Posts

Showing posts from January, 2017

فلسفیانہ جواز ۔۔

منجانب فکرستان: ٭ ڈچ وزیر اعظم نے مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ معاشرے میں ضم ہوجائیں، نہیں تو واپس چلے جائیں۔ معاشرے میں ضم یا قومی ہم آہنگی کی بابت ٭ کیمرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی زبان و ادب کی ماہر خاتون پروفیسر وینڈی ایرس بینٹ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ضم یا قومی ہم آہنگی کا راستہ یکطرفہ نہیں یہ دوطرفہ راستہ ہوتا ہے۔۔ یوں اُنہوں نے مہاجرین کو ضم یا  قومی ہم آہنگی  کا فلسفیانہ جواز فراہم کر دیا ہے۔ اُنہوں نے قومی ہم آہنگی کے سلسلے میں برطانوی باشندوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اردو زبان سیکھیں غالباً پروفیسر صاحبہ پیشِ نظر یہ بات ہو گی برصغیر سے آئے باشندوں کی ایک بڑی تعداد اردو زبان کو سمجھتی ہے،اُنہوں نے پنجابی اور پولش زبانیں بھی سیکھنے کا مشورہ دیا۔۔ کُچھ تم چلو ۔۔۔ کُچھ ہم چلیں ۔۔۔ یوں مٹِ جائیں فاصلے ۔۔۔   پوسٹ میں     کہی  گئی باتوں سے   اتفاق   /اختلاف    کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔ { ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں } ٭ http://www.cambridge-news.co.uk/news/cambridge-news...

عالمی کتب میلہ ۔

Image
  منجانب فکرستان     باہر کا راستہ ۔۔۔ ٭ کالم نگار عامر خاکوانی کے مُطابق بغیر فکشن پڑھے  مطالعہ مکمل نہیں ہوتا۔۔ میں نے  فکشن پڑھنے کی بُہت کوشش کی لیکن دماغ نے ہمیشہ اپنی عدم دلچسپی ظاہرکی،  یوں مُجھے فکشن پڑھنے سے محروم رکھا ۔۔۔ شاید   یہی  وجہ ہے کہ مُجھے لکھنے کا  صحیح  سلیقہ نہیں آتا۔۔ پھر بھی دل تو خیالات کا اظہار چاہتا ہے۔  فکشن باغی دماغ مُجھے  کتب میلے لے گیا اور اپنی   لطف اندوزی کیلئے درج ذیل کتابیں خریدوائیں۔۔ :ڈاکڑ منظوراحمد کی "محسوسات" ۔ سید محمد تقی کی "تاریخ اور کائنات میرا نظریہ" ۔۔" افکارعالیہ "(ترجمہ ڈاکٹر خان رشید،قاضی قیصرالاسلام)۔ پابلونرودا کی آپ بیتی " یادیں " اور زیبا نورین کی خودکشی کرنے والی نامور شخصیات کے بارے میں کتاب " جسم و جاں سے آگے "  اس قسم کی کتابوں کے حریص مارے دماغ کو اس سے پہلے کہ میری جیب کو کنگال کردے میں نے اُسے باہر کا راستہ دِکھا دیا   ۔۔۔  ٭ http://dunya.com.pk/index.php/author/amir-khakwani/2017-01-02/18079/44891130#...