منجانب فکرستان پیش ہے : تبصرے ۔۔۔ (ایم ۔ڈی)۔کے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فاخرہ/سونامی بریک/اکلیش یادو لیپ ٹاپ/سعودی عرب/نواز شریف،عمران خان،ثروت قادری ،بلور۔
1#: پاکستان کے حکمرانوں کی بے حسی اور قانون کی خاموشی پر خودکشی کررہی ہوں۔۔فاخرہ۔۔۔۔
٭جب چاہا محبت سے چہرہ چوم لیا۔۔۔جب چاہا نفرت سے چہرہ جلادیا ۔۔۔۔ 2#: کیا سونامی کو بریک لگ گئی ؟ حامد میر۔۔۔٭: محترم بریک لگتی نہیں لگائی جاتی ہے، میں سمجھتا ہوں سونامی کی انرجی کو بچانے کیلئے بریک لگائی گئی ہے، تاکہ بچائی جانے والی انرجی الیکشن کے دنوں میں۔۔دھے دھنا دھن میں۔۔ کام آئے ۔۔۔۔ 3#:انڈیا میں 38 سالہ اکھلیش یادو نےالیکشن جیتنے پر طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ کیااور کامیابی ایسی حاصل کی کہ کم عمر وزیر اعلیٰ کا ریکارڈ بنا گئے۔۔۔۔ ٭: لیپ ٹاپنسخہ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف کے سر میں بھی لیپ ٹاپ کا اکھوا نکل آیا اور طلبا کومفت لیپ ٹاپ دے دیے۔ مگر دونوں کے دینے میں فرق ہے وہ یہ کہ اکھلیش یادو نے کہا تھا الیکشن میں کامیاب کراؤگے تو لیپ ٹاپ دونگا۔۔۔جبکہ شہباز شریف الیکشن سے پہلے لیپ ٹاپ کا دانہ ڈال رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ دانہ چگنے کے بعد پرندے اُڑجاتے ہیں۔۔۔۔ 4# امریکی دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے نیٹو سپلائی بحال کی جائے ۔بلور۔۔۔۔ ٭:اے ۔این ۔پی، بائیں بازونظریات کی جماعت ہے۔ اسی لیے پارٹی کا جھنڈا سرخ رنگ ہے، مگر لگتا ایسا ہے کہ زمانے کی ہوا نے اسکا رخ بائیں سے دائیں جانب موڑ دیا ہے۔۔۔۔ 5#: چار سال مکمل ہونے پر حکومت کو کس چیز کی مباک بادوں؟نواز شریف کا غصہ ۔۔۔۔٭: نواز شریف کا غصہ بجا ہے ، بلکہ حکومت کو چاہئیے کہ نواز شریف کو مبارک باد دے کیونکہ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار بخوبی نبھایا ، اِن 4سالوں میں شاید 4 ماہ بھی پاکستان میں نہیں رہے، عوامی ووٹ کے تقدس کا بھی خیال نہیں کیا ۔۔۔۔ 6#: اقتدار ملنے پر 9 دن میں آدھی کرپشن ختم کر دیں گے۔۔ عمران خان ۔۔۔۔٭:ایسی دعوے والی باتوں پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہوتے ہیں اور کہا کرتے ہیں کہ" منہ سے ایسی بات نہیں نکالنی چاہئیے جو بعد میں حلق کی ہڈی بن جائے "۔۔۔۔ 7#: پاکستان کو فلاحی ریاست بناکر دم لیں گے ۔ثروت اعجاز قادری۔۔۔۔
٭: پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتیں اور فوجی حکومتیں پچھلے 65 سال سے پاکستان کو فلاحی ریاست بنا نے کا کام کر رہی ہیں۔ اب تک یہ کتنی فلاحی ریاست بن پائی ہے دنیا میں اسکی مثال ملنا مشکل ہے اب آپ بھی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔۔۔ خوش آمدیدہے۔۔۔۔8#: سعودی عرب اولمپک میں پہلی بار خواتین ایتھلیٹس بھیجنے پر غور۔۔۔۔
٭: کیا ہم درج بالا خبر کو زمانے کی ہوا کا شاخسانہ نہیں کہیں گے؟؟؟ اب اجازت دیں ۔۔۔تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔(ایم ۔ ڈی)
٭: کیا ہم درج بالا خبر کو زمانے کی ہوا کا شاخسانہ نہیں کہیں گے؟؟؟ اب اجازت دیں ۔۔۔تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔(ایم ۔ ڈی)