Wednesday, December 5, 2012

[تاریخ کیا کہتی ہے؟][ فطرت کیا کہتی ہے؟]

منجانب فکرستان:سعودی عرب میں یوٹیوب پر پابندی نہیں ہے مسئلہ کا حل نکالا
-------------------------------------------------------------------
 بھارت کے علاقے سُندری باری سے خبر ہے کہ وہاں کی سُندریا ں  شادی کیلئےاپنی باری کا انتظار نہیں کرتی ہیں فون پر کسی لڑکے سے Love مّٹکا کرکے  گھر سے بھاگ جا تی ہیں۔ اِسکا حل مقامی  کونسل نے رحمان ملک حل یعنی فون پر پابندی لگا کر نکالا کہ جو کنواری فون کرتی پکڑی جائے اُس پر  دس ہزار بھارتی روپئے  جرمانہ ہوگا جبکہ شادی شُدہ عورت پر جرمانہ کی رقم دو ہزار روپئے  رکھی گئی ہے اور اِسکی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی بھی  بنادی گئی ہے۔۔، کیا یہ حل کار گر ہوگا ؟؟تاریخ اسکا جواب کلاسک رومانی داستانوں کے حوالے سے نفی میں دیتی ہے۔۔جبکہ فطرت مزاق  اُڑاتے ہوئے کہتی ہے۔
"اُونچی دِواریں چُنوادو، لاکھ بِٹھادو پہرے"
 اس بارے میں مقامی چینل پر بات کرتے ہوئےسُمن نامی خاتون نے کہا کہ یہ بیکار کی پابندی ہے، ٹیکنالوجی تو استعمال کیلئے ہوتی ہے نہ کہ پابندی لگانے کیلئے۔۔۔ کاش یہ ہی بات کوئی ہمارے وزیرِ داخلہ سے بھی کہے کہ ٹیکنالوجی استعمال کیلئے ہوتی پابندی لگانے کیلئے نہیں۔۔۔ سعودی عرب نے یوٹیوب پر پابندی نہیں لگائی قابلِ اعتراض مواد کو بلاک کرنے کا حل نکالا۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔ آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔
http://www.dw.de/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%DA%AF%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D9%81%D9%88%D9%86-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D9%84-%D9%BE%D8%B1-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C/a-16429190?maca=urd-rss-urd-all-1497-rdf

Tuesday, December 4, 2012

" ایسا شک گُذرتا ہے "

منجانب فکرستان : حکومت کی نااہلی کا۔۔سوال ہی پیدا نہیں ہوتا 
-------------------------------------------------------------------
مدرسہ احسن العلوم کے استادالحدیث  مولانا اسماعیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ،یہ فرقہ واریت ٹارگٹ کلنگ عمل ردِعمل کا شاخسانہ لگتا ہے ،چونکہ ملک میں فرقہ واریت عدم برداشت ہلاکتوں میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔۔اس اضافہ کی ایک بڑی وجہ نامعلوم افراد عموماً  نامعلوم ہی رہتے ہیں ۔۔۔۔ 
نامعلوم افراد کے بارے میں آج ایک اور خبر یہ بھی ہے کہ انہوں نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع قادیانی جماعت کے قبرستان میں متعدد قبروں کو نقصان پہنچا کر غائب ہوگئے۔۔۔ 
 ملک بھر میں اور خاص طور پر کراچی اور کوئٹہ میں کتنی زیادہ ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے لیکن نامعلوم  افراد پکڑے نہیں جارہے ہیں  پکڑے نہ جانے کی وجہ سے ایسا شک گُذرتا  ہے کہ یہ نامعلوم افراد کوئی نادیدہ مخلوق ہے، اگر دیدہ ہوتی تو ہماری حکومت کب کےگرفتار کرکے اُنہیں کیفرِ کردار تک پہنچادیتی اور  ٹارگٹ کلنگ سیریز شروع نہ ہونے دیتی، لیکن ہماری حکومت بیچاری کیا کرے ، نادیدہ مخلوق سے کیسے لڑے ،اس لیے 
حکومت کی نا اہلی کا۔۔سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔ آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔ 


Sunday, December 2, 2012

"پُوجا "

