Tuesday, August 21, 2012

٭ بدلتی معاشرتی قدریں ٭

منجانب فکرستان:{ایڈیٹنگ ہوئی} رحیمانہ صفت،  مذاہب ، ڈونرز، روحانیت،معنویت، عبادت
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 اشرف المخلوقات کہلانے والا انسان پست تر درجہ جانوروں سے بھی بدتر درجے پر آ گیا ہے عورت عورت سے مرد مرد سے شادی کرنے کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہُورہا ہے ،دوسری جانب ٹیسٹ ٹیوب بچّوں کی ٹیکنالوجی  بھی خوب ترقی کر رہی ہے اب تک پچاس لاکھ بچّے پیدا ہوچُکے ہیں!!! تو کیا انسان کا مستقبل یہی ہونےجارہا ہے کہ ہم جنس جوڑوں کو اولاد کی خواہش ہوئی تو متبادل ماؤں ،ایگ/اسپرم ڈونرز کی خدمات حاصل کرکے ٹیسٹ ٹیوب بچّہ حاصل کر لیا۔اس ساری صورت حال کی وجہ انسانوں پر مذہب کی گرفت کا ڈھیلا پڑنا ہے اور ڈھیلا پڑنے کی وجہ۔۔
تمام مذاہب کی روح میں شامل ہے انسانی کردار کو بلند کرنا، انسانوں کو انسانوں سے جوڑنا اور انسانوں کے درمیان بھائی چارا قائم کرنا۔۔۔لیکن جب کسی مذہب کا بانی اُٹھ جاتا ہے تو مذہب کی روح بھی نکل جاتی ہے اور اب انسانوں کو انسانوں سے جوڑنے کے بجائے اُلٹا تقسیم کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔۔مختلف تشریح کار علماء کے درمیان تقسیم در تقسیم ہوکر مذہب اب مختلف فرقوں کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ یوں وہی مذہب اب اپنے پیرو کاروں میں بھائی چارا کی جگہ نفاق ڈالتا ہے اس نفاق کا اثر نہ صرف مذہب کی تشریحات میں پڑتا ہے بلکہ طریقہِ عبادت میں بھی آجاتاہے اس فرق کی بنا پر مختلف فرقوں کے علماء اور پیرو کار یہ نعرہ بُلند کرتے  ہیں کہ ہمارا فرقہ صحیح ہم جنتی۔۔ دوسر ے سارے فرقے  اور مذاہب کے پیروکار غلط اور جہنمی (تاریخ گواہ ہے اِن ہی نعروں نے انسانوں کے خون کی ندیاں بہائیں/آج بھی خون بہہ رہا ہے ) (مذاہب کا  کردارکہ ایک انسان کا قتل تمام انسانیت  کا قتل/دوسرا گال پیش کرنا /کسی جاندار کو مارنا پاپ/خُدا کی رحیمانہ صفت کو اپنے میں سمونا)اِن نعروں سے  مجروح ہُوا اور جب ہر فرقہ ہر مذہب ایسے نعرے لگائے گا تو مذاہب کی صورتِ حال گنجلک تو ہونی ہے کہصحیح کون ہے ؟؟ ان سب باتوں سے مذاہب کو نقصان پہنچا ۔۔۔اسکا نتیجہ۔
جن ممالک میں تعلیم کی شرح بلند ہوئی ،جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی نے ترقی کی وہاں کی عوام نے یا تو مذہب  کو بوجھ سمجھ کر اُتار پھینکا یا پھر وہاں مذہب کی گرفت ڈھیلی پڑگئی ، جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ مذہب جوکہ زندگی کو معنویت اور روحانیت فراہم کرتا ہے اسکا خلا پیدا ہوگیا  اس خلا کو پُر کرنے کیلئے مصنوعی طریقوں مثلاً مراقبہ، یوگا،ڈانس، میوزک اور جنسیت وغیرہ میں آزماتے ہیں پھر بھی سکون نہ ملا تو بعض زندگی ہی کو ختم کرڈالتے ہیں۔۔۔۔ہم جنس پرستی کی وبا بھی بے معنی زندگی،روحانی خلا  کا شاخسانہ ہے۔۔۔
کل تک معاشرے میں جس عمل کو حقارت، کراہیت اور گُناہ سے جوڑا جاتا تھا آج  ترقی یافتہ ممالک کی عوام کی اکثریت نے ہم جنسوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے  ۔۔۔پادری تک ہم جنس پرست بن رہے ہیں،اس عوامی فیصلے کی وجہ سے ان ممالک میں ہم جنسوں کی شادی میں حائل قانونی رکا وٹوں کو اس طور پر دور کیا جا رہا ہے کہ چرچز کو ہم جنسوں کی شادی  کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔۔۔۔ 
اور پھر ۔۔۔ہم جنس شادیاں، ٹیسٹ ٹیوب بچّے۔۔  
محو حیرت ہوں کہ دُنیا  کیا سے کیا  ہوجائے گی۔۔
پوسٹ میں درج خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔ ا ب اجازت دیں ۔آپ کا بُہت شُکریہ (ایم۔ڈی) 


