Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, February 19, 2013

" حلال اشیاء"

منجانب فکرستان ٹیگز:ول ڈیورانٹ: میثاقِ مدینہ : {نئی لغت کا لنک}۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بدھ مت کے انتہا پسند برمی روہینجا مسلمانوں کے قتل عام کے بعد اب سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بازار گرم کرنے کیلئے حلال اشیاء بائیکاٹ مہم شروع کی ہے،  وِل ڈیورانٹ لکھتا ہے کہ بُدھا کے مرتے ہی اُس کے شاگرد سبھادھ نے اس مذہب پر قبضہ کرلیا اور  بھکشوؤں سے کہا  " چھوڑو یہ رونا وونا، اچّھا ہُوا مرگیا،نجات مل گئی، کہتا تھا یہ کرو، وہ نہ کرو اب ہم وہ کریں گے جو ہمارا دل چاہے گا"۔
جن لوگوں نے سبھادھ کی مخالفت کی اُنکا ایک الگ فرقہ بن گیا، جہاں جہاں یہ مذہب پہنچا وہاں کا مذہبی رنگ اس مذہب میں شامل ہوتا گیا یوں عرصہ دو سو سال میں بدھ مت 18 فرقوں میں تقسیم ہوکر اپنی  اصل شناخت کھو بیٹھا ۔۔اب ہر فرقے کا یہ دعویٰ ہے کہ وہی بُدھا کی تعلیمات کی صحیح پیروی کررہا ہے اور صرف اُنکا فرقہ ہی جنم چکر سے مکتی پائے گا۔۔۔اور دوسرے فرقے کبھی مکتی نہیں پائیں گے ۔۔انِ 18فرقوں میں سے 2 فرقے مہایانا اور تھیروڈا زیادہ مشہور ہیں۔۔۔
تمام مذاہب عدم تشدد اور رواداری کا درس دیتے ہیں، میثاق مدینہ رواداری کی عظیم مثال ہے، لیکن بانیانِ مذاہب کے اُٹھ جانے کے بعد مذاہب میں فرقے بنتے ہیں تو اِن میں سے رواداری نکل جاتی ہے اُسکی جگہ تشدد اور کٹر پن آجاتا ہے، جسکے ثبوت آئے دن  پاکستان میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔۔۔ جیسے حالیہ کوئٹہ کا دھماکہ کہ جس میں کئی لوگوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔۔یا جیسے 31 جنوری کا واقعہ جس میں گاڑی پر فائرنگ کرکے بنوری ٹاؤن کے مفتی عبدالمجید دین پوری ،مفتی محمد صالح اور طالب علم حسان علی شاہ کو خون میں نہلا دیا گیا۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نوٹ: ماہرینِ مذاہب کے مطابق بدھ مت: مذہب نہیں یہ عدم تشدد،عدم خواہشات اور راست بازی کا فلسفہ ہے چونکہ مذاہب کی نبیاد رسوماتی عبادات، پوجا پاٹ اور تصورِبھگوان پر ہوتی ہے بدھ مت میں ایسا کچھ نہیں تھا ،لیکن بُدھا کے مرنے کے بعد انکی تعلیمات سے انحراف کرتے ہوئے بُدھا کے بڑے بڑے مجسمے  بناکر اُنہیں اوتار بنادیا اور مراقبہ، وغیرہ شامل کرکے بدھ مذہب بنادیا گیا ۔۔۔( پوسٹ  کی تیاری میں ول ڈیورانٹ کی کتاب ہندوستان سے مدد لی گئی ہے) 
لغت لنک: میرے خیال میں یہ بُہت اچھی لغت ہے۔۔البتہ کبھی کبھی سائٹ کھلنے میں پرابلم کرتی ہے۔ 
http://www.urduinc.com/
 اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