 منجانب فکرستان :مذاہب: ثبوت :ڈرون حملے:اعتراض: انسان: عقیدہ: پاکستان
-------------------------------------------------------------------
قارئین دوستوں میں سے یقیناً کئی دوستوں نے مغربی فلسفیوں اور ماہرینِ نفسیات  کی مذاہب  کے بارے میں کہی ہوئی یہ بات ضرور  پڑھی ہوگی کہ مذا ہب خوف کی پیدا وار ہیں ۔۔ یہ بات مجھے یوں یاد آئی کہ مختلف اخباروں میں خبر چھپی تھی کہ بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں ڈینگی مچھر کے خوف میں مبتلا لوگوں نے ایک بڑا سا بُت ڈینگی مچھر کا بنا کر اُسکی پُوجا شُروع کردی ہے،ان لوگوں کے اِس عمل سے کم سے کم بُت پرستی کی حد تک تو ماہرین کی  کہی ہوئی بات کا ثبوت ملتا ہے کہ یہ مذاہب (بت پرستی والے) خوف کی پیداوار ہیں۔۔
اگر ڈرون حملے پاکستان کے بجائے ہندوستان  پر ہوتے تو شاید خوف کے مارے لوگ ڈینگی مچھر کی طرح ڈرون کا بُت بنا کر اسکی بھی پُوجا شروع  کر دیتے۔۔دوستو: میں کسی کے عقیدے پر اعتراض نہیں کر رہا ہوں، صرف حیرت کا اظہار کر رہا ہوں  کہ آج کے  دور کے  انسان میں  بھی  پایا جاتا ہے۔ اِس قسم کا عقیدہ !!! 
اب اجازت دیں ۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔

Thursday, November 29, 2012

" دو خان " ووٹر پریشان "

منجانب فکرستان : خان دو مقصد ایک/ایک جائزہ
----------------------------------------------------------------
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی جماعت تحریک تحفظِ پاکستان (ٹی ٹی پی) رجسٹرڈ کر والی   ہے، اب یہ پارٹی بھی الیکشن  میں حصّہ لیگی ۔۔عبدالقدیر خان کو سیاست میں حصّہ لینے کا مشورہ دینے والے اُن کے دوست واقعی انکے بہی خواں ہیں یا ؟؟؟کیا یہ پارٹی عمران خان والے ووٹروں کو مخمصے میں نہ ڈال دیگی کہ ان دو خان میں سے  وہ کس خان کا انتخاب کریں ۔۔۔چونکہ دونوں ہی خان پاکستان اور پاکستانی عوام سے بے غرض محبت کرتے ہیں/دونوں ہی پاکستان اور پاکستانی عوام کا بھلا چاہتے ہیں/دونوں کا مقصد ایک ہی ہے یہ عوام بھی جانتی ہے۔۔۔اس لیے ایسے میں پاکستانی  عوام کیلئے  دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہوگا۔۔۔۔
 اگر دونوں خان اناؤں کے اسیر نہ ہوئے تو  سیٹ ایڈجسٹمنٹ دونوں پارٹیوں کیلئے بہترین فار مولا ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔ اور اگر بالفرض ایسا نہ ہُوا تو یقیناً دونوں خان ایک دوسرے کے ووٹ کاٹیں گے اور فائدہ کسی تیسرے کا ہوگا ۔۔۔ اسی امید پر/بہت سے لوگ ابھی سے بغلیں بجا رہے ہیں ۔۔۔ ہم تو صرف دُعا ہی کرسکتے ہیں کہ دونوں خان قومی مفاد کی خاطر اناؤں کو تج  دیں اور اناؤں کے حصّار سے نکل کر قومی مفاد میں فیصلے کریں ۔
۔۔انشاءاللہ ایساہی ہوگا۔۔
اب اجازت دیں ۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔   

Monday, November 26, 2012

Taboo

منجانب فکرستان:: مسز سمتھ سپلی: برطانوی پریس: اسد مفتی:حیرتیں: علامہ اقبال
----------------------------------------------------------------- 
 قارئین دوستو: آپ کی طرح میں نے بھی پڑھا ہے کہ بعض ممالک میں ہم جنس پرستوں کی شادیاں ہورہی ہیں۔۔۔ لیکن میں نے جب نیشنل جغرافک چینل پر  ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر مشتمل ڈاکومینٹری فلم دیکھی تو پھر بھی نہ جانے کیوں مجھےحیرت ہونے لگی۔۔اسکے علاوہ خاتون ممبر  پارلیمنٹ45 سالہ سمتھ سپلی کی طلاق کی کہانی پڑی تو مزید  حیرت یوں  ہوئی کہ محترمہ  ممبر پارلیمنٹ/ میچیورڈ ایج 45 سال /دو بچوں کی ماں/سہیلی سے شادی کرنے کیلئے طلاق لے لی ۔۔۔ یہ کہانی اسد مفتی صاحب نے  اپنے کالم میں برطانوی پریس کے حوالے  سے لکھی  ہے۔۔اسکے علاوہ یہ خبر بھی میرے لیے کافی حیران کن تھی کہ فرانس کے ہم جنس پرست مسلمان ( کیا ان لوگوں کو مسلمان کہہ سکتے ہیں؟) اپنے لیے ایک الگ مسجد تعمیر کر رہے ہیں ۔۔۔ دوستو کیا علامہ اقبال  نے اسی دن کیلئے  کہا تھا۔۔
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے (ڈاکومینٹری فلم)  لب پہ آسکتا نہیں
محو حیرت ہوں کہ دُنیا کیا سے کیا ہوجائے گی
اب اجازت دیں ۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔


