Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, March 26, 2013

" خُدا شناسی "

منجانب فکرستان: کتاب:"تلاش۔اللہ۔ماورا کا تعین" کے بارے میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جیساکہ پوسٹ "تفسیر/ ترجمہ" میں کہا تھا  کہ جس دماغ میں قُرآن کو سمجھنے کا خیال نہیں آتا وہ تلاوت کے زریعے  خُدا سے جڑُجاتا ہے،ثواب وسکون حاصل کرتا ہے۔لیکن بعض اشخاص علماء کے ذہن کے زریعے جبکہ بعض خودسمجھنا چاہتے ہیں کہ قُرآن سمجھنے کیلئے اُتارا گیا ہے۔ مشہور ادیب ممتاز مفتی کے بیٹے عکسی مفتی بھی ایک ایسے ہی شخص ہیں جو خود سمجھنا چاہتے ہیں۔۔۔
 عکسی مفتی نے خُدا کی ہستی کو سمجھنے کی خاطر تاریخ ، فلسفہ، مذاہب ، سائنس تصوف و دیگر علوم اور اِن کی شاخوں  کا مطالعہ کیا  ہے۔ جسکے حوالے اُنہوں نے اپنی کتاب میں جا بجا دیے ہیں، وہ کہتے ہیں مطالعے کا یہ سفرعرصہ چالیس سال پر مُحیط ہے ۔۔۔اِن علوم کے زریعے خُدا کے حوالے سے اُنہوں نے جو کُچھ کشید کیا، وہ اُنکی  سوچ کا محور بنا جس سے اُنکا  فلسفہ"اللہ۔ماورا کا تعین"تشکیل پایا جسکی جھلک وہ پوری کائنات کی ہر چیز میں دیکھتے ہیں، اِس دیکھنے کو وہ مختلف علوم سے دلائل بھی فراہم کرتے ہیں اور اپنی سوچ سے جواز بھی تراشتے  ہیں۔۔
  یہ کتاب میں نے پڑھی ہے  میرے خیال میں  جس طرح سائنسدانوں کی زماں اورمکاں  کی یکجائی کی کوشش کے بعد اب زماں مکاں  بن گئے ہیں، اسی طرح  یہ کتاب بھی سائنس، مذاہب اور تصوف کی یکجائی کی کوشش ہے جس کے زریعے خُدا شناسی کا پیغام دیتی نظر آتی ہے۔۔۔عکسی صاحب کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔۔۔ 
نوٹ: عکسی مفتی صاحب کے خیالات جاننا چاہیں تو لنک پر جائیں اُنکا انٹرویو بغور پڑھیں کافی معلومات حاصل ہونگی اب اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔
http://magazine.jang.com.pk/detail_article.asp?id=18709