Sunday, August 3, 2014

" سربراہوں کا ردِعمل "

  منجانب فکرستان
اِتوار: مختلف حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہوئے:یوں جملہ شہادتیں 1740 ہوگئیں، جبکہ 9080  زخمی  ہیں
۔۔۔
اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف لاطینی امریکی ممالک کے سربراہان کی اسرائیل کےخلاف شدید یکساں 
ردِعمل نے جہاں اِن ممالک کو ایک لڑی میں پُرودیا،وہیں مسلمانوں کی تنظیماُو آئی سیاوراُو آئی سی میں
 شامل ممالک کے سربراہان کے آگے یہ سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے کہ:اسرائیل کے خلاف اُن کا ردِعمل 
مسلمان ہونے کے باؤجود لاطینی امریکہ کے ممالک کے سربراہان جیسا: کیوں نہیں ہے ؟؟
 لاطینی امریکی ممالک کے کس سربراہ  نے کیسا ردِعمل ظاہر کیا، اُسکی ایک جھلک اسطرح سے ہے ۔۔
بولیویا کے صدر ایوو مورالیس نے اسرائیل کو نہ صرف دہشت گرد ریاستوں‘کی فہرست میں شامل کیا بلکہ
 اپنے ملک میں تمام اسرائیلیوں کے لیے ویزا فری انٹری جیسی سہولت بھی ختم کردی ہے۔
برازیل کی خاتون صدر ڈلما روسیف نے غزہ  میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کو ’قتل عام‘  قرار دیا ہے۔ 
اسرائیل اور برازیل کے مابین سفارتی تنازعہ اس ہفتے کے آغاز میں اس وقت شروع ہوا تھا، جب برازیل 
نے تل ابیب سے اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس بلا لیا ۔ 
وینزویلا  کے  صدر نیکولس مادورو  نے  اسرائیلی آپریشن  کو فلسطینیوں کے خلاف’’تقریبا ایک صدی پر
  محیط قتل کی جنگ‘‘ قرار دیا۔انہی  کی جماعت کے ایک قانون ساز نے کہا  کہ اسرائیل فلسطینیوں کی 
  ’نسل کُشی‘ کر رہا ہے۔
پیرو،ایکواڈور،چلی اورالسلواڈور نےبھی اپنےسفیروں کواسرائیل سے واپس بلا لیا ہےجبکہ کوسٹا ریکا اور
 ارجنٹائن نے اسرائیلی سفیروں کو طلب کیا ہے۔اِس کے باؤجود کہ اِن دونوں ملکوں میں سب سے زیادہ  یہودی آباد ہیں۔
٭۔۔۔٭۔۔۔٭    
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے،اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

Saturday, August 2, 2014

" بنا ثبوت کے "

