منجانب فکرستان
صرفغوروفکر کیلئے
ہائے۔اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا ۔۔۔۔

جہالت میں مبتلا ممالک کی سروے رپوٹ کے نتائج میں بھارت کو دُنیا کے اوّل درجہ کا جاہل ملک قرار دیا گیا، نتیجے کو قبول کرنے میں بوجہ حیرت تعمل محسوس ہورہا تھا کہ حکومتی سطح پر تسلسل کے ساتھ ایک کے بعد ایک جاہلانا اقدامات سامنے آتے چلے جا رہے ہیں ، حالیہ مثال وسطی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر گوپال بھارگوو کی ہے، جنہوں نے ابتدائی طور پر تقریباً دس ہزار بلے بنوالئے ہیں جو تحفے کے طور پر نوبیاہتا دلہنوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیر موصوف نے گزشتہ ہفتے اجتماعی شادی کی ایک تقریب میں سات سو دلہنوں کو تحفے میں یہ بلے دیئے گئے ہیں جس پر لکھا ہے، شرابی شوہر کو سبق سکھانے کے لئے ہے۔۔
وزیر موصوف کا فرمانا ہے کہ دُلہنوں کو یہ بلے دینے کا یہ مقصد نہیں کہ میں انہیں تشدد کرنے پر اکسا رہا ہوں بلکہ اس کا مقصد خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکنا ہے۔۔چونکہ بلے پہ لکھ دیا گیا ہے کہ شرابی شوہر کو سبق سکھانے کے لئے ہے۔۔
ہائے۔۔اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا ۔۔۔۔
کیا شرابی شوہر بیوی سے چُپ چاپ مار کھاتا رہے گا یا، وہی بلا چھین کر بیوی کا جوڑ جوڑ نہ ہلا دیگا ۔۔۔۔ ؟

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اب مُجھے اجازت دیں / پڑھنے کا شُکریہ قُبول فرمائیں۔
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف کرنا آپ کا حق ہے
{ رب مہربان رہے }