Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Monday, September 9, 2013

جاری رہے گی !!!۔

 منجانب فکرستان: ھیری ؛ زرداری ؛ مائیں: ولیم جیمز؛ سائنس
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آسٹریلیا کےانتخابات میں ھیری (مگر مچھ) نے جب اپوزیشن لیڈر ٹونی کی تصویر کو اپنے منہ  میں لیا تو ٹونی کے سپوٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،گویا ٹونی کی جیت یقینی ہوگئی۔۔ہیری پر اعتقاد  کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بعض ووٹروں نے اخباری نمائندوں سے یہاں تک کہہ دیا کہ چونکہ ہیری نے ٹونی کو منتخب کیا ہے اسلئیے ہم بھی ٹونی کوئی ہی ووٹ دیں گے۔۔بالآخر ہیری کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ٹونی جیت گئے ۔۔۔ہیری زندہ باد
زرداری صاحب کے 5 سال تک بحثیت صدر رہ پانے کے پیچھے پیر اعجاز چوہدری  کے 5 سالہ ٹھیکے کا نام لیا جاتا ہے۔۔۔یہ بھی خبر آئی تھی کہ پیر صاحب تو مزید دو تین سال ٹھیکے میں اضافہ کرنا چاہتے تھے لیکن زرداری صا حب تیار نہیں ہوئے۔۔اور یہ بھی کہ الیکشن کے دوران پیر صاحب کے مشورے پر سمندر کے قریب رہنے کی وجہ سے سندھ میں حکومت بنانے میں پی پی کامیاب ہوئی ۔۔ورنہ یہ بھی ممکن نہ ہوتا ۔۔ پیر اعجاز زندہ باد
امریکی صدر رونالڈ ریگن بھی ایسی باتوں پر یقین رکھتے تھے ۔کہا جاتا ہے کہ وہ بھی کوئی کام  کرنے سے پہلے پیش گوئی کرنے والوں کی رائے لیتے تھے۔۔ اور جو رائے وہ  دیتے تھے اُسی پر عمل پیرا ہوتے تھے ۔۔۔
بالی ووڈ اداکاراور اداکارائیں فلموں کی کا میابی کیلئے مندروں، مزاروں میں جاکر چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔۔  
مائیں فریاد کرتی ہیں کے بیٹے کے سسرالیوں نے بیٹوں پر ایسا کّچھ کرادیا ہے کہ۔۔ ماں کو بھول کر بیوی کا ہوگیا ہے۔۔
میرے جاننے والے کی نوکری چھوٹ گئی ہے ، ملاقات پر کہنے لگا نوکری ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے۔۔ لگتا ہے کسی نے کچھ کرادیا ہے (موصوف گریجویٹ ہیں) ۔۔
شادیوں میں رکاوٹ اور کاروبار میں بندشوں کا رونا تو ہمیشہ کا ہے ۔۔۔
 اپنے اطراف ایسی ہی باتیں دیکھ کر، سنُ کر، اور پڑھ کر۔۔ مشہور امریکی نفسیات داں پروفیسر ولیم جیمز کی کہی ہوئی بات پر یقین سا آنے لگتا ہے ۔۔۔  جو کہ میں نے کسی سے سُنی نہیں۔۔۔۔ پڑھی ہے۔۔ وہ یہ ہے کہ" انسان کتناہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہوجائے ، سائنس کچھ بھی کہتی رہے۔۔۔آخری دور کے انسانوں تک ضعیف الاعتقادی جاری رہے گی"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔۔ آپکا بُہت شُکریہ 
 نوٹ : رائے سے اختلاف/ اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔
ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }