Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, December 14, 2016

فطرت کا قہقہہ ۔۔

منجانب فکرستانہارمون ٹیسٹوسٹیرون کے کردار پر محقق بھی حیرت زدہ ہوگئے ہیں۔
  آگاہی و   غوروفکر  کیلئے:  
 انسانی علم پر: فطرت  کا زور دار  قہقہہ : Smiling Face With Open Mouth and Tightly-Closed Eyes on Mozilla    :
پروسٹیٹ کینسر کا مرض زیادہ تر اُن مردوں کو لاحق ہونے کا خطرہ  ہوتا ہے کہ جنکی عُمرتقریباً 50 سال سے زیادہ ہو رہی ہو۔ 
کینسر کا علاج کرنے والے تحقیق کاروں کی جانب سے٭2مئی 2016 کو یہ دعویٰ  پڑنے کو ملا کہ، ہارمون کی مدد سے کینسر کا علاج کیا جا سکتا ہے، تاہم چونکہ پروسٹیٹ کینسر کا تعلق ہارمون سےنہیں ہے اسی لئے اسِ کا علاج بھی ہارمون سے کرانے میں یہ مددگار ثابت نہیں ہوتا۔تاہم ۔۔۔
یکم دسمبر٭٭ 2016 کو ہارمونی علاج کے ماہر اور تحقیق کے سربراہ پروفیسر جناب Prof Denmeade   کا کہنا تھا کہ مریضوں کو جب ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی ہائی لیول دی گئی تو  کینسر کی رسولیوں کا حجم کم ہونا شروع ہوگیا اور تین ماہ کے دوران کینسر کے خلیات اس قدر کمزور پڑگئے کہ بیماری کے باقی رہنے کا امکان ختم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور ایک سال گزرنے کے باوجود ان میں بیماری کے آثار نظر نہیں آرہے محقق  پروفیسر کو بھی فطرت کی اسِ جہت پر حیرت ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون کو پراسٹیٹ کینسر کی رسولیوں کے لئے ایسے ہی سمجھا جاتا تھا جیسے آگ کے لئے پٹرول۔ ۔
ْ محقق  پروفیسر کو بھی فطرت کی اسِ علاجی جہت پر حیرت ہے ۔۔۔۔۔
٭٭
http://www.telegraph.co.uk/science/2016/11/30/man-cured-prostate-cancer-doctors-shock-tumour-death-testosterone/ 
٭
 http://www.bbc.com/urdu/science/2016/05/160502_prostate_cancer_reasearch_rh 
 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}

Sunday, December 11, 2016

 منجانب فکرستان : ٭ خطباتِ رسولﷺ سے اقتباسات ٭
غوروفکر  کیلئے
٭اے فاطمہ بنتِ محمد، اے صفیہ بنتِ عبدالمطلب، اے عباس بن عبدالمطلب : میں تمہارے لیے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا مختار نہیں ہوں بہ جز اسکے کہ میری تم سے قرابت داری ہے ،سو میں اسکا حق ادا کرتا رہوں گا ،البتہ میرے مال میں سے جتنا چاہو مانگ لو۔۔ (  کوہِ صفا کے خطبہ سے اقتباس)۔۔
٭ لوگو: ایسا نہ ہو کہ خدا کے حضور تم اس طرح آؤ کہ تمہاری گردنوں پر تو دنیا کا بوجھ لدا ہو اور دوسرے لوگ سامانِ آخرت لے کر پہنچیں اور اگر ایسا ہُوا تو میں خدا کے سامنے تمہارے کُچھ کام نہ آسکوں گا ٭ اب مجرم خود ہی اپنے جرم کا ذمہ دار ہوگا  ،اب نہ باپ کے بدلے بیٹا پکڑا جائے گا،نہ بیٹے کا بدلہ باپ سے لیا جائے گا ٭نہ کسی عرب کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل ہے نہ کسی عجمی کو کسی عرب پر ، نہ کالا گورے سے افضل ہے نہ گورا کالے سے ۔ ہاں بزرگی اور فضیلت کا کوئی معیار ہے تو وہ تقویٰ ہے ٭ میں تمہارے درمیان ایک ایسی چیز چھوڑے جاتا ہوں کہ اگر تم اس پر قائم رہے تو کبھی گمراہ نہ ہوسکو گے اور وہ ۔۔۔٭خُدا کی کتاب٭ ہے اور ہاں دیکھو دینی معاملات میں غلو سے بچنا کہ تم سے پہلے کے لوگ انھی باتوں کے سبب ہلاک کردیے گئے۔۔۔۔(خطبہ حجۃالوداع سے اقتباس )۔۔۔
نام کتاب: خطباتِ رسول ﷺ ۔۔مرتب: محمد رفیع الدین ہاشمی ۔۔ناشر: منشورات