Thursday, November 22, 2012

" وہ ایک بھیانک خواب تھا "

 منجانب فکرستان: گرفتاری پر رینو اور شاہین  کے تاثرات ۔
------------------------------------------------------------
"اظہار کی آزادی" دھری کی دھری رہ گئی صرف like  کرنے پر گرفتاری ہوگئی۔۔ "رینو" کے فہم وگمان میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ اظہار کی آزادی کے اِس دور میں صرف like کرنے پر اُس کے ساتھ ایسا سُلوک بھی ہوسکتا ہے جس کے بارے میں وہ کہتی ہیں: وہ بہت ہی خوفناک دن تھا، ہم حیران تھے ، اب تک پولیس اسٹیشن اور کورٹ کو صرف فلموں میں دیکھا تھا ، کبھی سوچابھی نہیں تھا کہ حقیقی زندگی میں ہمیں اِن باتوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ شام 7 بجکر 15 منٹ کے قریب ہم پولیس اسٹیشن پہنچے دوسرے دن دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر ہمیں ضمانت پر رہا ئی ملی : : جبکہ شاہین  نے کہا:( جس نے اپنے فیس بک کے صفحے پر لکھا تھا کہ ٹھا کرے جیسے لوگ  روز پیدا ہوتے اور مرتے ہیں اور اس وجہ سے ممبئی کا بند ہونا کہاں تک مناسب ہے ؟ ) ہمیں پولیس اسٹیشن سے جُڑے ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا تھا ، وہاں  پر موجود تمام لوگ ہمیں ایسے گھور رہے تھے ، جیسے ہم نے کوئی بُہت بڑا جُرم کیا ہے ۔۔۔ہمیں دوپہر کے وقت کورٹ لے جایا گیا ، مجسٹریٹ کے سامنے میرے منہ سے آواز نہیں نکل رہی تھی ۔۔ مجھے زور سے بولنے کیلئے کہا گیا تو میں ڈر گئی اور رونے لگی ۔۔ وہاں موجود تمام لوگ ہمیں گھور رہے تھے ۔۔۔وہ ایک بھیانک خواب تھا۔۔ 
"یہ کیسی بڑی جمہوریت ہے جس میں چھوٹی سی اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے" 
تفصیل کیلئے لنک کا صفحہ 6 دیکھیں ۔۔مجھے اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔ 

Wednesday, November 21, 2012

" تعصبی منطق "

منجانب فکرستان : یہ کیا بات ہوئی ؟؟
-----------------------------------------------------------------
 "غزہ" پر حملے کا آ غاز اسرائیل فضائی حملے سے ہُوا (جس میں احمد الجباری شہید ہوئے) ساتھ ہی"آپریشن پیلر آف ڈیفنس" کا اعلان بھی ہُوا ظاہر ہے منصوبہ بندی کے تحت  ہی ایسا ہُوا لیکن تعصب کی انتہا ملاحظہ ہو مغربی ممالک اور امریکہ اسرائیل کو جارح ٹہرانے  کے بجائے الٹا  کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔۔ یہ کیا بات ہوئی ؟یہ تو صا ف دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہُوا !!
تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ ایسی ہی ناانصافیوں کے خلاف   گروہ تشکیل پائے ہیں اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے چونکہ ایسے ہی تعصبی بیانات /ظلم زیادتی کے اقدامات  اِن گروہوں کو جواز اور فیول فراہم کرتے ہیں ۔۔۔
فطرت کے یہ اصول نہیں" ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے" یہ ممکن نہیں 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 مکمل  تفصیل کیلئے  لنک پر جائیں ۔۔۔اب اجازت دیں ۔۔۔ آپ کا بُہت شُکریہ۔۔۔


یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...