Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, December 31, 2010

بی جے پی ۔۔۔ برق صاحب۔۔۔پیش گوئیاں ؟؟

فکرستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیاسال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیشگوئیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کہیں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بی جے پی  کو پیش گوئیوں کے ماہر پنڈتوں نے حساب لگا کر بتایا کہ مہاراج آپ  کیلئے شُبھ گھڑی  
آپہنچی ہے ۔آپ وقت سے پہلے الیکشن کرالیں آپ کیلئے اووش ہوگا ۔ سیاسی پنڈتوں نے بھی انڈیا
شائن کے نعرہ کے حوالے سے یہی مشورہ دیا کہ ہرطرف بی جے پی کی جے جے کار ہوگی ۔اور
جیت کی انوبھم کے تحت  بی جے پی نے وقت سے پہلے  الیکشن کرادیا ۔سارا حساب کتاب دھرے 
کا دھرا  رہ  گیا۔بی جے پی کا دھڑام تختہ ہوگیا ۔۔کیا کہیں گے پیش گوئیوں کے بارے میں ؟؟؟
     
کراچی کُتب میلہ سے غلام جیلانی برق صاحب کی کتاب " میری داستان حیات" لی  کتاب کے صفحہ
نمبر77 پر لکھا ہے کہ اٹک کالج میں انکے ساتھی پروفیسرہانڈاجوتش کے ماہر تھے ۔اُنکے دوسرے 
ساتھی  جوکہ سنسکرت  کے پروفیسرتھے کے ہاں لڑکی پیدا ہوئی ۔بچی کی پیدائش کا وقت معلوم کرکے 
پروفیسر ہانڈا نے حساب لگا کر برق صاحب کو بتایا کہ ۔اس بچی کی ماں آج سورج ڈوبنے سے پہلے 
مر جائیگی۔برق نے کہا دیکھ یہ تیراامتحان ہے اور ایسا نہ ہُوا تو تُجھے گدھے پر بٹھادونگا۔سورج ڈوبنے 
کے قریب تھا کہ کالج کے چپراسی نے آکر اطلاع دی کی بچی کی ماںکوٹھے پر چڑھ رہی تھی کہ آخری
اسٹیپ سے گر کر ہلاک ہوگئی ۔۔۔۔کیا کہیں گے پیش گوئیوں کے بارے میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

برق صاحب اُن دنوں نحوست کے دائرہ میں تھے اُنہوں نے پروفیسر ہانڈا سے پوچھا یار میری اس 
نحوست کا  تیرے پاس کوئی توڑ  ہے ۔پروفیسر ہانڈا برق صاحب کو لیکر اپنے گُرو کے پاس گئے اُنہوں 
نے حساب لگا کر توڑ بتادیا ،لیکن یہ توڑ شاید ہندوانی  قسم کا تھا جو برق صاحب کو نہ بھایا ۔پھر اُنکے ایک 
دوست پروفیسر مولانا زاہدالحسینی نے اُنہیں اسلامی  توڑ بتایا ۔جسے اُنہوں نے آزمایا اور کامیاب 
رہے۔۔ یعنی توڑ بھی کامیاب ہوتا ہے  ۔۔۔۔۔۔۔۔توڑ کے کامیاب ہونے کو کیا کہیں گے ؟؟؟؟؟

واہ میرے مالک سب خوش ہیں۔ پیش گوئیاں کرنے والے بھی ۔توڑ کرنے والے بھی۔۔واہ واہ ۔
دوستو اب  اجازت دیں کہ مُجھے آکٹوپس بابا کے پاس جاناہے ۔سال بھر کی پیش گوئیاں لینی ہیں ۔
آپ کا بُہت شُکریہ۔

Tuesday, December 28, 2010

مامتا اور فطرت

فکرستان کی جانب  سےفکرانگیز سچا واقعہ، عنوان اورمعمولی ردوبدل  کے ساتھ  دوبارہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اینیمل پلانیٹ چینل پر ڈاکومینٹری فلم چل رہی ہے -شیر نے شیرنی کے بچے مار دیئے 