Sunday, August 19, 2012

مسلم امّہ کو٭ عید مبارک ٭

قارئین دوست ، بلاگرز ساتھی اورسیارہ کی انتظامیہ فکرستان کیجانب سے دلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 قبول فرمائیں
( ایم ۔ ڈی )

Friday, August 17, 2012

٭ متعصب فیصلے ٭

منجانب فکرستان : جرمنی میں اظہارِ آزادی کا دوہرا معیار۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مسلمانوں کے خلاف امریکی ومغربی ممالک کے نفرتی پروپیگنڈے سےان ممالک میں عیسائی انتہا پسند گروپ وجود میں آرہے ہیں، جیسے جرمنی میں پرو ڈوایچ لینڈ نامی گروپ جس نے عدالت سے آزادی اظہار کے نام پر متنازع خاکے بنانے کی اجازت حاصل کرلی ہے، جبکہ ہولو کوسٹ کا مذاق اُڑانے پرجرمنی ہی کی عدالت نے ممبر پارلیمنٹ کو  6ہزار یورو جرمانہ اور 8 ماہ کی معطل سزائے قید سُنائی ہے ۔۔اب اس کیس میں آزادی اظہار کا معیار کیوں بدل گیا ؟؟۔۔اس طرح کے یہودیوں کے حق میں کئے گئے جانب دارانہ فیصلوں نے اس دنیا کو جہنم بنایا ہُوا ہے ۔
اب جازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم۔ڈی)  


  






Sunday, August 12, 2012

٭ اینٹی مسلم پروپیگنڈہ ٭

منجانب فکرستان:نفرتیں بونے سے  نفرتیں پیدا ہوتی  ہیں۔ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
 پروپیگنڈہ یہ کیا جارہا ہے کہ گُردوارے کو خون میں نہلانے والا 40 سالہنان میچیورڈ بچّہ تھا کہ اُسکو معلوم نہیں تھا کہ مسلمان کون اور کیسے ہوتے ہیں، بلا تصدیق کئے  اتنا بڑا اقدام کر ڈالا اب پھر وہی اینٹی مسلم غیر منطقی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ سکھوں کو مسلمان سمجھ کے ہلاک کیا گیا ہے۔۔
اِسی اینٹی مسلم نفرتی پروپیگنڈے کی وجہ سے مغرب اور امریکہ میں اکثریتی کمیونٹی میں اقلیتی کمیونٹی (مسلم نان مسلم) کیلئے نفرت بڑھی ہے، ناروے والا واقعہ ہو کہ سینما والا یا پھرحملہ گردوارے والا یہ سارے واقعات اس بات کے گواہ ہیں کہ نفرت پر مبنی انتہا پسندی مغربی اور امریکی اکثریتی کمیونٹی میں نفوذ کرتی جا رہی ہے اور ایسے انتہا پسند گروپ بنتے جارے ہیں جنکی بنیاد اقلیتی کمیونٹی سے نفرت پر مبنی ہے۔جس کی جھلکیاں آئے دن خبروں کی زینت بنتی ہیں گردوارے والا واقعہ بھی اسی اقلیتی کمیونٹی نفرت کا شاخسانہ ہے درج بالا تمام واقعات اینٹی مسلم  مسلسل نفرتی پروپیگنڈے کا  ذہنوں پر پڑنے والا نفسیاتی اثر  کا نتیجہ ہے۔۔۔
چونکہ نفرتیں بونے سے  نفرتیں پیدا ہوتی ہیں ۔ ۔۔۔اب اجازت دیں ۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔
پوسٹ میں درج خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔ (ایم۔ڈی)  

