Saturday, February 15, 2014

" اولاند" بطور ایک عاشق "

منجانب فکرستان:"اولاند" پر مزاحیہ پوسٹ 
میرے معزز قارئین:مجھے مبارک باد دیں،ہار پہنائیں،گلے ملیں اور میری پیٹھ تھپ تھپائیں کہ میں 1/3
پیش گو پنڈت ہوگیا ہوں،پوسٹ "پھر دھمکی " میں کیجری وال کے استعفے کی پیش گوئی کی تھی، جو سچ
ثابت ہوگئی 1/3 اسلئیے کہ:عمران جمائما بعد حلالہ ایک ہوجائیں گے والی پیش گوئی غلط ہوگئی، جمائما کسی
مسخرے کے سنگ ہوگئی ہے۔۔۔
اسی طرح فرانس کے صدر اولاند کی بھولی صورت دیکھ کر پیش گوئی کی تھی کہ انکی پارٹنر"ٹرئیر وائلر"
 شادی کا پٹہ ڈالنے میں کامیاب ہونگی مگر اولاند نے تو پارٹنر شپ ہی توڑ ڈالی اور سرکاری رہائش سے صرف 300 میٹر دوری پر واقع اداکارہ ژولی گائییے کی رہائش گاہ عشق لڑانے ہلمٹ میں منہ چھپائے خوشی:grin: خوشی:grin: اسکوٹر پر سوار جانا آنا کررہے تھے۔۔ بھولے باشاسمجھ رہے تھے کہ اُنہیں کوئی نہیں دیکھ رہا :grin: اور یہ بات بھول گئے کہ تھے "تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں"۔۔جب اخبار میں اداکارہ گائییے کے ساتھ اُنکی تصاویر شائع ہوئیں تو دیکھ کر ہکا بھکا رہ گئے ۔۔ اور منہ سے نکلا ۔۔ہائیں یہ کیا ؟؟:sad: :sad:
ہوسکے تو "پھر دھمکیتجزیہ" پڑھ کر دیکھیں ۔۔اور مجھے اجازت دیں۔۔۔ پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔
 نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }     

   

Wednesday, February 12, 2014

" بس یہی فرق ہے "

منجانب فکرستان ٹیگز: لافانی؛ فانی؛ فرق 
 دوست نے کہا صدر جارہے ہو تو والد صاحب کی یہ ہومیوپیتھک دوا بھی لیتے آنا۔۔۔دوا لیکر شیشی پر دوا
 کی ایکسپائری تاریخ دیکھنے کی کوشش کررہا تھا،۔۔۔دُکاندار سمجھ گیا،،اُسنے مجھ سے کہا : ہومیوپیتھک دوائیں
 کبھی ایکسپائر نہیں ہوتیں،میں نے کہا یہ کیا بات ہوئی؟؟کم یا زیادہ وقت کے فرق سے کائنات کی ہر شے
 فانی ہے ۔۔۔صرف ایک خُدا کی ذات ہے جو لافانی ہے۔۔۔ اور تم کہتے ہو میوپیتھک لافانی ہے۔۔۔
میرے خیال میں ایسا کہنا بھی ٹھیک نہیں۔۔یہ بات خُدا کی عظمت کے خلاف جاتی محسوس ہوتی ہے۔۔۔ نہ صرف ہومیوپیتھک دوا بلکہ کسی شے کے بارے میں بھی لافانی کا تصور صحیح نہیں ہے۔۔۔ہاں کسی کا عرصہ حیات چند ساعتوں  کا ہے، تو کسی کا کئی سالوں کا ، اور کسی کا صدیوں پر محیط ہے ،"اِس فرق کے ساتھ" ایکسپائری نظام کائنات کی ہر شے کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔۔۔  
اب مجھے اجازت دیں۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ 
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      
    
      

Tuesday, February 11, 2014

" پھر۔۔ دھمکی "

