Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, June 28, 2011

راسخ عقیدہ کی ایک جھلک / اعترافِ گُناہ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

فکرستان سے پوسٹ ٹیگز: لیو ٹالسٹائی/ پادری/اعترافِ گُناہ/ مغرب میں قبول اسلام شرح 62٪ ہوگئی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عیسائیوں میں یہ عقیدہ ہے کہ پادری کے سامنے اعتراف گُناہ کرنے سے گُناہ دُھل جاتے ہیں اور روح پاکیزہ ہوجاتی ہے  ۔۔۔پادری نے لیو ٹالسٹائی خاندان کے افراد کے سامنے جو اہم باتیں کیں اُن میں سے  سب سے اہم بات یہ تھی کہ اعتراف گُناہ کرتے وقت کسی گُناہ کو  چھُپا یا نہجائے ۔۔۔ چُھپانے سے گُناہ کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔ سب سے پہلے ٹالسٹائی کے والد صاحب اعترافِ گُناہ کے کمرہ میں داخل ہوئے ۔ ۔۔ اعترافِ گُناہ کے بعد ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ باہر آئے اور پھر ہنستے ہوئے شرارتی انداز  میں اپنی بیٹی  لیو بو چکا  سے  کہا دیکھو تم نے بُہت گُناہ کئے ہیں ،سارے گُناہوں کا اعتراف کرنا کوئی چھوٹ نہ جائے ۔۔۔لیو بوچکا نے اپنے گُناہوں کی فہرست پر  ایک نگاہ ڈالی اور پھر اعترافِ گُناہوں کے کمرہ میں داخل ہوگئی ۔۔۔ جب وہ  اپنے گُناہوں کا اعتراف کرکے کمرہ سے نکل رہی تھی تو وہ زاروقطار رو رہی تھی ۔۔۔یقیناً یہ خوشی کے آنسوں تھے کہ وہ گُناہوں سے پاک ہوگئی تھی ۔۔۔۔ اب لیو ٹالسٹائی کی باری تھی اعترافِ گُناہ کے کمرے میں جانے کی۔۔۔ ٹالسٹائی نے بھی اعترافِ گُناہ کے بعد اپنے آپ کو انتہائی ہلکا پھلکا محسوس کیا اور خوشی خوشی کمرہ سے باہر آگیا ۔۔۔انتہائی مُسرت اور پاکیزگی کے جذبات اُسکے چہرہ سے عیاں تھے ۔۔۔ جہاں بہن نے  پاگیزگی کے ان جذبات کو آنسوؤں سے ظاہر کیا  تواسی طرح کے جزبات کو ٹالسٹائی نے اپنی خوشی اورمُسرت سے ظاہر کیا لیو کا پورا دن ایک انجانی خوشی اور مسرت سے لبریز گُزرا۔۔۔ رات بستر پر لیٹا نیند میں جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک اُسے اپنا ایک گُناہ یاد آگیا اور وہ بے چین ہوگیا، اُسکے نس نس میں بھری خوشی اور مُسرت اُس سے چھنِ گئی اور اسکی جگہ افسردگی اور خوف نے لے لی۔۔۔ اسکے دماغ میں  پادری کے الفاظ بار بار گونجنے لگے کہ نہ بتانے سے گُناہ اور بڑھ جاتا۔۔۔ اُسنے سوچا کہ گرجا گھر جاکر پادری سے معافی کی درخواست کرے اور اپنے گُناہ کا اعتراف کرے لیکن رات کافی ہوچُکی تھی ۔۔۔ پھر اُسنے سوچاکہ صُبح سویرے ہی یہ کام  سرانجام دیا جائے بہر حال ٹالسٹائی نے یہ رات خوف ،افسسردگی اور نیند میں گُزاری صُبح سویرے ہی ٹالسٹائی گرجا گھر پُہنچ کر پادری سے معافی چاہی اور اپنے گُناہ کا اعترا ف کیا ۔ اعتراف کے بعد وہ مُسکرانے لگا ، دوبارہ اُسکے انگ انگ سے خوشی اور مُسرت پھوٹنے لگی اور اُسکا دل چاہ رہا تھاکہ اپنی اس مسرت اور خوشی کو کسی کے ساتھ شئیر کرے لیکن وہ تو۔۔۔ ٹا نگہ میں اکیلا تھا مگر دل خوشی کو شئیر کرنے کیلئے بے تاب ہورہا تھا آخر اُس سے رہا نہ گیا اُسنے کوچوان سے ہی اپنے خوشی کا اظہار کردیا ۔۔۔
 لیو ٹالسٹائی کی آپ بیتی سے ماخوذ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عقیدہ کی یہ جھلک اٹھارویں صدی کی ہے ۔ کیا اب بھی اِس رسم میں اُتنی حرارت باقی ہے ؟ میرے خیال  میں شعور کے ارتقائی عمل سے عیسائی عقیدوں کی حرارت میں  مسلسل  کمی واقع ہورہی ہے ۔ جِسکا ثبوت ذیل کی تازہ تحقیق ہے ۔