ہیں۔اب وُہ اکیلی ہو گئ ہے ،وہ غمزدہ ہے،وُہ بھوکی ہے اُسنے اپنی بھوک مٹانے


کیلئے ہرن کے ایک بچے پر قابو پالیا ہے اسُکو کھا نے کیلئے منُہ کھولتی ہے۔

لیکن پھر رُک جاتی ہے ،سوچ میں پڑجاتی ہے-پھر اُسکے ساتھ ساتھ چلنے

لگتی ہے۔ نہ کھاتی ہے نہ پیتی ہے۔ پورا دن اُسکے ساتھ گُزار دیتی ہےرات

بھی گُزر جاتی ہے دوسرے دن بھی وہ دونوں ساتھ ساتھ ہیں ہرن کا بچہ

پتے کھاکر اپنی بھوک مٹاتاہے -مگر شیرنی بغیر کچھ کھائے پئے اُسکے ساتھ

ساتھ ہے -اب تیسرا دن شروع ہوگیا ہے،شیرنی کو بُھوک کا تقاضا بے

چین کردیتا ہے( تاریخ بتاتی ہے کہ اس تقاضے سے مجبور ہوکر

انسان نے انسان کو کھا یا ہے) وہ ایسی نظروں سے بچے کو دیکھ تی ہے

میں سمجھا شیرنیاب بچے کو کھا جائے گی-مگر پھر وُہ نارمل ہوجاتی

ہے-اب چوتھا دن شروع ہوگیاشیرنی اُسی طرح بھوکی پیاسی ہرن کے

بچے کی حفاظت کرہی ہے ایک پل کے لئے بھی اُسکا ساتھ نہیں چھوڑ

رہی ہے چینل کے لئے مووی بنانے والے بھی شیرنی کے رویہ پر

حیرت زدہ ہیں -جنگلی قبائل کی بھی شیرنی میں دلچسپی بڑھ گئ ہے وُہ

شیرنی کو بھگوان کا اوتار سمجھتے ہیں-آج پانچویں دن بھی شیرنی نے

نہ کچھ کھایاہے نہ پیا ہے قبائلیوں اور چینل والوں کا

تجسس بڑھ رہا ہےکہ آخر انجام کیا ہوگا -چھٹا دن بھی شروع ہو گیا

شیرنی کا سارا گوشت گل گیا ہے وہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چُکی ہے لیکن

اُس نے ہمت نہیں ہاری -وہ ہرن کے بچے کے ساتھ ساتھ ہے اُسکی

حفاظت کر رہی ہے-بچہ پتے کھا رہا تھا اسلیئے وہ بیٹھ گئ ، اُسکو اُونگھ

آجاتی بچہ پتوں کے شوق میں آگے نکل جاتاہے وہیں کہیں شیر بھی

ہوتا ہے ہرن کے بچے کو فورا" دبوچ لیتا ہے -شیر کی آواز سے شیرنی

کی آنکھ کھُل جاتی ہے اور جھاڑیوں سے چھپ کر غم ناک آنکھوں

سے ہرن کو دیکھ تی ہے شاید جانوروں کے آنسوں آنکھوںکے اندر بہتے ہیں۔

نوٹ -میں چینل کی پُوری ٹیم کو عقیدت بھری داد پیش کرتا ہوں

کہ اُنہوں نے رات دن ایک کردیئے شیرنی اورہرن کی فلم بندی

کرنے میں ۔

Monday, December 6, 2010

لا محدود کو محدود۔۔۔۔(۔چوتھا آخری حصہ)۔۔۔

فکرستان سے" ایم ۔ ڈی" کا آداب قُبول فرمائیں سابقہ حصوں میں آپکویہودیت،عیسایت 

اوراسلام کے بُنیادی عقائد کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں ۔اب  ہم  سلسلہ  وہیں

سے جوڑتے ہیں ۔ بے دین سائنسداں نے اپنے خطاب میں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب سے پہلے میں فکرستان والوں کا  شُکریہ ادا  کرتا ہوں  کہ  اُنہوں  نے مذاہب کو 