منجانب فکرستان ٹیگز: تیر؛ بھگوڑے
 جی ہاں پھر دھمکی:کہا جاتا ہے نا"ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات "  کمزوری کی یہ بات انڈین نیشنل
 کانگریس کے بارے میں کہی جارہی ہے، اور دھمکی دی ہے کیجری وال نے جس کے بارے میں لکھ چُکا
 ہوں کہ وہ کانگریس کی کمزوری کو انجوائے کر رہے ہیں ۔۔
تازہ دھمکی یہ ہے کہ" جن لوک پال بل" کانگریس اسمبلی سے منظورکرائے "چونکہ میری اصل لڑائیہی:
جن لوک پال بل کیلئے ہے"۔  ورنہ ۔۔۔ورنہ میرا استعفیٰ۔۔۔ میری حکومت ختم۔۔۔اور میں یہ چلا۔۔۔
بائے بائے ۔۔۔
کیجری وال کی یہ بات کسی کے سمجھ میں آرہی/ کسی کے سمجھ میں نہیں آ رہی ہے۔۔یعنی بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یوں حکومت چھوڑ کر جائیں گے تو آنے والے الیکشن میں مخالفین اِس  بات کو اِشو بناکرعوام کے سامنے پیش کریں گے کہ: "بھگوڑوں کو ووٹ نہ دو" ۔۔۔
 جبکہ میری جیسی سوچ والوں کا خیال یہ ہے کہ کیجری وال ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے ہیں، یعنی ایک طرف وہ عوام کو یہ باور کرا ئیں گے دیکھ لو: کرپشن کو روکنے والا بل کانگریس اور بی جے پی نے منظور نہ ہونے دیا، دوسری یہ بات عوام کو باور کرائیں گے کہ دیکھ لو: میں اقتدار کا بھوکا نہیں ہوں۔۔میں کرپشن کا خاتمہ اور عوام کی بھلائی چاہتا ہوں۔۔۔ ( اس بات میں شک کی رتی بھر گنجائش نہیں ہےکہ کیجری وال عوام کے ساتھ مخلص ہیں، اس بارے میں وہ اپنی جان تک کی بھی پرواہ نہیں کررہے ہیں)۔۔
مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ جیسے حقیقتاً وہ حکومت سے اپنی جان چُھڑانا چاہتے ہوں تاکہ وہ آنے والے لوک سبھا الیکشن کی بھر پور تیاری کرسکیں۔۔اگر حکومت میں رہے تو : حکومتی مسائل کی وجہ سے۔۔۔ لوک سبھا الیکشن  پر فوکس نہیں کر پائیں گے ۔۔۔میرے خیال میں کیجری وال استعفیٰ دے دیں گے، وزیراعلیٰ سے وزیِراعظم کی جانب قدم بڑھائیں گے ۔۔۔
   اب مجھے اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔۔۔ 
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

Sunday, February 9, 2014

طالبان نے عمران کو کیوں منتخب کیا ؟؟

منجانب فکرستان 
سونامی بُہت تیزی سے بدنامی میں تبدیل ہوتی جارہی ہے،وعدے سراب ثابت ہورہے ہیں،بلدیاتی الیکشن تک 
نہیں کرائے جارہے ہیں،ایسے میں طالبان نے عمران خان کو اپنا نمائندہ منتخب کیا تو  کراچی، لاہور ڈیفنس کے 
 وہ روشن خیال ووٹرز جو پہلی بار پی ٹی آئی کیلئے ووٹ دینے گھروں سے نکلے تھے،، سکتے میں آگئے۔۔۔حالانکہ
 عمران خان نے ملالہ کی کتاب کی رونمائی کی اجازت نہ دینے پر اپنی حکومت پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا
 اظہار کی آزادی پر پابندی نہیں لگنی چاہئیے ۔۔
ملالہ کی کتاب کی رونمائی کے حمایتی ہونے کے باوجود: عمران خان کو طالبان نے اپنی مذاکراتی کمیٹی کیلئے کیوں منتخب کیا ؟؟ میرے خیال میں اِسکا پس منظر طالبان، ڈرون اورعمران کا  ٹرائنگل ہے۔۔ طالبان کی طرح ڈرون کی شدید مخالفت اگر کسی شخص نے کی ہے تو وہ عمران خان کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے ۔۔۔غالباً اسی وجہ سے طالبان نے اپنی مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان کو شامل کیا تھا، جس کے نتیجے میں کُچھ لوگ اُنہیں اب  کپتان کے بجائے طالبان خان کہنے لگے ہیں۔۔۔ 
اب اپنے دوست کو اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      
       
    
   

Friday, February 7, 2014

" ان دیکھی طاقت "