مغرب میں قبول اسلام کابڑھتارجحان

ایک تازہ تحقیق کے مطابق نائن الیون کے بعد اسلام کے منفی تاثر کے باوجود اسلامی کتب اور قبول اسلام کی شرح باسٹھ فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ نعیمہ احمد مہجور کی خصوصی رپورٹ ۔( بی بی سی)۔
                                  تبصروں کی پبلشنگ بند ہے(ایم ۔ ڈی )    

میڈیا پلئیر






Saturday, June 25, 2011

جوش کی شاعری / خُدا کے بارے میں ٭٭٭٭

نہ جا  اِن  کُفر  کی باتوں پہ میری ٭ یہ حق کے گیت ہیں جو گارہا ہوں
 جسے یوں کھو رہا ہوں ہر قدم پر ٭ اُسی  کو  ہر نفس  میں  پا  رہا   ہوں 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جوش صاحب کے ذہن سے نکلے خُدا سے متعلق احساسات سے منتخب کُچھ اشعار۔    جن لوگوں کے دل و دماغ میں مذہبی روایات راسخ ہوکرپختہ یقین کا درجہ حاصل کر لیتی ہیں، اُنکے دل و دماغ میںخُدا ،کائنات ، انسان اور مذہب سے متعلق شک بھرے سوالات نہیں آتے ہیں۔ اس بارے میں مذہب نے جو جوابات فراہام کردیے ہیں اُن پر اُنکا پکا یقین ہوتا ہے اِسطرح ایسے لوگ  اپنے مخصوص مذہبی دائرہ میں بڑے اطمینان سے اپنی زندگی کا سفر طے کر لیتے ہیں ۔
لیکن جن لوگوں کے ذہن منطقی ہو تے ہیں وہ عقل کی کسوٹی لیکر بیٹھ جاتے ہیں انسان ، مذہب ،کائنات اور خُدا کے بارے میں سوالات کو عقل کی کسوٹی پر گِھسنے لگتے  ہیں ۔ نتیجہ برآمد نہ ہو نے پر الجھنوں میں گرفتار  ہوجاتے ہیں  ۔ کُچھ اسی طرح کے سوالات کو لیکر جوش صاحب کے منطقی ذہن  نے اُنکو زندگی بھر پریشان کئے رکھا ۔ اسکے علاوہ جن لوگوں نے یادوں کی بارات پڑھی ہے وہ جانتے ہیں کہ جوش صاحب کو" پلان چٹ"  کے زریعے مرے ہوئے لوگوں کی روحوں سے باتیں کرنا بھی اُنکا مشغلہ رہا ہے اُنکا منطقی ذہن روحوں سے باتیں کرنے کی  اِس گُتھی کو بھی سُلجھانے کی الجھن میں گرفتار رہا ہے  ۔جبکہ صنفِ نازک بیچاریاں تو اُن سےآخر عُمر تک اپنی دوستیاں نبھاتی رہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں کترینہ نے بڑی عجیب بات کہی ہے کہ ڈھلتی عمر کے لوگ جب ہاتھ ملاتے ہیں تو   ہاتھ کو ذرا    زور سے دبا دیتے ہیں ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نہ جا  اِن  کُفر  کی باتوں پہ میری ٭ یہ حق کے گیت ہیں جو گارہا ہوں
 جسے یوں کھو رہا ہوں ہر قدم پر٭ اُسی  کو  ہر نفس  میں  پا  رہا   ہوں 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جس وقت جھلکتی ہے مناظر کی جبیں  ٭ راسخ  ہوتا  ہے  ذات باری  کا   یقیں 
کرتا ہوں جب انساں کی تباہی پہ نظر ٭ دل پوچھنے لگتا ہے خُدا ہے کہ نہیں 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 خوں  خوار   کو  پروان چڑھانے والے ٭ کم  زور  کو خاک میں ملانے والے
شاہین بھی ہے کیا تیری ہی ایجادِ لطیف ٭  معصوم   کبوتر   کو   بنانے     والے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 بدخوا     پیمبر       نہ   کہیں   ہو  جاؤں   ٭ ہاں منکر   داور کہیں   نہ   ہو  جاؤں 
انساں    کی   تباہی     کا    تماشا     کر کے ٭ ڈرتا ہوں کہ  کافر  نہ کہیں ہوجاؤں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عامی   نے     حجابات   سے  تعبیر   کیا    ٭   عالم نے  نشانات   سے  تعبیر  کیا 
اس ارض وسما کے ذرے ذرے کو مگر ٭ عارف نے فقط ذات سے تعبیر کیا 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نو   میدی    نظارہ    انوار  بھی    جہل    ٭ امیدِ  شہود و  شوقِ دیداربھی جہل
اک قادر مطلق کا جہاں تک ہے سوال ٭ انکار بھی جہل ہے اقرار بھی جہل  
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اے   خالقِ  امر خیر  اے  صانع  شر ٭ تجھ پر ہی تو ہے مدار افعالِ شر
ہر ہجو کے تیر کا ہدف ہے تیری ذات ٭ ہرمدح کی تان ٹوٹتی ہے تجھ پر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وہ  کُفر  کی   تکرار   کیے   جاتا   ہے ٭ یہ   دین   پہ   اصرار   کیے جاتا ہے 
اک عُمر سے انکار پہ مائل ہے دماغ ٭ اور دل  ہے کہ اقرار کئے جاتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
کس نقش میں رنگ حی  و قیوم  نہیں ٭ موہوم ہے اس طرح  کہ موہوم نہیں 
پردے میں ہے اک قوتِ اعلیٰ تو ضرور٭ اس کے اوصاف کیا ہیں معلوم نہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے
(ایم ۔ ڈی )