Wednesday, August 8, 2012

٭ انا ہزارے اب نہیں رہے پیسے کے٭

منجانب فکرستان:   چمتکار ، عوامی بل ،برصغیر، کنوارہ بڈھا، 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 اگرکوئی ایسا سمجھتا ہے کہ انا ہزارے کی تحریک صرف بھارتی عوام کے لیے تھی تو وہ غلطی پر ہے انا ہزارے پورے برصغیر کے اینٹی کرپشن کے سمبل تھے اگر بھارت میں "لوک پال بل" منظور ہوجاتا تو اسکے اثرات پورے برصغیر پر  پڑتے ،  انا کی کوششوں کی وجہ سے  " بل" لوک سبھا میں تو منظور ہو گیا تھا اب صرف راجیہ سبھا کی منظوری درکار تھی،پھر  خُدا جانے کیسا چمتکار ہُوا کہ انا کو  تحریک کو اُدھورا چھوڑ سیاست میں آنے کی چُل اُٹھی اس طرح اس بڈھے نے سارے کئے کرائے پر پانی پھر دیا۔۔۔ شومئی قسمت کہ دوچار ہاتھ جبکہ لبِ بام رہ گیا والی بات ہوگئی۔۔
 اگر بھارت میں یہ بل منظور ہوجاتا تو برصغیر کے دیگر ممالک میں بھی  اسی طرز کے  "عوامی بل" کیلئے راہ کُھل جاتی۔۔۔ جس طرح سے  ایک عرب علاقہ کی تحریک دوسرے عرب علاقوں میں پھیلی۔۔۔۔
  تو کیا انا کا یہ سارا  ڈرامہ سیاست   میں "اِن" ہونے کیلئے تھا ؟؟۔۔۔۔ یہ کنوارہ بڈھا بھی فل ڈرامہ باز نکلا :grin: :grin:
 اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ۔۔(ایم۔ڈی)