سمجھنے کا ایک اچھا موقع  فراہم کیا ۔۔۔اصل میں  فکرستان والوں  نے مجھ  بے دین 

شخص کو ایک  ٹاسک  دیا  تھا کہ  میں اپنے ساتھیوں اور ساتھیوں کے ساتھیوں میں 

سے ایسے بے دین  سائنسدانوں کواس سیمینار میں شرکت کے لیے آمادہ  کروں۔ تاکہ  

ان سائنسدانوں  میں سے اگر کوئی کسی دین سے مُتاثر ہو تو وُہ اُس دین کو اپنا لے ۔
  
 چائے کے وقفہ کے دوران ان سب نے اپنی اپنی رائے لکھ  کر مُجھے دے دی ہے  

 جسے میں آخر میں  پیش کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 ۔ پہلے میں مذہب کے بارے میں کچھ  باتیں  کروں گا ۔ پھر سائنسدانوں  کی   باتیں 

ہونگیں ۔۔ تینوں مذہب کے ہرعالم نے یہ دعویٰ  کیا  ہے کہ خُدا صرف اُنکے مذہب 

کے ماننے والوں کے گُناہ معاف کرے گا اور صرف اُسی مذہب کے ماننے والے 

جنت میں جاسکیں گے۔اگرآپکا تعلق دوسرے مذہب سے ہے تو چاہے آپ  کتنے ہی 

حقوق العباد کے پاس دار، عبادت گُذار، ہمدرد، نیک اورفلاہی کام کرنے والے کیوں 

نہ ہوں  آپکی بخشش نہیں ہوگی ،آپ جنت میں نہیں جاسکیں گے۔۔۔۔۔۔ 

 کیااسطرح خُدا  لامحدود کو محدود کرنے کےمترادف نہیں ہے ؟ 

 اب فرض کریں خُدا کی بخشش اور جنت پانے کیلئے میں کسی مذہب میں  شامل 

ہوجاتا ہوں مگر یہ کیا ؟ یہاں تو مُجھے ہر طرف فرقے ہی فرقے نظر آرہے ہیں اور 

ہر فرقہ یہ کہتا ہے کہ اس مذہب کی اصل تعلیمات پر ہم عمل پیرا ہیں اسلئے خُدا کی 

بخشش اور جنت کے صرف ہم ہی حقدار ہیں باقی تمام فرقے بددتی ،شرک  والے ، 

کافر دوزخی ہیں ۔۔۔ ہر فرقہ کا یہ دعویٰ ۔۔۔ میرے لیے سوالیہ نشان ہے ؟ یہاں ان 

فرقوں نے خُدا لامحدود کو اور بھی محدود کردیا ۔۔

یہ فرقے کیا ہیں ،ہر مذہب کے بانی کے اُٹھ جانے کے بعد اصل مذہب کی تحریف 

(تبدیل ) شُدہ شکلیں ہیں اسکی بہترین مثال گوتم بُدھ بُدھا کی ہے جسکی  تعلیم ہے کہ 

کسی قسم کا بت نہ بنا نا لیکن  بُدھا  کے مرتے ہی مذہبی رہنماؤں نے بُدھا کے اتنے 

بڑے  بڑے بُت بنائے کہ دُنیا حیران رہ گئی۔۔۔اسی سے آپ اندازہ لگائیں کہ بُدھا کی  

تعلیم کیا تھی کیا بن گئی۔۔۔

۔ با نی مذہب کے اُٹھ جا نے کے بعد ہر مذ ہب کا یہی حال ہُوتا ہے۔۔۔ اُس مذہب  کے 

مختلف الخیال مذہبی رہنما اپنیاپنی اجارہ داری کیلئے اس مذہب پرقبضہ کرلیتے ہیں 

اسطرح ایک مذہب مختلف  فرقوں میں بٹ جاتا ہے  ۔ بانی مذہب کی اصل تعلیم پس 

پشت چلی جاتی ہے۔ تحریف( تبدیل )شدہ مذہبی فرقوں کی تعلیمات سامنے آجاتی ہیں۔

آخری پیغمبر نے اسی خدشہ کے پیش نظر آخری حج کے خطبہ میں فرمایا تھا کہ 

دیکھو دین میں تبدیلیاں کرکے فرقے نہ بنانا کہ تم سے پہلی قومیں بھی اسی وجہ سے 

تباہ ہوگئیں تھیں اور ایسانہ ہو کے میرے بعد تم بھی آپس میں ایک دوسرے کی گردنیں 

کاٹ نے لگو لیکن ہُوا وہی کہ جسکا خدشہ ظاہر کیآ گیا تھا۔۔۔ اور آج تک بھی ہورہا۔ 

نوجوان نسل ان فرقوں سے کافی پریشان ہوتی ہے  اور طرح طرح کے الجھنوں میں 

گرفتارہوجاتی ہے  اب میں اُنکے خدشات دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔خُدا ایک 

