پھر میرا نام کس لیے ؟؟
منجانب فکرستان : یہ ہماری طرح کیوں نہیں سوچتے ؟؟؟ دوستو: کوسٹا ریکا کے فٹبال ورلڈکپ کواٹر فائنل میں پہنچنے پر میں اتنا زیادہ حیرت زدہ نہیں ہُوا۔جتنا کے وہاں کے نو منتخب صدرِ جناب Luis Guillermo Solis کی بدعتی باتوں نے کیا۔۔۔ اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ صدر بنتے ہی حکم جاری کردیا ہے کہ کسی دفتر میں میری تصویر نہ لگائی جائے، ( حالانکہ تصویر ڈراؤنی نہیں ہے ) تصویر کی پوجا نہیں ہونا چاہئیے اور یہ بھی کہ کسی پُل یا شاہراہ وغیرہ کی افتتاحی پلیٹ پر میرا نام نہ لکھا جائے، افتتاحی پلیٹ پرصرف افتتاح کی تاریخ لکھ دی جائے کافی ہے چونکہ شاہراہ یا پُل بنانے میں میرا کوئی کردار نہی...