Tuesday, June 21, 2011

اِدھر اُدھر سے / چیدہ چیدہ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز: انڈیا / کھانا پینا ناچنا/بشیر بلور/ آم  /وفاقی وزیر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انسانی فطرت کا رنگ برنگی  تماشہ انڈیا میں دیکھنے میں آیا ۔ جس میں اپنی  عوامی طاقت دِکھانے کیلئے انسانوں نے دو الگ الگ متضاد طریقوں کو اپنا یا ۔انا ہزارے /بابا رام دیو نے کھانا نہ کھا کر یعنی بھوک ہڑتال کے زریعے اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا / جبکہ حیدرآباد دکن میں تلنگانہ  کی مانگ کرنے والوں نے  شہر بھر میں۔۔۔ جگہ جگہ چولہے لگاکر۔۔۔ کھانا پکاکر۔۔کھانا کھاتے ۔۔کھانا کِھلاتے۔۔ پیتے پلاتے ۔۔ ناچتے گاتے زبردست  جوش خروش کے ساتھ اپنی عوامی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا ۔۔۔ دیکھا آپنے۔۔۔/کہیں کھانا نہ کھاکر /  کہیں خوب کھا کر /عوامی طاقت کا مُظاہرہ دکھایا گیا۔ ۔۔ ہے نا انسان متضاد اور رنگ برنگی فطرت کا مالک / یہ ایک ہی بات کو   مختلف زاویوں سے نہ صرف دیکھنے بلکہ دِکھانے کا ہُنر بھی جانتا ہے ۔ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آجکل آم کاموسم ہے ۔ کراچی میں دیگر اشیا کے مقابلے میں آم سستے ہیں 60 سے 70 روپےء کلو یعنی ایک ڈالر سے بھی کم میں دسیری ، لنگڑا ، سرولی، چونسہ،سندھڑی مل جاتا ہے  آم کے ساتھ غالب بھی یاد آجاتے ہیں کہتے ہیں کے برصغیر کے  مسلمان شاعروں میں عقل پرستی کا اکھوا سب سے پہلے غالب کے سر پر اُگا تھا یہ اسی اکھوے کا اثر تھا کہ خطوط نویسی کو تنگ دائرہ سے نکال کر اس کو آزادی عطاکی پھر یہ عقل پرستی سرسید اور انکے رفقائے کار کے زریعے سے برگ و بار لے آئی علامہ نیاز فتح پوری کا نام بھی اسی کارواں کا ایک اہم نام ہے ۔ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے بشیر بلور صاحب نے کہا ہے کہ اللہ اکبر کا دور ختم ہوچکا ہے۔ اب سائنس اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے ۔اصل میں یہ روشن خیالی کا بھوت ہے/ جو سر چڑ کر بول رہاہے اور یک طرفہ فیصلہ سُنا رہا ہے کہ اللہ اکبر کا دور ختم ہوچُکا  ہے۔ میرے خیال میں یہ بھی روشن خیالی کی انتہا پرستی ہے۔ مذہبی انتہا پرستی ہوکہ روشن خیالی کی دونوں ہی تنگ نظری کی حامل ہیں ۔ اصل روشن خیالی یہ ہے کہ دوسرے کے نقطہ نظر کو رد نہ کیا جائے ۔
بشیر بلور کی بات سے دماغ میں نطشے صاحب بھی حاضر ہوگئے ہیں لیجئے نطشے کے نام کے ساتھ علامہ اقبال کا مرد مومن بھی آگیا اسطرح تو کھچڑی پک جائے گی ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بجلی کے وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ یکدم لوڈشیدنگ ختم ہوجائے مزید فرمایا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں  لوڈ شیدنگ کم ہوئی ہے۔۔۔ بالکل بجا فرمایا ہے کہ آپ کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے/ لیکن کم بخت عوام کے پاس بھی ایسی کوئی جادوئی آنکھیں نہیں ہیں کہ جو یہ دیکھ سکیں کہ لوڈ شیڈنگکم ہوئی ہے۔ہماری آنکھوں کو نہ جا نے کیا ہوگیا ہے کہ  یہ لوڈ شیدنگ میں اضافہ ہی اضافہ دیکھ رہی ہیں۔ ۔۔اللہ تعلیٰ آپ جیسی جادو بھری آنکھیں  ہمیں  بھی عطا  فرمائے تاکہ ہم بھی اس بڑی ہوئی  لوڈ شیڈنگ کو فخریہ کہہ سکیں کہ لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے ۔
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔




