منجانب فکرستان پیش ہے: ایم۔ڈی کے تبصرے ٭کتنے اچّھے کتنے بُرے ؟؟؟؟؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1#: واشنگٹن ریپبلیکن صدارتی امید وار رون پائول نے دُنیا پر حُکمرانی کی امریکی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے امریکی حکمرانوں سے کہا ہے کہ اگر تم توقع کرتے ہوکہ دُنیا پر اپنی حکمرانی جاری رکھ سکو گے تو یاد رکھو کہ ایسا نہیں کر پاؤ گے ۔۔۔ امریکی عوام ایران یا شام پر جنگ مسلط کرنے کے متحمل نہیں ہیں ۔۔۔ امریکی عوام کے مسائل کی اصل وجہ فوجی اخراجات ہیں ۔۔۔ وہ اقتدار میں آکر فوجی اخراجات میں کمی کریں گے۔۔۔امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تو جنگ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا ۔۔۔ تبصرہ: پائول بھائی آپ کے منہ میں گھی شکر۔۔۔ کاش آپ کی طرح دُنیا کے تمام حُکمراں فوجی اخراجات میں کمی کرنے کا سوچ لیں تو دُنیا کے انسان بھوک، جہالت اور بیماریوں پر قابو پا سکتے ہے ۔۔۔ #2: افغانستان میں 6 برطانوی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا آج کا دن انتہائی افسوس ناک ہے۔۔۔ تبصرہ: ڈیوڈ کیمرون صاحب آپکے فوجیوں نے بیشمار بے گناہ انسانوں کو مار دیا۔۔ایک انسان ہونے کے ناتے کیا کبھی اس پر بھی افسوس ہُوا ؟؟؟ نواز شریف نے شمولیت پریس کانفرس میں ماروی میمن کا 15 بار شکریہ ادا کیا ۔۔۔تبصرہ: بھائی کاؤنٹر 15 بار کا اندازہ ایسے ہی ٹھوک دیا ہے یا ہاتھ میں کاؤنٹر بھی تھا ویسے قوم اچھی طرح جاتنی ہے کہ ماروی میمن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ خالصتاً قومی مفاد میں کیا ہے۔قومی مفاد زندہ باد #3: وحیدہ شاہ 2 سال کیلئے نا اہل تبصرہ: میرے خیال میں میڈیا نے تھپڑ کو بار بار دِکھا کر وحیدہ شاہ کو جو رسوائی دی وہ ایسی سزا ہے جو ہمیشہ انکے ساتھ رہے گی، ۔۔۔تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــمیرے تبصروں سے آپکا متفق ہونا ضروری تو نہیں ۔۔۔ بُہت شُکریہ۔ (ایم ۔ڈی)
No comments:
Post a Comment