اُسکا پیغام ایک ، تمام پیغمبر۔۔۔ خُدا کا ایک ہی پیغام لائے ہیں ۔ جوکہ یہ ہے ۔ "حقوق 

العباد کی پاسداری کروکہ آخرت میں سب سے پہلے اسی کی پوچھ ہوگی ۔۔۔ خُدا واحد 

کی عبادت کرو۔۔۔ اور یوم آخرت  میں اعمال کی بُنیاد پر جزا اور سزاپر یقین رکھوا

سارے پیغمبر خُدا کا یہی پیغام لائے ہیں سارے آسمانی  مذا ہب والے اس پیغام کی 

حقانیت کومانتے ہیں باقی رہےفرقے تو ۔ یہ سب پادری،ربی،مولوی نے اپنی اپنی 

اجارہ داری کیلے بنائے ہوئے ہیں۔ ۔ خُدا نے کسی فرقے کو گُناہوں سے بخشش اور 

جنت  کا ٹھیکا نہیں دیا ہے۔۔۔ 

۔ میں نے اسلام کو سمجھنے کیلئے قُرآن کابھی مُطالعہ کیا ہے اب آپ دیکھیں  اپنے 

آخری پیغیمبر کے زریعے بھی خُدا نے اپنا وہی آفاقی پیغام دوہرایا ہے قُران کی  آیات 

2۔62اور5۔59  میں  صاف لفظوں میں خُدا کا آفاقی پیغام لکھا ہے قُرآن کے الفاظ۔( 

مسلمان ہوں یا یہودی ،عیسائی ہوں یا ستارہ پرست یا جوکوئی بھی  نیک عمل کرے گا 

یوم آخرت کی جزا و سزا پر یقین رکھے گا وہ کسی خوف میں مبتلا نہ ہوں اُنہیں پورا 

پورا اجر ملے گا )  یعنی کسی مذہب یا کسی فرقے کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے ۔ ان 

آیات کے مُطابق طرز عبادت کی بھی کوئی شرط نہیں  اصل چیز دل سے عبادت ہے 

طرز عبادت  نہیں۔

حضرت محمد ص نے آخری حج کے خطبہ میں بھی خُدا کا  آفاقی پیغام دوہرایا تھا  کہ 

تمام انسان آدم کی اولاد ہیں تم میں کوئی اعلیٰ یا ادنیٰ نہیں ہے اعلیٰ وہی ہے جس نے 

