Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, August 19, 2017

سراپا محبت ،سراپا خدمت ۔۔۔

منجانب فکرستان
غوروفکر کیلئے

شاعری نہیں آتی، تاہم جذبات کا اظہارمثل شاعری کرنا ہے حل
 پُوچھے جو کوئی مجھ سے "سراپا محبت"کیسی ہوتی ہے۔ 
نام لیکر کہہ سکتا ہوں ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہوتی ہے۔ 
پُوچھے جو کوئی مجھ سے"سراپا خدمت" کیسی ہوتی ہے۔
نام لیکر کہہ سکتا ہوں ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہوتی ہے۔
 

پاکستان میں جذام کے خاتمے کیلئے اپنے صبح و شام مریضوں کیلئے وقف کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے گورا قبرستان میں کردی گئی۔ 
تدفین میں صدر مملکت آرمی چیف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ سمیت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سعید غنی، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔۔
نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }