Thursday, November 9, 2017

بہتے دریا میں سے ۔۔۔

منجانب فکرستان 
 9نومبرمحمداقبال ؒکا140واں یوم ولادت
سچّی بات یہ ہے کہ علامہ اقبال کی  فکر نے میری بصیرت میں اتنا اضافہ نہیں کیا  کہ جتنا کہ اضافہ  اُنکی ہمہ جہت فکر کے بارے میں  لکھے مضامین نے کیا،اِسکا بنیادی سبب  یہ ہے کہ دانشورانہ فکر کے بارے میں رائے بھی وہی  شخص دے سکتا ہے کہ جو کہ صاحبِ بصیرت ہو۔یہ مضامین چاہے علامہ کی فکر کی موافقت میں  ہوں میں کہ مُخالفت میں، پڑھنے والوں کو اِن میں بصیرت ملتی ہے کیونکہ یہ مضامین علامہ کی شاعری و خُطبات میں موجود  جہتوں کو حوالہ  بنا کر  لکھے گئے ہیں، اِن مضامین میں میرے خیال کے موجب دانشوروں نے گویا علم و بصیرت کے دریا  بہائے ہیں ۔۔۔ اِس بہتے  دریا میں سے میں نے بھی  جہاں تک ممکن ہوسکا اپنی علم کی پیاس بجھائی ہے۔۔
دانشوروں نے علامہ کی ہمہ جہت فکر  کے حوالے سے اِس قدر کہ زیادہ مضامین لکھے گئے  ہیں کہ شاید اسکی  مثال  برصغیر  میں ملنا مشکل ہے ۔
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Friday, October 27, 2017

انسانی ضمیر کی حس، پسپا ہوتی جارہی ہے۔

منجانب فکرستان 
 غور طلب جملوں کی شیئرنگ
 انسانی ضمیر کی حس،بیچاری پسپا ہوتی جارہی ہے، نمودونمائش کی حس  فتح مند ہوتی جارہی ہے۔ 
سوئٹزرلینڈ کا سیاحتی پریمی جوڑا پریم نشانی تاج محل دیکھنے آیا ،ہندو انتہا پرستوں نے اتنا مارا کہ سر پھاڑ دیا،جبکہ دیکھنے  والے بجائے پریمی جوڑے کو بچاتے اُنکی  تصاویر لیتے رہے۔
 افسوسناک بات ہے کہ حالت بہت خراب ہے، ترقی دیکھنے کے لئے لوگ ممبئی نہ جائیں لاہور جاکر دیکھ لیں گورنر سندھ محمد زبیر
وزرا کی اتنی بڑی فوج ہے ایوان میں کوئی نہیں آتا،سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر برہم چیئرمین رضا ربانی

  Deutsche Well10/26/2017

جنگ 10/27/2017

جنگ 10/27/2017
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Thursday, October 26, 2017

آجکل قسمت کی دیوی" چین" پر بہت مہربان ہے ۔

منجانب فکرستان

غور طلب جملوں کیشیئرنگ
ایسا اسلام جو کہ معتدل ہے اور جس میں دنیا اور دیگر مذاہب کے لیے جگہ ہو۔ کوشاں ہیں شہزادہ محمد بن سلمان . 
 نئی سائنسی تحقیق کے مُطابق موت صرف جسمانی ہوتی ہے، شعور زندہ رہتا ،وہ سُن سکتا ہے، وہ چیزوں دیکھ سکتا ہے ، یہاں تک کہ اُسے چیزوں کے درمیان بھی محسوس کیا گیا ہے۔۔ 
 کیٹلین کولمین اپنی رہائی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں وہ  مع حجاب مکمل اسلامی طرز لباس میں نظر آئیں۔۔ گویا، اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے،اب رہائی ملے گی تو۔۔۔فکرستان۔
 یونانیوں کا عقیدہ تھا کہ قسمت کی دیوی مہربان  ہو تو مٹی پکڑو تو سونا ہوجائے۔۔
 چینی سائنسدان تجرباتی طور پر سمندری پانی سے کاشت  سے تقریباً 4.5 ٹن فی ہیکٹر پیداوار کی توقع کررہے تھے لیکن قسمت کی دیوی مہربان ہے، یہ پیداوار 9.5 ٹن فی ہیکٹر  حاصل ہوئی ۔۔

http://www.bbc.com/urdu/world-41745064
http://www.independent.co.uk/news/science/mind-works-after-death-consciousness-
sam-parnia-nyu-langone-a8007101.html
https://steemit.com/technology/@danish1980/china-invented-magic-rice
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Tuesday, October 24, 2017