خُدا کے پیغام پر عمل کیا۔۔۔آپ ص نے فرمایا اے لوگو ایسا نہ ہو کہ یوم آخرت میں  

میری اُمت کی گردنیں  دنیا وی بوجھ سے جُھکی جارہی ہوں جبکہ دوسری اُمتیں 

سامان آخرت لیکر پُہنچیں ایسی صورت میں، میں  تمہارے کسی کام نہ آسکوں گا۔ ہر 

شخص اپنے کئے کا خود ذمہ دار ہوگا ۔۔۔
     
میں مسلمانوں کی عبادت  دیکھنے خانہ کعبہ بھی گیا تھا وہاں میں نے دیکھا کہ   

مختلف لوگ مختلف طریقہ سے نماز پڑھ رہے ہیں ۔ کوئی ہاتھ باندھ کر پڑھ رہا ہے تو 

کوئی ہاتھ کُھلے رکھ کر پڑھ رہا ہے، کوئی کسی طرح پڑھرہا ہے تو کوئی کسی طرح  

لیکن ان  میں کوئی بھی اپنے کوصحیح ظاہر کرا نے کیلئے کسی دوسرے کی  نماز 

پراعتراض نہیں کرتا ہے نہ کوئی کسی کو کا فر کہتا ہے نہ ہی نفرت کرتا ہے  سب 

اعتقاد سے بھائیوں کی طرح  اپنی اپنی عبادت نماز پڑھتے ہیں ۔ طرز عبادت کیساہی 

کیوں نہ ہو دل سے عبادت ہو نی چاہیئے۔۔۔نوجوان نسل سے مُجھے یہی کہنا ہے کہ 

آپکا تعلق کسی مذہب کے کسی فرقے سےکیوں نہ ہو آپ اُسی میں رہیں

صرف  پیغام خُدا کی پاسداری کا خیال رکھیں۔۔ دل سے عبادت کریں پھر کسی خوف 

اوراندیشہ  میں مبتلا نہ ہوں ۔۔۔۔ویسے آپکی مرضی۔۔۔۔آپ سوچ رہے ہونگےکہ میں 

اسلام کے بارے میں بُہت کچھ جانتا ہوں تو عرض ہے کہ میرا یقین ہے کہ اس دین پر 

سے فرقہ پرست اپنا قبضہ ہٹالیں اسکو بانی دین کی اصل تعلیمات پر رہنے دیںتو یہ 

دین پہلے کی طرح بُہت تیزی سے دُنیا پر چھا جائے گا ۔چونکہ یہ عقل کے بُہت قریب 

ہے۔۔۔       

اب میں کچھ بےدین لوگوں کی بات کروں گا سب سے پہلے میں نوبیل انعام یافتہ چینی     

ادیب گاؤژینگیان کے احساسات کا ذکر کروں گا کہ اس بے دین شخص نے خُدا کی 

جو ڈیفینیشن ( تعریف) کی ہے ۔اتنی اچھی تعریف میں نے کسی فرقہ پرست مذہبی 

رہنما سے کبھی نہیں سُنی جو کہ اُنہوں نے نوبیل انعام ملنے پر اپنے خطاب میں کی 

تھی اُنکے الفاظ یہ ہیں" باوجود بے دین ہونے کے میں نےہمیشہ ایک ناقابل تعارف 

وجود کا احترام کیا ہے " کیا ہم ایسے شخص کو بے دین کہیں گے جو خُدا سے اتنے 

گہرے طور پر وابستہ ہے کہ خُدااُسکے احساس میں رچا /بسا ہُوا ہے۔۔ یہی حال اکثر 

سائنسدانوں کا ہے جو بے دین کہلاتے ہیں ۔۔بعض سائنسداں ہوتے  تو پکے  مذہب 

پرست ہیں مگراپنے آپ کو بے دین ظاہر کرتے ہیں جبکہ بعض ایسے بھی ہیں جونہ 

صرف کھلم کھلا اپنے مذہب کا اظہار کرتے ہیں بلکہ اپنے مذہبی عبادات بھی دلجمی 

سے ادا کرتے ہیں۔جیسے یہودی سائنسداں  رابرٹ ونسٹن یا  نوبیل انعام یافتہ 

سائنسداں ڈاکٹر عبدالالسلام کہ جن کا نوبیل خطاب ایک سائنسداں کے بجائے ایک 

مذہبی رہنما کا خطاب لگتا ہےاب آپ خود اندازہ لگائیں۔ایسے پکے دیندار شخص کو 

بھی بے دین /کافر کہہ کراُسکا گھر جلادیا گیا اُسکو مارنے کے درپہ ہوگئے۔ صرف 

اسلیئے کہ وہ ہماری طرح کا عقیدہ نہیں رکھتا ہے ۔تو یہ ہیں فرقہ پرست کہ جنہوں 

نے دُنیا  کو جہنم بنایا ہُوا ہے ۔

جب ایک سائنسداں انسانی سیل میں موجود چھوٹی کائنات کو دیکھتا ہے پھر بڑی 

کائنات  کو دیکھتا ہے پھر ان سب میں موجود مربوط توازن ،انرجی،  اور قوانین کو 

دیکھتا ہے تو اسکے دل میں  لامحدود ذات ، لامحدود طاقت اور لامحدود ذہانت کا 

تصورابھرتا ہے ۔ آسٹریلوی بے دین سائینسداں / پروفیسر پال ڈیویز نے کتاب مائنڈ 

آف گوڈ لکھی ہے جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ سائینس کے مختلف میدانوں 