Sunday, December 4, 2016

سائنسی مطالعاتی " نعرے " ۔ ۔ ۔

 منجانب فکرستان  
دعوتِ  غوروفکر
Image result for emma moranoImage result for Emma Morano
الیکشنی جائزے ،سروے/پولز کی کوئی سائنسی بُنیاد تو ہوتی نہیں اسِلئے  اسِکے نتیجے سے۔۔۔کیسا شکوہ/ کیسی شکایت؟(امریکی الیکشن)۔۔۔
شکایت ہے تو اُن سائنسی محققین سے جنہوں نے سائنسی مطالعاتی بنیاد پر ایسے دعوے قائم کئے کہ جنہوں نے انسانی ذہنوں کو پرا گندہ کیا خبردار !! انڈے نہ کھانا کہ اسکیِ زردی میں موت چھُپی بیٹھی ہے، جو کسی بھی لمحے آپکو دبوچ سکتی ہے ۔۔۔ 
اِس قدر  خوف زدہ کردیا کہ دل/اسٹروک کے مریضوں کے علاوہ بعض درمیانی عمر کے صحت مند اشخاص بھی  خوف میں مبتلا ہوگئے اور حفظ ماتقدم  کے طور پر انڈے کھانے چھوڑ دئیے ۔۔۔
اب محققین کے سائنسی مطالعے یہ نعرے لگا رہے ہیں کہ روز ایک انڈہ کھاؤ ۔۔اسٹروک کو بھگاؤ / ہاٹ اٹیک بچاؤ ۔۔
اب یہ سوال کہ سابقہ سائنسی مطالعاتی دعووں کو کیا نام دیں؟ جو کہتے تھے کہانڈوں میں موت چھُپی بیٹھی ہے۔  
اب یہ بالکل ہی اُلٹ آگاہی دی جا رہی ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھائیں کہ اسِ میں آپ کے لئے زندگی ہے ۔ Smiling Face With Open Mouth and Tightly-Closed Eyes on Mozilla ۔
طویل ترین عمر کی حامل 117 سالہ محترمہ ٭ایمامورانو، روزانہ دو کچےّ  تینپکے انڈے کھاتی ہیں۔اب تک ایک لاکھ سے زِیادہ انڈے کھا چُکیں ہیں۔ Smiling Face With Open Mouth and Tightly-Closed Eyes on Mozilla ۔
انڈے کے بارے مزید آگاہی کیلئے درج ذیل لنکز مُلاحظہ فرمائیں اور مُجھے اجازت دیں۔۔۔۔
 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}
https://www.google.com.pk/search?q=AN+EGG+YOLK+A+DAY+KEEPS+THE+DOCTOR+AWAY&oq=AN+EGG+YOLK+A+DAY+KEEPS+THE+DOCTOR+AWAY&aqs=chrome..69i57&sourceid=chrome&ie=UTF-8

https://www.google.com.pk/search?q=Daily+life+reduces+the+risk+of+stroke+by+12+percent+in+the+egg+food.&oq=Daily+life+reduces+the+risk+of+stroke+by+12+percent+in+the+egg
٭
http://www.hirunews.lk/148642/worlds-oldest-person-emma-morano-celebrates-117th-birthday