Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Sunday, February 20, 2011

امریکہ نے ویٹو کردیا ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

                                                                
          فکرستان سے ۔۔۔لوگوں میں امریکہ سے بڑھتی ہوئی نفرت کا سر سری جائزہ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امریکہ نے اُس مذمتی قرار داد کو ویٹو کردیا  جو فلسطین  نےاسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی خلاف اقوام متحدہ  میں پیش کی تھی ۔ 14ارکان نے قرار داد کی حمایت کی تھی  صرف امریکہ نے ہی مخالفت کی ۔اسطرح جمہوریت کے چمپئین  نے ویٹو پاور کے زور پر جمہوریت  کا گلا گھونٹ دیا ۔اس ویٹو پاور کے قانون نے اقوام متحدہ کے ادارہ کو بالکل ہی  ناکارہ بنا دیا ہے ۔ جن مقاصد کےحصول  کیلئے یہ ادارہ وجود میں آیا تھا  یہ اُن  مقاصد کے حصول میں رکاوٹ بن رہا ہے ۔ ظلم و بر بریت روکنا تو دُور کی بات ہے  یہ ادارہ تو اسرائیل کی ظلم و بر بریت کے خلاف مذمتی قرارداد تک پاس کر نے کا روادارنہیں ۔
 دنیا کے ممالک کو قانون ویٹو پاور کے خلاف آواز اُٹھا نا چاہیے۔ جبتک اقوام متحدہ کا ادارہ قانون ویٹو پاور سے جان چھوڑا نہیں لیتا اس ادارہ کو اقوام متحدہ کے بجائے پانچ مُلکی ادارہ کہنا چاہیے۔امریکہ کو بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے کہ اُسکی  اسرائیل نواز پالیسی  اُسے کتنا نقصان پہنچا رہی ہے ۔۔ اسرائیل نواز پالیسی کی بِنا پر دُنیا بھر کے انسانوں میں امریکہ کا اِمیج خراب ہوا ہے ۔ 
اسی طرح سے بلاجواز وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا حوّا کھڑا کر کے عراق کو خون میں نہلادینا  کہاں کا انصاف ہے۔جنکے پیارے مرے ہیں ،  زخمی ہوئے ہیں یا جِن کے  کاروبار تباہ ہوئے ہیں ۔ انکے دلوں میں سپر پاور کیلئے  شدید نفرت ہوگی ۔ اسی طرح عالمی دہشت گردی کا حوّا کھڑا کرکے افغانستان میں بھی خون بہا یا  گیا۔ یہاں بھی جنِ کے پیارے مرے ہیں، زخمی ہوئے ہیں یا جنِ کے کاروبار تباہ ہوئے ہیں ۔  وہ بھی سپر پاور سے نفرت کریں گے ۔ ڈرون حملوں نے بھی پاکستانیوں کے دِلوں میں نفرت کو جگایا ہے ۔ گوانتا ناموبے اور ابُو غوریب  جیل  نےدنیا  بھرکے انسانوں میں نفرتوں کو سمویا ہے  ۔  ان نفرتوں  سے دہشت گردی میں کمی ہوگی یا کہ مزید اضافہ ؟ اب لوگ امریکہ،اسرائیل اور بھارت کے طرزِ عمل کو بھی ریاستی دہشت گردی کہتے ہیں  کیا امریکہ،اسرائیل اور بھارت کا  موجودہ طرز عمل نئے اُساماؤں کی راہ ہموار نہیں کر رہا ہے؟۔۔(  تراشہ جنگ نیوز 19فروری )۔
                                                      (خلوص کا طالب۔ ایم۔ڈی)

6 comments:

  1. جی ہاں اور پھر بڑی معصومیت سے سوال کیا جاتا ہے کہ لوگ ہم سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عبداللہ

    ReplyDelete
  2. ایم ڈی صاحب، آپ نےبہت خوب کہاہےلیکن پتہ نہیں امریکہ کےحکمرانوں کی آنکھ پربھی اسرائیلی کی دوستی کی پٹی بندھی ہوئي ہےاس کےعلاوہ اس کوکوئی بھی نظرنہیں آتایہی وجہ ہےکہ اسرائیل کےمفادات کابہت زیادہ بلکہ ساری دنیاسےزیادہ احساس ہےکیونکہ جتنی بھی قراردادیں اس کےخلاف آئیں ہیں وہ امریکہ نےویٹوکیں ہیں۔اسی لئےتواقوام متحدہ ایک زرخریدامریکہ کاغلام ادارہ ہےجسکی کارگردگی صفرہوچکی ہے۔

    ReplyDelete
  3. عبداللہ بھائی، امریکی اپنے آپکو آزادی اظہار کے علم بردار کہتے ہیں ، لیکن اقوم متحدہ میں اکثریت کی حامل مذمتی قرارداد کو ویٹو پاور کے زریعے آزادی اظہار پر روک لگا دیتے ہیں ۔یہ ہی تو امریکنوں کی کُھلی مُنافقت ہے ۔ ۔۔آپکے تبصرہ کا بُہت شُکریہ۔ ۔ ۔(خلوص کا طالب ایم ۔ڈی)۔

    ReplyDelete
  4. بھائی جاوید اقبال ۔ دنیا میں امن کو قائم رکھنے کیلئے وجود میں آنے والا ادارہ ہی قانون وی ٹو پاور کے زریعے بد امنی کو ہوا دے رہا ہے ۔ اس ادارہ کو سرجری کے زریعے قانون ویٹو پاور کو اپنے وجود سے کاٹ کر پھینک دینا ہوگا ۔ تب ہی یہ ادارہ اپنے قیام کے مقاصد کو حاصل کر سکے گا۔ ۔ ۔ آپکے تبصرہ کا بُہت شُکریہ ۔ ۔ ۔( خلوص کا طالب ۔ ایم ۔ ڈی) ۔

    ReplyDelete
  5. اسی لیے کہ جاتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔

    جمہوریت کے چمپیئن یہ بتائیں کہ ویٹو پاور جمہوریت کے خلاف نہیں ہے؟

    ReplyDelete
  6. بھائی عامر شہزاد ۔ امریکہ جمہوریت اور آزادیِ اظہار کا عَلم بردار ہے ۔ جبکہ ویٹو پاور انِ دونوں کا دشمن ہے ۔ جس طرح امریکہ اسرائیل کو گلے لگاکر اپنی مٹی پلید کررہا ہے ۔ اسی طرح اقوام متحدہ ویٹو پاور کو گلے لگا کر اپنی مٹی پلید کررہا ہے ۔ تبصرہ کرنے کا شُکریہ ۔ ۔ ۔ (خلوص کا طالب۔ ایم ڈی)۔

    ReplyDelete