منجانب فکرستان: خوار ہونا:باچھیں کھِلنا: چار بچّے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرد کو عورت سے محبت ہوگئی،عورت کو بھی ہوگئی ۔۔اِسی عورت سے ایک اور مرد کو محبت ہوگئی۔۔عورت کو اِس دوسرے مرد سے بھی محبت ہو گئی ۔۔ محبت بھی ایسی کہ خاتون دونوں میں سے کسی ایک کو چھوڑنے تیار نہیں ۔۔ کسی فیصلے پر پہنچنے کیلئے صورتِ حال اتنی پیچیدہ ہوگئی کہ دن پہ دن گذرتے چلے گئے یہاں تک 4 سال کا عرصہ گُذر گیا۔
تینوں نے سوچا کہ بہت خوار ہولئیے ہیں اب اِس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا چاہئیے ۔۔تینوں سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔۔ تینوں کی نیت صاف تھی اور اِس بات پر فوکس تھی کہ حل ضرور نکالنا ہے، یوں حل نکانے میں کامیاب ہوگئے کہ قانونی دستاویز تیار کریں گے کہ دونوں مرد خاتون سے شادی کریں گے اور باری باری خاتون کے ساتھ رہیں گے اور ہونے والے بچوں کے باپ دونوں مرد کہلائیں گے ۔۔۔
یہ حل اُنہیں ایسا سُوجھا کہ تینوں کی باچھیں کِھل گئیں ۔۔۔ البتہ افسوس اس بات کا ہُوا کہ یہی فیصلہ چار سال پہلے کر لیتے تو اب تک چار بچوں کے باپ ہوتے۔۔
درج بالا کہانی درج ذیل لنک پر حقیقی خبر سے متاثر ہوکر لکھی گئی ۔۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔
نوٹ : رائے سے اختلاف/ اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }