Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, March 10, 2012

'' کراچی وال چاکنگ ''

منجانب فکرستان پیش ہے : کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے ؟؟؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محترم جناب افتخار اجمل بھوپالی صاحب نے پوسٹ '' محبت'' پر تبصرہ میں اپنی والدہ ماجدہ کی محبت کا تذکرہ کیا ، اُسے شائع ہونا چاہئیے تھا، لیکن پبلشنگ کی بندش کی وجہ سے شائع نہ ہوسکا،ایسے تبصروں کی اشاعت کیلئے گنجائش نکالنی ہوگی۔۔۔کراچی میں مہاجر صوبے کیلئے نہ صرف وال چاکنگ ہوئی ہے بلکہ پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں، جس پر سندھ اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد منظور ہوئی ہے جس میں وال چاکنگ کی مذمت کی گئی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس عمل کے پسِ پشت عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔۔۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں وال چاکنگ ہوگئی، پوسٹر لگ گئے، اتنا سب کچھ ہوگیا لیکن حکومتِ وقت کو یہ تک معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کن لوگوں کی کارستانی ہے ؟یہاں تک کہ اسمبلی  میں حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے ؟؟؟
 نوٹ : بحث کی راہ دکھانے والے تبصرے شائع نہیں ہونگے ۔۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔ (ایم ۔ ڈی)

4 comments:

  1. اوّل بات یہ کہ میں بھوپالی نہیں ہوں ۔ بھوپال میرے قبیلے کا نام ہے
    دوم ۔ مکاری پر حیرت ہونے والے زمانے لد گئے ۔ اب تو کوئی سچی بات کہہ دے تو لوگوں کو حیرت ہوتی

    ReplyDelete
  2. محترم جناب افتخار اجمل بھوپال صاحب: میں آپ کو بھوپال کے رہنے والے سمجھ تا تھا چلئیے تصحیح ہوگئی ۔۔اجمل بھائی میرے لیے حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی ساری وال چاکنگ ہوگئی اور حکومتِ وقت کو معلوم نہیں ۔ بہرحال تبصرہ کا شُکریہ ۔ ( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete
  3. اور ایم کی ایم نے سندھ اسمبلی میں اس قرارداد کی حمایت کی ہے۔۔۔

    یہاں لوگ کہتے ہیں جنوبی پنجاب بھی صوبہ بننا چاہیے اور ہزارہ بھی۔۔۔ لیکن خبردار سندھ کی تقسیم کی بات مت کرنا ۔۔۔ !:)

    ReplyDelete
  4. سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے ،خُدا جانے کیا گورکھ دھندہ ہے ۔ بہر حال آپکے تبصرہ کا شُکریہ۔۔

    ReplyDelete