 منجانب فکرستان
فکرستان نےتین دِنوں کیلئے غزہ میں انسانی ہلاکتیں رُکنے کےعمل کوایک اچّھی خبر کےطور پراپنے قارئین 
 سے شئیرنگ کی تھی۔۔۔ اور یہ امید بھی لگائی تھی کہ اِن تین دنوں میں یہ مسئلہ بات چیت کے زریعے 
کسی حل پر پہنچ جائے گا۔مگر صد افسوس کہ غزہ  میں انسانی ہلاکتیں تین گھنٹے کیلئے بھی نہ رُک سکیں بلکہ 
مزید تیزی آگئی،رپورٹ کےمطابق نئے اسرائیلی حملوں میں100بے گُناہ صرف اِس جُرم میں مارے گئے 
کہ فلسطینی کہلاتے ہیں، بےگُناہ لیکن فلسطینی کہلانے کے جرم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد1600اور
 زخمیوں کی تعداد 8400 تک پہنچ گئی ہے۔۔ 
نئے اسرائیلی حملوں کا جواز بھی وہی پرانی بات کہ ہمارا ایک فوجی لاپتہ ہے جسے حماس نے اغوا کیا ہے۔۔ 
جبکہ حماس کا کہنا ہےکہ فوجی ہمارے پاس نہیں ہے، یہ مسئلہ بات  چیت کے  زریعےبھی  حل کیا  جاسکتا 
تھا،،لیکن اسرائیل نے طاقت کا مظاہرہ کرکے فلسطینی ہونے کے جُرم میں100انسانوں کو ماردیا،اسی طرح 
پہلےتین اسرائیلی لڑکوں کی ہلاکت کے بدلے میں بنا ثبوت کے  1500بےگُناہ اِس جُرم میں ماردئیے گئے 
کہ فلسطینی ہیں،کیا اِن 1500 فلسطینیوں نے،اسرائیلی لڑکوں کو ماراتھا ؟؟
 اِسرائیل کے اِس وحشیانہ طرزِ انصاف پردُنیا بھر کے انسانوں کو اسرائیل  کے خلاف بھر پور آواز اُٹھانے 
کی ضرورت ہے اوآئی سی اوراقوام متحدہ  کو مصلحتوں سے ہٹ کرانسانی جانوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے 
اپنا ایسا کردار ادا کرنا چاہئیے کہ لوگوں کو انصاف پر مبنی نظر آئے۔۔ 
٭۔۔۔٭۔۔۔٭    
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے۔اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

Thursday, July 31, 2014

"ایک اچّھی خبر "

 فکرستان کی شئیرنگ
 ایک اچّھی خبر


٭۔۔۔٭۔۔۔٭

افسوس کہ مجھے ہیلن میرن کی طرح اکاؤنٹ بند کرنے کی سہولت حاصل نہیں ہے!!
اِسکی وجہ یہ کہ فیس بک، ٹوئٹر یا گوگل پلس پر میرا اکاؤنٹ ہی نہیں ہے:razz: :grin:
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }    

" پہیلی کا جواب "

  منجانب فکرستان
شاید! فلسطنیوں کیلئے بے حسی اسلئیے بھی ہے کہ میر نے کہاتھا کہ 
" تُو کب تک میرے منہ کو دُھوتا رہے گا"
 عجیب و غریب بیماری جو سائنسدانوں کی سمجھ میں نہ آئی 
دوستو:یہ کوئی مقابلہ نہیں ہےتُرکی میں واقع ایک خاندان میںکھڑے نہ ہوسکنے کی بیماری ہے،تصویردیکھ کر 
 ابوالہول (sphinx) کا کردار اور پہیلی یاد آجاتی ہے،جو دوست اِس کردار سے نا آشنا ہیں،اُن کیلئے متعارف
 ہے:ابوالہول(خوف کاباپ)دیو مالا میں ایک ایسی بلا ہےکہ جس کا منہعورت کا،جسم شیرکا ہے،یہمسافروں 
 سے پہیلی بوجھا کرتی تھی،اورصحیح جواب نہ دینے پر ہلاک کر دیتی تھی۔۔
 پہلی اسطرح ہے کہ: اُس مخلوق  کا  نام  بتاؤ  جو صبح چار پاؤں پر چلتی ہے، دوپہر دو پاؤں اور شام ہوتے ہی 
تین پاؤں پر چلنے لگتی ہے،  ایڈی پس نے صحیح جواب دیا کہ وہ مخلوق "انسان" ہے۔۔
 بچپنے میں رینگنا( یعنی صبح)  ہاتھ بھی پاؤں کی طرح چلنے کا کام انجام دیتے ہیں، یوں چار پاؤں کہلاتے ہیں، 
بڑا ہونے پر (یعنی دوپہر) دو پاؤں سے چلتا ہے، بوڑھا ہونےپر (یعنی شام)  تین پاؤں یعنی چھڑی لیکر چلتا ہے ۔۔
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
 پڑھنے کا شُکریہ
 پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف/اتفاق کرنا آپکا حق ہے۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      
  
  

Tuesday, July 29, 2014

"انتقالیت "

