منجانب فکرستان پیش ہے پوسٹ ٹیگ: قادیانی/اے این پی/حضرت علی/شیعہ/ٹیبل ٹاک۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پوسٹ "عبدالماجددریابادی" پر تبصرہ آیا، کیا آپ بدھ مذہب کے پیروکار ہیں؟ وجہ اسکی یہ ہے کہ یہ پوسٹ "انسانی سوچ" کے حوالے سے لکھی گئی ہے۔ اس پوسٹ میں حالیہ گلگت واقعہ اور بامیان میں بُدھا مجسمہ کی تباہی کے واقعہ کو ایک ہی سوچ کا شاخسانہ لکھا تھا ، اسی طرح ایک پوسٹ میں حوالے کیلئے ڈاکٹر عبدالسلام کا نام لکھا تو تبصرہ آیا تھاکہ کیا آپ قادیانی ہیں ؟ اسی سے جُڑا ہُوا ایک سیاسی واقعہ بھی یاد آگیا ہے کراچی میں اردو بولنے والوں اور پشتو بولنے والوں کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے خون بہنا شروع ہوگیا تھا کہ پشاور سے اے این پی کے سربراہ ولی خان آگئے پٹھانوں کے علاقے قائدآباد میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑوں کا حل ایکدوسرے خون بہانا نہیں اسکا حل ٹیبل ٹاک ہے۔۔۔ میں نے اپنے حلقہ احباب میں ولی خان کے بیان کی تعریف کی تو مجھ سے کہا گیا ۔۔کیا آپ اے این پی میں شامل ہوگئے ہیں ؟؟ جبکہ حضرت علی کا قول ہے کہ یہ مت دیکھو کون کہہ رہا ہے۔۔ بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے ۔۔۔مگر یہ کیا میرے کان میں تو ابھی سے یہ آواز آنا شروع ہوگئی ہے ۔۔۔ کیا آپ شیعہ ہوگئے ہیں ؟؟؟۔۔۔۔افسوس ہم کتنے تنگ نظر ہیں کہ کسی کی کہی ہوئی اچھی بات کی تعریف بھی نہیں کرسکتے ہیں ۔۔۔محترم اس پوسٹ سے آپ کو اپنے تبصرہ کا جواب بھی مل گیا ہوگا۔۔۔ اب اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ( ایم ۔ڈی)
نوٹ : تبصروں کی پبلشنگ بند ہے
No comments:
Post a Comment