Monday, August 6, 2012

* تجزیاتی جائزہ *

منجانب فکرستان: زیادہ بار پڑھی جانے والی پوسٹ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
 جمہوریت کی گاڑی پٹری سے کیوں نہیں اُتری ؟ کریڈٹ کس کو جاتا ہے۔؟ عدلیہ ،فوج ، زرداری، نواز شریف ۔۔یا۔؟ گُذشتہ ساڑے 4 سالوں میں عوام کے ذہنوں میں عدالتی فیصلوں  کا سسپنس قائم رہا  کہ دیکھیں اِس کیس پر کیا فیصلہ آتا ہے یا اُس کیس پر کیا فیصلہ آئے گا ۔؟ یہ صورتِ حال آج بھی برقرار ہے ۔ اس صورتِ حال کی وجہ سے  بے روز گاری ،مہنگائی  اور لوڈشیڈنگ پر کوئی ملک گیرعوامی احتجاجی تحریک نہ چل سکی ،حکومت نے ساڑے 4 سال مکمل کر لیے۔۔ تو کیا اسکا کریڈٹ عدلیہ کو جا تا ہے؟؟ یا اسکی حقدار فوج ہے۔۔۔
ملک میں جب بھی موجودہ جیسے حالات ہوئے، فوج  نے اقتدار سنبھالا ہے ، کئی حلقوں کی جانب سے مارشل لا کی حمایت  ہونے  کے باوجود فوج نے جمہوریت کو پٹری سے نہیں اُتارا  تو کیا یہ کریڈٹفوج کو ملناچاہئیے ؟؟ یا اس کے حقدار زرداری صاحب ہیں ۔۔
 چونکہ ذرداری صاحب نے اپنی ذہنی پٹاری سے ایسی"مفاہمتی افادی بین " نکالی، جسے سُنے کے بعد نواز شریف اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فرض جو کہ اُنکے ووٹروں کا قرض تھا  بُھلا بیٹھے ،اِس فرینڈلی اپوزیشن پر کئی کالم نگار  ملک کو اس حال میں پہنچانے میں میاں صاحب کو برابر کا شریک لکھنے لگے، پھر بھی اُن کے کان پر جوں نہیں رینگی ، اس طرح اپوزیشن کا  فطری خلا پیدا ہوگیا  تو فطرت نے "سونامی"  کو متعارف کرایا جسکی لہر ایسی اُٹھی کہ میاں صاحب کے ہوش ٹھکانے  آگئے :sad:پھر تو جی لیپ ٹاپ،بس سفر، خیمہ ،پنکھا  سب کُچھ ہونے لگا ۔۔ (اوباما چالاک نکلے نیٹو اجلاس میں زرداری سے ملاقات نہیں رکھی ورنہ مفاہمتی افادی بین اُنہیں بھی نواز شریف  جیسا بنا دیتی :grin:  زرداری کی اسی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے جمہوریت کی گاڑی کو کوئی بھی پٹری سے اُتار نہ سکا  ۔۔۔تو کیا یہ  کریڈٹ زرداری صاحب کو ملنا چاہئیے ؟؟ یا اسکے حقدار نواز شریف صاحب ہیں ۔
 جمہوریت کی گاڑی پٹری سے نہ اُترنے کی وجہ نواز شریف ہیں ،اس ملک میں ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے کہ شروع دن سے ہی اپوزیشن حکومت  کی ٹانگ کھینچنے لگتی ہے ، جبکہ اِس حکومت کو گرانے کیلئے اپوزیشن کے پاس طاقتور عوامی اشوز تھے جیسے مہنگائی، کرپشن ، بے روز گاری، لوڈشیڈنگ  وغیرہ یہ ایسے اشوز تھے کہ عوام کو  با آسانی سڑکوں پر لاکر اِس حکومت کو گرایا جا سکتا تھا ، مگر نواز شریف نےایسا نہیں کیا ، جمہوریت کو پٹری سے اُترنے  نہیں دیا تو کیا  یہ کریڈٹ  میاں نواز شریف دیا جانا چاہئیے ؟؟ یا اسکےصحیح حقدار عوام ہیں۔
عوام جنہوں نے صحیح معنیٰ میں جمہوریت کے دکھ برداشت کئے ہیں ،کرپشن ، مہنگائی ، بے روز گاری ،لوڈشیڈنگ اِن سب کی مار کو کس نے اپنی جانوں پر جھیلا ہے ؟ عوام نے اپنی جان پر جھیلا  ہےاور جھیل رہی ہے،طویل ترین عرصہ جمہوری حکومت کو قائم رکھنے میں پاکستانی عوام نے بُہت قربانی دی ہے۔ اس لیے سب سے زیادہ کریڈٹ کے حقدار عوام ہی ہیں گو کہ اس جمہوری حکومت کو قائم رکھنے میں ، عدلیہ،فوج،زرداری اور نواز شریف کو بھی یہ کریڈٹ جاتا ہے۔ ۔۔
آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟ اب اجازت دیں۔۔ آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔(ایم ۔ڈی)



Sunday, August 5, 2012

تین اَلِف تنازعات کیا گُل کِھلائیں گے ؟

منجانب فکرستان: تین اَلِف تنازعات/ عیسائیوں اور مسلمانوں کے بیچ نفرت/حقیقت یہ ہی ہے   
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
ایک طرف امریکہ ایران پر مسلسل معاشی پابندیاں لگا تا جا رہا ہے تو دوسری طرف جواباً،وال اسٹریٹ جنرل کےمطابق ایران نے  اپنے ملک کے مشرقی حصے میں طالبان کو اپنا دفتر کھولنے کی نہ صرف اجازت دے دی ہے ، بلکہ ایسے میزائلوں کی فراہمی پر بھی بات چیت چل رہی ہے جو زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔۔اگر یہ خبر سچ ہے تو بات خطرناک ہے۔۔۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تین اَلِف یعنی امریکہ، ایران اور  اسرائیل تنازعات تصادم کی طرف بڑھتے جا رہے ہیں۔ تصادم کے نتائج بڑے ہی بھیانک ہونگے۔  چونکہ دہشت گردی مسلمانوں سے نتھی پروپگنڈے نے عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کو بڑھا یا ہے ۔۔بش نے دانستہ یا غیر دانستہ crusad صلیبی جنگ کا حوالہ دیا تھا ۔۔۔ کوئی آنکھیں بند کرلے وہ اور بات ہے۔۔۔ ورنہ حقیقت یہ ہی ہے کہ  عیسائی اور مسلمانوں کے بیچ (شعیہ سنی کی تخصیص نہیں) نفرتوں میں اضافہ ہُوا ہے ۔۔جو یقیناً نسل آدم  کیلئے اچّھی بات نہیں ہے ۔۔۔
اب اجازت دیں۔۔۔ آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم۔ڈی)  


یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...