Saturday, June 4, 2011

اُسامہ کیلئے / جدید ترین آلات کا استعمال کیا گیا

فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز:سٹلائٹ / اسٹیلتھ/سیاہ کارندے / ایڈجسٹ ایبل / قندھار کے شیطان/کتّا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میں بالکل ٹھیک ہوں تم سُناؤ کیسے ہو؟۔۔پچھلے دنوں میری طبیعت خراب تھی ،اب ٹھیک ہے ۔۔میں دوبارہ اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ کام کر نے لگا ہوں " اچھا چلو  پھر دیکھ بھال کر زندگی گُزارنا " یہ گفتگو وسط 2010 کی ہے ۔ بظاہر یہ عام سی گفتگو ہے لیکن  یہ ہی وہ گفتگو ہے کہ جس نے اُسامہ کی زندگی کا کاؤنٹ ڈاؤن شُروع  کرا دیا تھا ۔۔۔۔  
چونکہ اسی گفتگو کے زریعے سی آئی اے اسامہ کی کوٹھی تک پہنچ پائی ۔ یہ گفتگو اسامہ کے ساتھی ارشد خان اور کویت میں مقیم اسکے رشتہ دار کے درمیان ہوئی تھی جسے سی آئی اے کے ایجنٹوں نے رکارڈ کیا اسطرح وہ پشاور سے ارشدخان کو ڈھونڈ نے میں کامیاب ہوئے۔  جسکا پیچھا کرتے کرتے وہ وزیرستان کوٹھی تک پہنچ گئے ۔ سی آئی اے ایجنٹوں نے کوٹھی کی نہ صرف نگرانی شروع کردی  بلکہ کوٹھی کے اندر کُچھ جاسوسی کے آلات تک پہنچانے میں بھی کامیاب ہوگئے ۔ پھر اس کوٹھی کا تعلق سٹلائٹ سے جوڑ دیا گیا جس میں اسامہ کی پہچان کرنے والا سافٹ ویئر لوڈ کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ سارا کام 2010 کے وسط میں کیا گیا اسکے علاوہ کوٹھی کے قریب ہی سی آئی اے نے اپنا ایک مرکز بھی قائم کرلیا ۔ ابھی یہ بات طے شُدہ نہیں تھی کہ آیا اس کوٹھی میں اسامہ بھی ہے کہ نہیں غرض کہ ٹیلی فوٹو لینز کے زریعےمکینوں پر 24 گھنٹے مسلسل نظر رکھنے کا صبرآزما انتظار لمحہ لمحہ گُذر رہا تھا کہ اچانک جنوری 2011 میں اسامہ کی آواز سُنائی دی تو ایجنٹوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا  اور انہوں نے  اُسامہ کی تصویر کھینچ کر  فوراً ہی امریکی صدر کو بھجوادی  اب صبر آزما شک نے یقین کا جامہ پہن لیا تو اب ایکشن کے مرحلے کے لیے اوباما کے زیر صدارت پانچ انتہائی خفیہ اجلاس ہوئے جس میں ایک تجویز یہ آئی کہ کوٹھی کو بموں سے اُڑا دیا جائے جسے اوباما نے منظور نہیں کیا آخر میں یہ طے پایا کہ کمانڈو حملہ کیا جائے جسکی حتمی منظوری 29 اپریل 2011 کو دی گئی منظوری کے بعد ایکشن کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی  تقریباً 25 کے قریب کماڈوز تھے جنہوں نے اس آپریشن  میں حصّہ لینا تھا جنکا تعلق امریکی فوج کے انتہائی خفیہ نیوی یونٹ سیل 6  سےتھا جن کے کمانڈوز کو  "سیاہ کارندے "بھی کہا جاتا ہے ان میں سے بعض پشتو بھی سیکھے ہوئے تھے طے پایا کہ 30 اپریل کو کوٹھی پر دھاوا بولاجائے۔