سوشل میڈیا کی طاقت !!۔

منجانب فکرستان:غور طلب جملوں کیشیئرنگ
سماجی رابطوں خصوصاً ٹوئٹر کے بغیر وائٹ ہاوس تک نہیں پُہنچ سکتا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک پروپیگنڈا ایک بہت بڑا ہتھیار بن گیا ہے وزیرداخلہ احسن اقبال
۔حکومت جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ قرضے نہیں  لے سکتی لیکن ہمارے قرضے 65 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ
پاکستان آج دنیا بھر میں ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک قرار دیا جاہے ہے،وزیرداخلہ
 5٭۔پشاور حلقہ این اے 4 پی ٹی آئی کے ارباب عامر  جماعت اسلامی کے واصل فاروق سے بھی مقابلہ  کریں گے۔
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Wednesday, October 11, 2017

اب تو یہی معیار ہے، یہی چلن ہے ۔۔

منجانب فکرستان 
 غوروفکر کیلئے
گزُرے زمانوں میں دلیل کی نوعیت قائدے قانون کی پابند ہوتی تھی جس  بنا لوگ دلائل پر ایک دوسرے کو قائل کرلیتے تھے، تاہم مجودہ زمانے  میں یہ بات ناممکنات میں سے ہے، جسکے گواہ ہیں روزانہ کے ٹاک شو ۔
حال کی مثال یہ ہے کہ ایوانا ٹرمپ دلائل دے رہی ہیں کہ وہ ’خاتونِ اوّل‘ ہیں۔ممکن ہے آپکو ایوانا کے دلائل بے ڈھب لگیں جبکہ وہ امریکی ناول نگار بھی ہیں، ایسے میں یہ سوال بنتا ہے کہ امِت شاہ کے بیٹے حق میں بی جے پی کی جو دلائلی قوالی چل رہی ہے کیا اُس میں کوئی بات ڈھب والی ہے؟
مودہ دور کے دلائل کا یہی ڈھب ہے،یہی معیار ہے ،یہی چلن ہے، چاہے پاکستان ہو کہ بھارت یا کہ  ہو امریکا ۔۔۔۔۔
تفصیلات کیلئے دیکھیں بی بی سی ۔۔۔
http://www.bbc.com/urdu/world-41568569
http://www.bbc.com/urdu/regional-41553127
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Wednesday, September 20, 2017

انسان کا دشمن کون ؟ ۔

منجانب فکرستان
غوروفکر کیلئے
ماسکو  میں نصب دنیا کی خطرناک ترین سمجھی جانے والی بندوق  کے موجد میخائل کلاشنکوف کا 30 فٹ اُونچا دیو قامت مجسمہ کی رونمائی ہوئی، ۔۔مسلح افواج، ملیشیا اور شدت پسند کہلانے والے بھی اپنے دشمن(انسان) کو مار نے کیلئے اسی ہتھیار کلاشنکوف کو استعمال کرتے ہیں۔
اس تقریب کی قابلِ غور بات پادری کا مجسمے پر مقدس پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہے۔
 عیسائی سمیت دُنیا کے تمام مذاہب انسانی جان کی حرمت کے مدعی ہیں، تاہم تاریخ انکے اس دعوٰے کی نفی کرتی ہے ۔ بلکہ تاریخ تو یہ دعویٰ کرتی نظر آتی ہے کہ مذہب اور فرقوں کے نام پر آج بھی مہذب کہلانے والا انسان، دوسرے انسانوں کو خون نہلا رہا ہے۔حالیہ مثال  میانمار میں روهینگیا مسلمانوں کی ہے
نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا   آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Friday, September 15, 2017

وہ خبر جو ثانوی حیثیت اختیار کر گئی !!!۔

منجانب فکرستان:  وہ خبر جو ثانوی "حیثیت" اختیار کر گئی  !!!۔
اِنسانی ذہن کی صورت گری ! غوروفکر کیلئے۔
صبح دس بجے بی بی سی اردو: سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دس خبریں
شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، جاپان کی تشویش
1965: جب غلطی سے انڈین جنگی جہاز پاکستان میں اتر گیا
مودی شنزو آبے کو مسجد کیوں لے کر گئے؟
پاکستان میں پہلی مرتبہ بلیو وہیل اور اس کا بچہ دیکھا گیا
تبدیلی کا نعرہ لاہور میں کچھ تبدیل کر پائے گا؟
'جب گاندھی کا قتل ہوا تو ہم گھبرا گئے‘
مذہبی جماعت کی سیاسی جماعت اور آزاد امیدوار
’مردوں کے مقابلے میں خواتین میں سیکس میں عدم دلچسپی کا امکان دو گنا زیادہ‘
’جنسی تشدد کا شکار روہنگیا خواتین‘
بلٹ ٹرین نظر بھی نہیں آئے گی
درج ذیل خبر صفحے پر موجود ہے:
 خبر15 ستمبر 2017 عراق میں دو حملوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک ۔۔۔اِنسانی ذہن کی صورت گری کہ اس خبر کو پڑھنے والے افراد کم ملے !  
مجھے کام رونے سے اکثر ہے ناصح 
تو کب تک مرے منہ کو دھوتا رہے (میر)

نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا   آپ کا  حق  ہے ۔

{  رب  مہربان  رہے  }

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...