میں مصروف کاربے دین سائنسدان بھی عمیق معنوں میں دیندار ہیں وہ لامحدودخُدا کو 

مانتے ہیں یہاں تک کہ سخت سے سخت قسم کے دہریے سائنسدان بھی بعض دفعہ ایک لامحدود 

ہستی کو ماننے پر مجبور پائے گئے ہیں۔ پھر سائنسدان/ پروفیسرصاحب نے اپنی ذاتی 

رائے ان الفاظوں میں ظاہر کی " اب تک کی سائنسی تحقیقات کے باعث میں اس ایقان 

تک پُہنچا ہوں کہ تمام طبیعی کائنات اس طور پر مربوط ہےکہ اسے محض بے معنی 

اتفاق نہیں کہا جاسکتا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ وضاحت کی کسی گہری سطح پر کوئی 

عمیق معنویت موجود ہے مزید یہ کہ میرے اخذ کردہ نتائج کے مُطابق ذہن بھی مادہ 

کی حادثاتی پیداوار نہیں ہے بلکہ یہ کسی ایک حقیقت کا نہایت بنیادی پہلوہے"دیکھا 

آپ نے عام معنی میں یہ بے دین سائنسدان بھی ۔۔عمیق معنی میں  کتنے دیندار نکلے 

۔ انہیں سہولیات حاصل تھیں اسلیے خُدا کی قدرت کودیکھ کر لامحدود ہستی پر ایمان 

لانے پر مجبورہوئے ۔ لیکن عام انسان کو یہ سہولت حاصل نہیں اسلئے پیغمبروں کا 

آنا ضروری تھا۔ رسوماتی عبادات  کی بھی اپنی ایک اہمیت ہے کہ  جس سے کوئی 

بھی انکار نہیں کرسکتا ہے کہ اس سے روح کو طمانیت حاصل ہوتی ہے سائنسدان 

جسکو لامحدود ہستی کہتے ہیں اُسی کو مذہب والے  برہما،یہووا،خُدا ،بھگوان 

،گوڈ،اللہ جیسے ناموں سے پُکارتے ہیں ۔یہ سب اسم معرفہ ہیں اور اسم معرفہ محدود 

کے معنی میں بولا جاتا ہے ۔ اسلیئے میں اُسکوعموما"خالق کائنات یا رب جیسے 

صفاتی نام سے یاد کرتا ہوں لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے آپکا تصوراتنا 

وسیع ہوکہ جس میں سارے  صفاتی نام بھی شامل  ہوجاتے ہوں ۔اصل آپکا تصورہے 

نام چاہے کچھ بھی ہو۔۔اُسکو۔۔احساس میں۔۔ روح سے۔۔ محسوس کرو۔۔ بیشک کوئی نام 

نہ دو۔ 

اب میں اپنے ساتھیوں کی رائے آپ لوگوں پر ظاہر کر رہاہوں کہ اُنہیں کسی مذہب 

نے بھی مُتاثر نہیں کیا ہے ۔ 

میری فرقہ پرست مذہبی رہنماؤں سے گُذارش ہے کہ مخلوق خُدا پر رحم فرمائیں ۔ 

نوجوانوں کے ذہنوں کو پرا گندہ نہ کریں ۔ لامحدود خُدا کو اپنے فرقہ تک محدود نہ 

رکھیں ۔کفر، بددت، شرک،جیسے خُدائی فیصلے خود نہ کریں ،آخرت میں خُدا کو 

کرنے کیلئے بھی تو کچھ فیصلے چھوڑیں ۔ اسلیئے کہ آپ دلوں کے حال نہیں جانتے 

ہیں ۔

مُجھے یہ دُعا بُہت پسند ہے جسے میں اکثر سُنتا ہوں ۔کیوں سُنتا ہوں ؟ شاید اسکے 

بول متاثر کن ہیں یا شاید ماحول متاثر کن ہے( چونکہ سامنے جنازہ رکھا ہے) یا 

موسیقی متاثرکن ہے یا پھر یہ سب کچھ ملکر ہی مُتاثر کن ہے ۔میں بھی آپ کے ساتھ 

سُنتا ہوں جہاں مُجھے اتنا برداشت کیا ہے تین منٹ اور سہی۔الوداع