لیکن اُسامہ کی موت کا لمحہ ابھی نہیں آیا تھا اس لیے کہ مطلع  بہت صاف تھا لیکن 2 مئی کے گہرے بادل اُسامہ کی موت کا پیغام بھی لے آئے آسمان پر گہرے بادلوں کے اُڑنے کے ساتھ ساتھ کالے رنگ کے انتہائی جدید ترین اسٹیلتھ ہیلی کاپٹرز بھی محو پرواز ہوگئے اس ہیلی کاپٹر  میں نصب آلات ریڈار کو جام کرنے اور آواز کواتنی کم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ دشمن کو پتہ نہ چلے لیکن دشمن تو رہے ایک طرف یہاں تو اتحادی کو بھی پتہ نہ چل سکا تھا /  مغربی میڈیا کے مطابق صدر اوباما نے منتظمین کو ہدایت دی تھی کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ پاکستان سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے ۔ تاہم اگر پاکستانی طیارے ہیلی کاپٹر پر حملہ کردیں تو پھر امریکی فوجیوں کو ہر صورت بچایا جائے  گویا ہوا میں ٹکراؤ کا  امکان موجود تھا اور ایسا ہوتا تو یقیناً صورتحال بہت گھمبیر ہوجاتی ۔
   وزیرستان کوٹھی پر جن کمانڈوز نے دھاوا بولا وہ جدید ترین جنگی ساز و سامان سے لیس تھے ۔ انکے پاس جدید ترین انفرا ریڈ شعاعوں کے زریعے اندھیرے میں مناظر دکھانے وا لا وڈیو کیمرہ تھا/ انکے لباس بم پروف تھے/ بے خطا نشانہ رائفل تھی/ ،  آنکھوں پر ایسے  ایڈجسٹ ایبل چشمے لگائے ہوئے تھے کہ گہرا اندھرا ہو کہ روشنی پہنے والے کو ہر چیز صاف دکھائی دے/ رپورٹوں کے مُطابق ان کے ساتھ ایک ایسا تربیت یافتہ  کتّا بھی تھا/ جو چھپے انسانوں اور اسلحہ کی نشان دہی کرادیتا ہے ۔اس کتّے کے منہ میں ایسا جبڑا لگا ہُوا تھا کہ بلٹ پروف جیکٹ والے کو بھی کاٹے تو بوٹی نکال لے/ اس کتّے پر انفراریڈ کیمرا بھی لگا ہوا تھا تاکہ اُسامہ کسی سرنگ میں چُھپے ہوں تو اُن تک پُہنچ جائے ۔ آپریشن میں شریک پہلی صف میں موجود ایک کمانڈو کی ٹوپی پر جدید ترین کورڈلیس کیمرا لگا ہُوا تھا/ اس کیمرے کی وڈیو بزریعہ ٹرانسمیٹر پہلے المعروف  "قندھار کے شیطان" نامی ڈرون آر کیو 170  کو بھیجی گئی جو فضا میں موجود تھا/ اس نے وہ وڈیوسٹلائٹ کو بھیجی اور سٹلائٹ نے لینگلے میں موجود اوباما اور اُنکے ساتھوں تک پہنچائی یوں یہ کاروائی   صدر اوباما براہِ راست دیکھ رہے تھے ۔ ۔ ۔
اس مضمون کی تیاری  کا تمام تر مواد سنڈے ایکسپریس میگزین سے لیا گیا ہے ۔
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے 
 (ایم ۔ڈی )