Tuesday, November 27, 2018

ہنسی بھی آ تی ہے/ دُکھ بھی ہوتا ہے۔

منجانب فکرستان:
کیسا اعتماد، بھروسہ،یقین غور و فکرکیلئے)۔۔
آئے دن، اخبارات کے ذریعے ایسی"داستانِ محبت"کی روداد پڑھنے کو ملتی ہیں کہ جسے پڑھ کر انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک داستانِ محبت جو کہ متعدد برطانوی اخبارات زینت بنی۔
 ماہرینِ نفسیات کہتے ہےکہ چالیس سال کے بعد دِلی جذبات کی آنچ دھیمی اور شعور کی لو بلند ہونے لگتی ہے تاہم اسِ داستانِ محبت کی ہیروئن 60سالہ برطانوی خاتون ہیں جبکہ ہیرو سری لنکن  26سالہ لڑکا ہے۔۔
 رشتہ داروں نےسمجھایا، دوستوں نے مشورے دیے، احباب نے  فراڈ  کی  داستانیں سُنائیں۔ سب کی سب بے سود ثابت ہوئیں ۔۔۔ خاتون نے  مکان بیچ، جمع پونجی بھی ساتھ لئے سری لنکا اپنے ہیرو کے پاس چلے گئیں۔۔۔
خاتون کی تصاویر دیکھ کر ہنسی بھی آ تی ہے / دُکھ بھی ہوتا ہے ۔۔۔
مکمل داستانِ محبت وتصاویر  براہ راست لنک پر ۔۔۔
 نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Wednesday, October 31, 2018

۔"فقط" اتنا سا فسانہ ہے !!۔۔

منجانب فکرستان : غوروفکرکے لئے لنک پہ جانا ہوگا
   
 زندگی کا فقط، اِتنا سا تو فسانہ ہے :: جوآیا ہے ،اُسکو جانا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
 انجم نیاز سے سرزد لغزشیوں پر "رب کا رحم ہوکرم ہو"
٭٭٭٭٭ 
مرحوم صحافی الیاس شاکر کراچی کے نوحہ گر تھے تو انجم نیاز صاحبہ پاکستانی لیڈروں کی  لیڈری کی نوحہ گر تھیں، تاہم شگفتہ کالم بھی لکھے (لنک آخر میں) جس میں معمر خاتون کا تذکرہ کیا ہے کہ جب ان کا حُسن  سا تھ چھوڑ نے لگے تو کیا کرنا چاہیے ؟۔
1948 انجم نیاز صاحبہ کی اسِ دُنیا میں آنے کا سال ہے 20 اکتوبر 2018 سال اسِ دُنیا سے جانے کا ہے۔۔۔
صحافت کاآغاز ڈان نیوز سے شروع ہوکیا دنیا نیوز سے ہوتے ہوئے 92 نیوز پر اختتام کیا ۔ (میری معلومات کے مطابق)
اب اجازت 
 https://universe-zeeno.blogspot.com/2014/01/blog-post_23.html

 نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Sunday, September 9, 2018

کراچی کا نوحہ گر۔۔۔

 منجانب فکرستان : غور و فکرکیلئے۔۔
فواد چوہدری کا سینئر صحافی الیاس شاکر کی وفات پر اظہار افسوس
زندگی کیا ہے؟ عناصر میں ظہور ترتیب::موت کیا ہے؟ انہیں اجزا کا پریشاں ہونا۔
سینئر صحافی الیاس شاکر کی زندگی کا آغاز 26 اکتوبر 19951 حیدرآباد سندھ سے ہُوا۔
 جمعہ اور ہفتےکی درمیانی شب اُنہیں دل کا دورہ پڑا،اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے  یوں 7-8ستمبر 2018 کی شب کراچی میں اُنکی زندگی کا اختتام ہُوا۔۔
الیاس شاکر بھی تو اوِلاد آدم تھے اسلئے اُن سے سرزد (دانستہ غیر دانستہ) لغزشیوں پر" رب کا کرم ہو ،رب کا رحم ہو"۔۔۔ 
الیاس شاکر مرتے دم تک اپنے کالموں میں "کراچی" شہر کے ایسے رستے زخم دِکھا تے رہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کو بھی  کرہ زمین کے باسیوں کہنا پڑا کہ" کراچی کا مقام دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے"۔۔۔
کوئی حد ہے، کراچی سے ناانصافیوں کی کہ "کراچی'' وفاقی بجٹ کا 67 فیصد اورسندھ بجٹ کا 97 فیصد فراہم کرتا ہے ۔۔
 پربھی " کراچی کا مقام دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے"۔۔۔

 نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Sunday, September 2, 2018

''آب حیات''

