" منفرد باتیں "
منجانب فکرستان دانشور کچُھ منفردباتیں کیا کرتے ہیں، آئیں سُنیں ایک دانشور سے اُسکی منفرد باتیں اِن باتوں سے اختلاف/ اتفاق کرنا آپ کا حق ہے۔۔ موسیقی تفریح یا مقصد ِحیات...ایازا میر SMS: #AAC (space) message & send to 8001 میں شاید کبھی بھی کنورٹیبل کار نہ خرید سکوں گا کیونکہ ایسی عمدہ گاڑی خریدنا میرے وسائل کی سکت سے باہر ہے، لیکن میں اکثر جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتا ہوں کہ میں ایک کھلے چھت والی مرسڈیز چلارہاہوں جبکہ ساتھ والی سیٹ پر کوئی حشر ساماں اپنی تمام تررعنائیوں سمیت جلوہا فروزہے تو سوچتا ہوں کہ ایسے میں کیسی موسیقی دل (اُس کے) دل کو نرم کرتے ہوئے دفاعی حصار کو کمزور کرتے کرتے ختم کردے گی۔ موسیقی سے کچھ بھی ممکن ہے، اور پھر ایسے عالم مایوس ہونا درست نہیں۔ سنہری سڑک پر ہوا سے باتیں کرتے ہوئے اسپ ِ تازی کی پشت پر سوا رہیرو جانتا ہے کہ اگر اُس کا ہدف موسیقی سے نابلد نہیں تو پھر ویگنرکی Prelude سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔ اس دھن میں جب وائیلن کے سربلند ہوتے ہیں اور جب آرکسٹرا کی لہر اپنے عروج پر پہنچتی ہے تو موس...