منجانب فکرستان 
عزیز دوستو! انسان کی شخصیت کا یہ کیسا عجیب پہلو ہے کہ:جس راستے پر نہ چلنے کی قسمیں کھاتا ہے، وعدے کرتا 
ہے،اپنے آپ سے سنجیدہ عہد کرتا ہے، لیکن پھر اُسی راستے پر چلنے پر اپنے آپ کومجبور پاتا ہے ۔۔
 وہ کونسی طاقت ہے جو اِرادوں کو شکست دے دیتی ہے؟ قسموں، وعدوں اور سنجیدگی سے کئے گئے عِہدوں کو بھی
 کسی خاطر میں نہیں لاتی۔۔۔
مجاز یا منٹو کو ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی تھی کہ اب وہ اسٹیج آگئی ہے شراب نہ چھوڑی تو زندگی تمہیں چھوڑ
 دے گی۔۔ اسکے باوجود اُنہوں نے شراب نہ چھوڑی، یوں زندگی اُنہیں چھوڑ کر چلی گئی۔۔
اسی طرح بعض حضرات سگریٹ نہ پینے کی قسمیں ،وعدے اور عہد توڑ کر سگریٹ پینے لگتے ہیں۔۔آجکل تو سگریٹ کے پیکٹوں پر سگریٹ پینے کے نقصانات بھی لکھے ہوتے ہیں۔۔
یہ ساری باتیں اسلئیے یاد آرہی ہیں کہ ہمارے جاننے والوں میں ایک کے جوان بھائی کو ہیروئن پینے کی لت ایسی پڑگئی تھی کہ:  نہ پینے کی قسمیں ،وعدے اور علاج سب بیکار ثابت ہوئے ۔۔۔یہ عادت بالآخر جان لیکر ہی ٹلی۔۔۔۔۔۔خُدا مغفرت فرمائیں ۔۔آمین ۔
دوستو: اس زبردست پُر اسرار اَن دیکھی طاقت کے بارے میںذرا غور تو کریں ، جو انسانوں کو نہ چاہتے راستوں پر چلواتی ہے، یوں یہ طاقت انسانی عقل ،پکے ارادے سب کو دُھول چٹواتی ہے۔۔۔میرا ایسا خیال ہے کہ اس زبردست طاقت نے ہر انسان سے کبھی نہ کبھی اپنی طاقت کا لوہا ضرور منوایا ہے، چاہے وہ انسان عقلی طور پر کتناہی طاقتور کیوں نہ ہو۔۔۔
بلکہ بعض دوستوں کا تو یہاں  تک کہنا ہے کہ: یہ ان دیکھی طاقت روز ہمیں ہمارے ارادوں کے برعکس ہمیں چلا تی ہے !!!        
 اب اپنے دوست کو اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔۔۔
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

Monday, February 3, 2014

" امن " آمین"

منجانب فکرستان
معلوم نہیں کہ دُنیا کے دیگر ممالک کے لوگوں کا موضوعِ گفتگو کیا ہے؟؟لیکن پاکستان میں جہاں چلے جائیں
 ایک ہی لفظ سُنائی دیتا ہے وہ ہے "مذاکرات" پان کی شاپ ہو کہ دودھ کی دُکان یا پھر ہو کوئی آفس سب  
جگہیہی لفظسُنائی دیتا ہے۔۔یہاں تک کہ دودھ پیتا بچّہ بھی اپنی چمکتی آنکھوں کو اُچکا اُچکا کر اشاروں اشاروں  
میں ہنس کر ماں کو بتاتا ہے، مذاکرات ہو رہے ہیں ،ماں بھی مُسکرا دیتی ہے،،دُنیا کا حسین ترین رشتہ۔۔
توقع ہے کہ دیگر پاکستانی حضرات کی طرح دُعا کے اسپشلسٹ  عامر لیاقت صاحب بھی مذاکرات کی کامیابی کیلے خصوصی دُعا مانگ رہے ہیں ہونگے۔۔ہم بھی سر بسجود ہوکر خُدا سے دُعا گو ہوئے ہیں کہ پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے۔ 
 (آمین)
اب اپنے دوست کو اجازت دیں۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔۔ 
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }        

"مجبوری۔ اور۔ لطف اندوزی"

 منجانب فکرستان ٹیگز:  کانگریس؛ عآپ
کیجری وال نے نہ صرف کانگریسی وزراء کو بدعنوان ٹھرایا، بلکہ لگے ہاتھوں اسی طرح کا الزام راہول گاندھی
 پر بھی دھردیا ۔۔۔
کانگریس کے ساتھ اتنا سب کرنے کے باوجود کانگریس کیجری وال کو حمایت دینے پر مجبور ہے۔۔ اسی مجبوری
 کو کیجری وال انجوائے کر رہے ہیں :grin: :grin:۔۔۔
 کانگریس "عآپ" کو حمایت دینے پر کیوں مجبور ہے؟؟؟ وہ اسلئیے کہ اگر کانگریس اپنی حمایت واپس لے لیتی
 ہے،توایسی صورت میں جُگاڑو بی جے پی سے یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں وہ حکومت نہ بنا بیٹھے اور اگر  بیجے
پی حکومت نہیں بھی بناپاتی ہے تو  بھی ایسی صورت میں دوبارہ الیکشن ہونگے جس کے صاف معنی اکثریت سے دوبارہ "عآپ" کی حکومت یقینی ہے۔۔۔اسی لیے تو کیجری وال بات بے بات کانگریس سے اکڑ کر کہتے ہیں اپنی حمایت واپس لے لو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ۔۔۔ہے نا سینے پر مونگ دلنے جیسی بات ۔۔۔۔  
کانگریس کو یقین سا ہے کہ آنے والے الیکشن میں اُنکی دال نہیں گلے گی، تاہم اُنکی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ: کسی طرح بھی ممکن ہو  بی جے پی حکومت میں نہ آنے پائے۔۔ شاید اِسی سوچ کے پیشِ نظرکانگریس" ننّھے بالک" عآپ" کے لاڈ اُٹھانے پر خود کو مجبور پاتی ہے ۔۔
اب اپنے دوست کو اجازت دیں۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔۔ 
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }        
     

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...