Sunday, September 9, 2018

کراچی کا نوحہ گر۔۔۔

 منجانب فکرستان : غور و فکرکیلئے۔۔
فواد چوہدری کا سینئر صحافی الیاس شاکر کی وفات پر اظہار افسوس
زندگی کیا ہے؟ عناصر میں ظہور ترتیب::موت کیا ہے؟ انہیں اجزا کا پریشاں ہونا۔
سینئر صحافی الیاس شاکر کی زندگی کا آغاز 26 اکتوبر 19951 حیدرآباد سندھ سے ہُوا۔
 جمعہ اور ہفتےکی درمیانی شب اُنہیں دل کا دورہ پڑا،اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے  یوں 7-8ستمبر 2018 کی شب کراچی میں اُنکی زندگی کا اختتام ہُوا۔۔
الیاس شاکر بھی تو اوِلاد آدم تھے اسلئے اُن سے سرزد (دانستہ غیر دانستہ) لغزشیوں پر" رب کا کرم ہو ،رب کا رحم ہو"۔۔۔ 
الیاس شاکر مرتے دم تک اپنے کالموں میں "کراچی" شہر کے ایسے رستے زخم دِکھا تے رہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کو بھی  کرہ زمین کے باسیوں کہنا پڑا کہ" کراچی کا مقام دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے"۔۔۔
کوئی حد ہے، کراچی سے ناانصافیوں کی کہ "کراچی'' وفاقی بجٹ کا 67 فیصد اورسندھ بجٹ کا 97 فیصد فراہم کرتا ہے ۔۔
 پربھی " کراچی کا مقام دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے"۔۔۔

 نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  }

یاد داشت کے جھروکوں سے(قسط #14)

منجانب فکرستان : غ وروفکر کے لئے  ------------------------ میری فٹبال کی ٹیم ہار گئی تھی ،میں اُداس چہرہ لئے گھر میں داخل ہُوا ، گھر میں  کر...