Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, March 30, 2012

'' الیکشن خونی ہونگے ''

منجانب فکرستان پیش ہیں:- "تبصرے" اناؤنسمنٹ،  فرزانہ راجہ،  جرائم پیشہ، خفیہ کوڈ۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایکسپریس نیوز:- 60 اہم شخصیات "ن لیگ" میں شامل ہونگی۔امیر مقام۔
٭:-شمولیت کی وجہ۔۔ باری کے کھیل میں۔۔ باری ن لیگ کی بنتی ہے۔۔لیکن کالم نگار "حسن نثار" اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ" اگر آنے والے دنوں میں عوام مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو خاکم بدہن یہ ملک ایکسپلوڈ نہیں امپلوڈ کر جائے گا" مزید کہتے ہیں کہ "مجھے ذاتی طور پر قطعاً کوئی شک نہیں کہ ملک کے خود غرض اور نیم خواندہ حکمران شعوری یا لاشعوری طور پر اس ملک کا بھٹہ بٹھانے میں مصروف ہیں۔۔۔آخر میں عوام کو مشورہ دیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ" تاجروں ، صنعت کاروں ، جاگیرداروں اور قبائلی سرداروں سے مُلک کو چھُڑالو،  ورنہ جان لو کہ تاریخ اپنا فیصلہ محفوظ کر چُکی ہے۔۔۔صرف اناؤنسمنٹ باقی ہے،جسے نہ کوئی" لیپ ٹاپ" روک سکتا ہے ،نہ فرزانہ راجہ کا "لولی پاپ" المعروف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام " ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
ایکسپریس نیوز:-  کراچی میں وزیرستان سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔الیکشن سے قبل  جرائم پیشہ افراد کو گرفتار نہ کیا گیا تو الیکشن خونی ہونگے۔ نبیل گبول ۔
٭:- محترم حکومت تو آپ ہی کی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی بازیابی کس کی ذمہ داری ہے؟  کیا یہ آپکی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ؟؟؟ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 جنگ نیوز:- آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اپنے دوستوں اور خواتین کے دلالوں کے نام پیغامات میں خواتین کیلئے ،سامان اور ایکوئپمنٹ کے خفیہ کوڈ استعمال کرتے تھے ۔۔
٭:- آئی ایم ایف کا یہ بوڑھا سربراہ تو، بڑا ہی عورت باز نکلا۔۔۔ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میرے تبصروں سے اتفاق کرنا ضروری نہیں۔۔۔اب اجازت دیں آپکا بہت بہت  شُکریہ۔ (ایم ۔ ڈی)

5 comments:

  1. جرمن زبان کا محاورہ ہے"داس آوگین ایست میت" جس کا مطلب ہے کہ کھانے کو لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ خوشنما بھی ہونا چاپئے۔کیونکہ کھانے کے دوران آپ کی پانچ حسیں کام کرتی ہیں اور کھانا ٹیبل پر لگتے ہی سب سے پہلے دیکھنے کی حس سے آپ کی کھانے کے ساتھ جان پہچان ہوتی ہے۔جبکہ پڑھنے کے دوران صرف اور دیکھنے کی حس کام کرتی ہے، لیکن آپ اس میں بھی ڈنڈی مار رہے ہیں۔

    آپ بہت دلچسپ لکھتے ہیں اور میں آپ کی تحریریں شوق سے پڑھتا ہوں۔اگر کبھی بلوگز کی مختلف درجہ بندی میں ریٹنگ ہوئی تو آپ کے بلوگ کو تحریر کے درجے میں دلچسپی کے لحاظ سے10 میں سے 10 پوائنٹ ملیں گے اور بلوگ کی پریزنٹیشن اور لے آوٹ کے درجے میں 10 میں سے0۔
    پہلے بھی آپ نے میرے مشورے کو ٹال دیا تھا۔آپ "چلتی کا نام گاڑی" پر یقین رکھتے ہیں آپ کی مرضی آپ کااہنا بلاگ ہے، ہم بے چاری عوام کی پہلے کس نے سنی ہے جو آپ سنیں گے۔

    ReplyDelete
  2. اپنا زرداری نے کہیں سے سن لیا ہے کہ بھیک منگوں کی کوئی غیرت نہیں ہوتی۔اس لئے اپنی طرح اپنی قوم کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پربھیک منگے بننے کی عادت ڈال دی ہے۔تین چار ہزار روپے سے قوم کی غربت تو پتہ نہیں ختم ہوگی یا نہیں ہاں البتہ قوم کی غیرت اور خودی ضرور ختم ہوجائگی۔

    ReplyDelete
  3. محترم آپ نے اتنی اپنائیت سے تبصرہ کیا ہے تو میرا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ آپ کوصحیح صورتِ حال سے آگاہ کروں ۔ پہلی بات یہ کہ کمپیوٹر کے بارے میں میری معلومات بُہت کم ہے۔دوسری بات یہ ہےکہ "اڈجسٹ" میں جاکر لے آؤٹ کو ٹھیک کرنے کی اپنی سی کوشش کی جسکا نتیجہ مزیدخراب نکلا، ویسے میرے کمپیوٹر میں بھی کچھ خرابی ہے ۔تیسری بات یہ ہے کہ میرے خیال میں کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ اسکی پریزنٹیشن خراب ہو وجہ اسکی یہ ہے آج کے دور کا تمام کا تمام تقاضہ پریزنٹیشن پر مشتمل ہے۔۔۔تو پھر میں کیوں نہ چاہوں گا کہ تھوڑی دیر کیلئے اُنگلی چلاکر لے آؤٹ کو ٹھیک کرلوں۔۔۔ امید ہے کہ اب آپ میری مجبوری کو سمجھ گئے ہونگے۔۔۔اچھا اب اجازت دیں ۔۔۔اپنائیت بھرا تبصرہ کرنے پر میں آپ کا شُکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔۔(ایم۔ڈی)۔

    ReplyDelete
  4. بھائی صاحب اگر آپ برا نہ مانیں تو میں آپ کے بلاگ کو نیا لک دے دوں ؟

    ReplyDelete
  5. محترم جناب سید محمد طلحہ صاحب: میں آپکے جذبہ کی قدر کرتا ہوں ، تاہم جہاں تک لک کی بات یہ ہر انسان کے اپنے ذوق کی بات ہے ، اور مجھے اپنا یہ لک پسند ہے ۔ پھر بھی آپ کا یہ حق بنتا ہے کہ میں آپکا شُکریہ ادا کروں، آپکا بُہت شُکریہ ۔ ۔

    ReplyDelete