کسے وکیل کریں؟ کس سے منصفی چاہیں؟؟ 
ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں 
اختتام

Saturday, March 8, 2014

" عورت میں ہمت "

منجاب فِکرستان : 8مارچ  خواتین کا عالمی دن
 
خالق نے مرد کو جسمانی طاقت زیادہ دی ہے جبکہ ہمت کی طاقت عورت کو زیادہ دی ہے،ظلم سہنے کی ہمت کا
 روپ عافیہ صدیقی ،شجاعتی ہمت کا روپ  چاند بی بی، جھانسی کی رانی، ڈاکو پن میں ہمت کا روپ پھولن دیوی: (ایک
 دیہاتن نے حکومت کو ناک چنے چبوادِیئے)۔ ہمت کی ایک اور مثال :اگر عورت بیمار ہوکر پڑ جائے تو اُس کے
کان کے قریب جاکر کہیں بیگم شاپنگ کیلئے جانا ہے۔ وہ اُٹھ کر پرس اور میک اپ کا سامان ڈھونڈنے لگے گی ۔ 
آزمودہ نسخہ ہے جب چاہیں آزمالیں ۔۔۔ 
"ا حتجاج کا میدان ہو یا کھیل کا، یا ہو کوئی شاپنگ سینٹر خواتین ہر جگہ اکٹیو ملیں گی"
  
اب ہم عورت کے اُس عظیم ترین روپ کا ذکر اِس وڈیو میں کریں گے ۔۔۔اِس روپ کو دیکھنے کیلئے آپکو صرف یہ کرنا ہے کہ آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں اور اپنی ماں کو تصور مین لائیں ،سب کچھ بھول جائیں وڈیو کے بولوں میں کھو جائیں ۔۔۔مجھے اجازت دیں۔۔ پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔۔۔                                                                                        
 
نوٹ: بلاگ ذاتی،خیالات و احساسات کا اظہار ہے، اِن سے  اختلاف/ اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...