  منجانب فکرستان
غزہ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 1300کے قریب پہنچ گئی، 7ہزار سے زائد زخمی
اسرائیلی خواتین کا معصوم بچوں کی ہلاکت پر اسرائیلی فوجیوں کو شاباشی میں اپنی عریاںسیلفی بھیجنا عقل کو
 ہضم نہیں  ہو رہا  تھا،سوچا  کہ نفسیاتی  کتب کی  چھان ماری  کی جائے،نتیجہ میں 
انتقالیت (Displacement) کی اصطلاح ملی۔۔
سیاسی مقاصد  کیلئے اِس کا استعمال اپنی عوام میں یکجہتی کے جذبات  پیدا کرنے کیلئے عوام کے جذبات کا رخ 
پروپگینڈے  کے زریعے دشمن مخالف کیا جاتا ہے، مثلاً  جیسے نازیوں نے یہودیوں کے خلاف نفرتی جذبات 
بھڑکائے تھے،اسی طرح سےاب اسرائیل نےاپنی عوام کےتمام ترنفرتی جذبات کا رخ فلسطینیوں کی جانب 
اِس حد تک موڑ دیا ہے  کہ انسانی عقل جذبات میں بہہ گئی ہے، یہی  وجہ ہے  کہ معصوم بچوں  کو  ہلاک 
کرنے والوں کو شاباشی میں اسرائیلی عورتیں اپنی عریاں تصاویر  بھیج رہی ہیں ۔۔۔  
 http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/07/140726_idf_war_porn_qs.shtml  
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/07/140730_israel_attacks_gaza_attacks_continue_rk.shtml
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
 پڑھنے کا شُکریہ
 پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف/اتفاق کرنا آپکا حق ہے۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

"اسرائیلی وحشیانہ بمباری "

منجانب فکرستان 


 29جولائی بمباری کی تصویر  (بشکریہ گوگل امیج )

29جولائی بمباری کی تصویر (بشکریہ گوگل امیج )
 ٭۔۔۔٭۔۔۔٭
اِس شدید وحشیانہ بمباری میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے، نتیجے میں 
100 فلسطینی انسانوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے  
تین نو جوان اسرائیلی بچّوں کو خُدا جانے کس نے مارا بدلے میں
 اسرائیل نے اب تک عورتوں بچوں سمیت 1085، فلسطینی 
انسانوں کو ہلاک کرچُکا ہے 
"خُدا"جانے کتنے زخمی ہیں اوراملاک کا کس قدر نقصان ہُوا ہے 
فکرستان دُعا گو ہے کہ "خُدا" اسرائیلیوں کو انسان ہونے کے 
ناطے شیطانی جذبادیت کے بجائے انسانی عقل سے فیصلے کرنے
کی توفیق عطا فرمائے (آمین
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/07/140729_gaza_situation_escalates_rk.shtml
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
 پڑھنے کا شُکریہ
 پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف/اتفاق کرنا آپکا حق ہے۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

Sunday, July 27, 2014

تہذیب واخلاقیات؟؟۔

منجانب فکرستان
اسرائیلی دہشت گردی کو لفظ "جنگ"کے آڑ میں چُھپایا جارہا ہے۔۔غزہ کی نہتّی سیویلین آبادی پر بمباری 
کو" جنگ" کا نام دینے والے انسانوں کی انسانیت کیوں مرگئی ہے؟
 اور یہ بھی کہ اُن اسرائیلی عورتوں کا جبلی مامتا پن کیوں غارت ہوگیا ہے کہ جو معصوم بچّوں اور عورتوں 
کو خون میں نہلانے والوں کو  شاباشی میں اپنی عُریاں سیلفی تصاویر بھیج رہی ہیں۔۔
کیا تہذیب (تمیز) و اخلاقیات کو اب دُنیا سے رخصت سمجھیں ؟؟  
٭۔۔۔٭۔۔۔٭ 
 پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف/اتفاق کرنا آپکا حق ہے۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }    

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...