 منجانب فکرستان: چیدہ چیدہ جملوں کی شیئرنگ ''غور و فکر کیلئے''
٭: بحر روم کے پانی میں ایسی مچھلی پائی جاتی ہے،جب کسی بیماری  یا موت کے خدشے  میں مبتلا ہوتی ہے، ریورس گئیر لگا کر دوباری طفیلی دور میں پہنچ جاتی ہے، یہ عمل ایک بار نہیں بار بار کرسکتی ہے۔۔۔
گویا ''آب حیات'' پیا ہُوا ہے۔*(بی بی سی لنک پر)
٭:خدا صرف ایک ہے اور وہ ہمارے اندر ہے؛اکشےکمار (گوگل سرچ)
٭:ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قانون منسوخ کردیاہے۔۔۔
یاد رہے مہاتیر محمد بھی ان لوگوں میں شامل تھے جن کو اس قانون کے تحت تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔(گوگل سرچ)
 ٭:شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں میں شراب نہیں بلکہ شہد اور زیتون کا تیل تھا۔۔۔پی پی رہنما  سید ناصر حسین شاہ (گوگل سرچ)
٭: جگنو محسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار کو ووٹ دیا ۔ (گوگل سرچ)

 نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  }

 





Wednesday, August 22, 2018

'' مبارک ہو ''

منجانب فکرستان
اور مبارک ہو
٭ ''عرفان خان،فیملی عرفان خان،اور لور عرفان خان کو 
عرفان کا زندگی کی جانب لوٹنے کا قدم بہت بہت مبارک ہو '' 
عرفان خان نے بیماری سے پہلے اور دوران علاج  صحت، زندگی اور فطرت، مذہب  اور یقین  کے حوالے سے جنِ خیالات کا اظہار کیا  ''فکرستان'' نے غور و فکر کیلئے پوسٹ زندگی/موت ؟
ایک سوال؟ کی صورت میں بلاگ پر سجایا ہے ۔۔ملاحظہ ہو۔
 http://universe-zeeno.blogspot.com/2018/08/blog-post_18.html 
اب اجازت۔۔تاہم  اگر  دل چاہے تو  زندگی  سے  متعلق   میلوڈی  سونگ   حاضر ہے۔

٭
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Monday, August 6, 2018

پاکستان کے تناظر میں

فکرستان کی شیئرنگ و تبصرہ ۔۔
محترم افتخار اجمل بھوپال کا سوالیہ مدعا کہ پانچ سات سالوں میں وہ بلاگر کہاں چلے گئے؟ جو ایک دوسرے کی مدد کے لئے تیار رہتے تھے۔
 تبصرہ:- حضور وہ سب "قانونِتبدیلی"کے نذر ہوگئے،جو پوری کائنات میں جاری وہ ساری ہے۔۔ 
چینج کا نعرہ لگا کر"کالاگوروں کا سربراہ بن گیا،ٹرمپ نے امریکی پالیسی تبدیلی کا اندیہ دیا، انتخابی نتیجہ دنیا کو حیرت زدہ کرگیا۔بعض سعودی عرب میں جاری "انقلابی تبدیلیوں" کو امریکی پالیسی تبدیلی کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔
موسیقی نہ سننے کے بارے میں "معروف سعودی داعی شیخ عادل الکبانی  کا کہناہے کہ موسیقی کے حوالے سے جو حدیث پیش کی جاتی ہے،وہ حدیث درست نہیں ہے" (دیکھیں گوگل سرچ)۔۔۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ   کا  نتیجہ تمام عوامی جائزوں  کے برعکس آیا،جبکہ پاکستان کے تناظر میں دیکھیں تو حالیہ انتخابات میں عوامی جائزوں کی رائے بٹی ہوئی تھی،تاہم ترازو کے ایک پلڑے کا جھکاؤ کسی حد تک مسلم لیگ (نون) کے حق میں جُھکا ہُوا تھا، نتیجہ قانون تبدیلی کے حق میں یعنی "نیا پاکستان" کے حق میں آیا۔۔۔ 
 نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Wednesday, July 18, 2018

خدا جانتا ہے۔۔۔

فکرستان کی شیئرنگ و تبصرہ ۔۔۔
عمران خان لوگوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں:سعد رفیق
لیڈراں کے بارے میں یہ بات "افلاطون"بھی کہہ چُکے ہیں۔۔
مثلاً: فلپائن کے صدر روڈریگوڈوٹرٹے کا یہ کہنا کہ ۔" اگر کوئی ثابت کر دے کہ خدا موجود ہے تو میں صدارت سے استعفیٰ دے دوں گا "، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہیں تو کیا ہے؟۔۔۔"روٹی کُپڑا مکان" کا نعرہ ہو کہ قرض اوتارو ملک سنوارو کا سلوگن یا کشکول توڑنے کی باتوں کو کیا نام دیں گے ؟ ۔۔
محترم جناب افتخار اجمل بھوپال صاحب کا شُکریہ کہ اُنہوں نے  ووٹ سے متعلق "شرعی فتوٰی" کی آگہی دی، اِسکی روشنی میں  میرے حلقے سے جو امید واران الیکش میں حصّہ لے رہے ہیں، انِ میں سے میں کسی کو نہیں جانتا ۔۔۔شرعی فتوے کی روشنی میں،میں ووٹ کے ذریعے کسی کے کردار کی گواہی نہیں دے سکتا ۔۔۔یوں  خُدا جانتا ہے کہ میں اپنا ووٹ کسی کو نہیں دوں گا ۔۔۔۔۔
 نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔اب اجازت۔۔
{  رب   مہربان  رہے  }

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...