Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, March 17, 2012

'' تبصرے اور تراشہ ''

منجانب فکرستان پیش ہے:- تبصرے :0-16_angry:  ( ایم ۔ ڈی )کے :0-16_angry:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭عاصمہ جہانگیر نے بلوچستان مسئلہ پر کہا کہ لوگوں کو زبردستی ساتھ نہیں رکھا جاسکتا ہے۔۔۔ اور نہ ہی کسی جگہ کو کالونی سمجھا جا سکتا ہے۔۔۔لیکن پنجابیوں کا رویہ اور سوچ یہ ہی رہی ہے ۔۔۔ تبصرہ۔ اسطرح لیبل چسپاں کرنے کا رویہ کبھی میری سمجھ میں نہیں آیا فرانسیسی، برطانوی پر،امریکی، روسیوں پر،چینی، جاپانیوں پر،مسلمان، ہندؤں پر، ھندو، عیسائیوں   پر عیسائی، یہودی پر، کالے گوروں پر اور انکا الٹ بھی ایک دوسرے پر بُرے لیبل لگاتے ہیں غرض کہ یہ لیبل نسلی ،جغرافیائی علاقائی ،مذہبی، جسمانی رنگت اور فرقہ پرستی کی بنیاد پر لگائے جاتے ہیں ، یہ لیبل نہ صرف غیرتعلیم یافتہ بلکہ تعلیم یافتہ بھی لگاتے ہیں ۔اس وجہ  سےیہ کبھی بھی میری سمجھ میں نہیں آئے، شاید مذہبی عقیدوں  کی طرح  یہ لیبلز بھی ایک یقین کی صورت اختیار کر گئے ہیں ۔۔۔٭ تحریکِ انصاف کے چار ٹکڑے ہونے والے ہیں راناثناءاللہ۔۔۔ تبصرہ : سچ ہے کہ/ پیسہ بڑی طاقت ہے ۔۔۔٭ کراچی میں بھتہ ، پرچی مافیا کا راج ہے ۔۔۔۔
 تبصرہ : یہ مفاہمتی بیج کےثمرات ہیں۔۔۔۔
میرے تبصروں سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔( ایم ۔ڈی )
 درج ذیل تراشہ جنگ 14مارچ سے لیا گیا ہے۔
 

2 comments:

  1. aapki post nain tu Asma ka maukaf drust sabit kar diyaya...baat yahaan ki kee aur aap japana aur amreeka lay gai kiyoon kay muqami tur pay Asma kee baat thek hai

    ReplyDelete
  2. محترم گمنام صاحب: کیا ہی اچھا ہوتا اگر آپ تبصرہ کے آخر میں اپنا کوئی فرضی نام لکھ دیتے اس سے یہ ہوتا کہ آپکو مخاطب کرنے میں آسانی رہتی بہرحال ۔میں نے جاپانیوں، امریکیوں وغیرہ کی مثال اپنے مطالعہ کے بنیاد پر دی ہے کہ نسلی ،جغرافیائی علاقائی ،مذہبی، جسمانی رنگت ، فرقہ پرستی ایشیائی ،مغربی،امریکی، افریقی وغیرہ کی بنیاد پر لیبل لگا نے کی یہ سوچ ، ہر جگہ پائی جات جاتی ہے یہ لیبل نہ صرف غیرتعلیم یافتہ قوموں میں بلکہ تعلیم یافتہ قوموں میں بھی پائی جاتی ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ بی بی سی ایشیا کیلئے سروس پیش کرنے والی ایشیائی خاتون کو لندن میں بچے کی حرکت پر ایک انگریز نے پورے ایشیائیوں پر بُرا لیبل چسپاں کردیا یہ واقعہ غالباً ٹوئٹر پر بھی شائع ہُوا تھا ۔ بہر حال آپ کے تبصرہ کا شُکریہ ۔۔

    ReplyDelete