Tuesday, March 22, 2016

دوستی کا اثر ؟؟۔۔

 منجانب فکرستان : برائے غوروفکر کیلئے  
 فلمی نغمہ : "اِک  لڑکی  کو دیکھا تو  ایسا  لگا " مارکیٹ میں آیا تو ایسا لگا جیسے شاعر نے رُومانس کی ماؤنٹ ایورسٹ  چوٹی  سرکرلی ہو ۔۔۔
جاوید اخترکی وجہ  شُہرت  رومانس  بھری  شاعری  ،تاہم  شبانہ  اعظمی  نے  اپنے  حالیہ  انٹرویو  میں کہا ہے  کہ اُنہیں  ایسا محسوس ہوتا  ہے، جیسے  جاوید میں تو  رومانس کی  ہڈی ہی  نہیں ہے۔۔۔۔اِسی طرح ریحام خاننے بھی  برطانوی جریدے  کو دئیے   اپنے انٹرویو  میں کہا  تھا   کہ عمران خان بالکل بھی رومانٹک نہیں ہیں ۔۔  عمران  خان  کے  حوالے  سے مان  لیتے  ہیں  کہ  پارٹی  کے معاملات  کی وجہ  سے  رومانٹک موڈ نہ بن پاتا ہو۔۔۔۔ البتہ جاوید اختر یعنی رُومانی  شاعر کے بارے انکی اہلیہ کا تبصرہ سوچنے والوں کو غوروفکر کی دعوت فراہم کرتا ہے  کہ  کہیں یہ  ساحر  کی دوستی کا  ذہن پر  پڑنے والا اثر تو نہیں ؟؟؟ جس نے کہا  تھا کہ۔۔
زندگی صرف مُحبت نہیں کچھ اور بھی ہے
زُلف و رُخسار کی جنت نہیں کچھ اور بھی ہے 
بھوک اور پیاس کی ماری ہوئی اس دُنیا میں 
عشق ہی ایک حقیقت نہیں کچھ اور بھی ہے
----------------------------------------------------------------------------------------------------

نوٹ:پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
اب  مُجھے  اجازت دیں :  ہمیشہ رب کی  مہربانیاں  رہیں

یاد داشت کے جھروکوں سے(قسط #12)۔

  منجانب فکرستان : غوروفکر کے لئے   دن مہینوں میں اور مہینے سال میں تبدیل ہوتے رہے، اماں جان کے تعلقات  محلے کے میرے دوست یعقوب کی فیملی ا...