Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, February 23, 2011

مُسلمان پیچھے کیوں رہ گئے/ تحقیق کی ضرورت ہے۔

 منجانب فکرستان ۔۔۔بھارتی براڈکاسٹر،شاعر اور ڈائریکٹرماس کمیونیکیشن ریسرچ سینٹربھارت کے جناب عُبیدصدیقی کے خیالات پر مشتمل آرٹیکل ایکسپریس نیوز میں شائع ہُوا تھا اسی سے اقتباس پیش ہے ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
اگر آپنے بھارتی چینل ۔ای۔ٹی۔وی، اُردو پر "ہمارے مسائل" نامی پروگرام دیکھا ہے تو پروگرام کے  کمپئیر جناب عبید صدیقی کی صورت سے ضرور واقف ہونگے۔ اب ہم اُنکے خیالات سے بھی واقفیت حاصل کرتے ہیں ۔
چونکہ آپ تقریباً دس سال تک بی بی سی سے منسلک رہے ہیں ۔اسلیئے فرماتے ہیں کہ بی بی سی میں  خبر کی صحت پر بڑا دھیان دیا جاتا ہے  ، معاملات کو معروضی انداز میں بیان کیا جاتا ہے ۔ لیکن بی بی سی جو چیزپیش کرتا  ہے وہ مغربی نقطہ نظر کے تابع ہوتی ہے ۔ 
 تعلیمی مسائل  صرف برصغیر ہی نہیں بلکہ سارے دُنیا کے مسلمانوں کو در پیش ہیں  ۔آپنے کہا دنیا بھر کے مسلمان اس وقت ترقی یافتہ قوموں سے کم سے کم سو سال پیچھے ہیں ، بعض لوگ اسکی وجہ مذہب کو ٹھراتے ہیں میں اس سے متفق نہیں ہوں کیونکہ یہ اتنا سیدھا سادا معاملہ نہیں ہے ۔ تحقیق کرنےکی ضرورت ہے ۔
مسلمانوں میں انتہا پسندی نے اسلئے جنم لیا کہ مسلمان دوسری قوموں سے بچھڑ گیا ہے ۔دنیاکے ساتھ استدلال سے بات کرنے کی قوت ہمارے اندر ختم ہوگئی ہے ۔اپنی بات کو دوسروں تک پہنچانے کیلئے منطق کے قائل نہیں رہے ۔نتیجہ میں بزور طاقت دنیا کو زیر کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔جبکہ ایسا ممکن نہیں ہے ۔
میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کا حال ایک جیسا ہے ۔زیادہ تر پروگراموں میں کِھلواڑ ہوتا ہے ۔بس یہ دیکھا جاتا ہے کہ پروگرام مقبول کتنا ہے ۔کیونکہ میڈیا بنیادی طور پر کنزیومر پروڈکٹ ہے ،اسلئے لوگ ہی اسکی سمت درست کرسکتے ہیں ۔
اخبارات میں ایڈیٹر کا کردا ر ختم ہوگیا ہے ،مارکِٹنگ والے بتا تے ہیں کہ کیا شائع ہونا چاہیے ۔یہ بزنس ہے جو اتنا پیسہ لگائے گا وہ بزنس ہی کرے گا۔
انکے خیال میں کہ آدمی مسلسل سوچتا رہتا ہے اور غور کرتا رہتا ہے جس سے اسکے خیالات میں تبدیلی آتی ہے ۔اسکی مثال وہ اسطرح دیتے ہیں ۔اگر کوئی شخص آج جیمز جوائس کو پسند کرتا ہے تو ہوسکتا ہے کل وہ اشرف علی تھانوی کی تقلید کرنے لگے ۔

2 comments:

  1. میری ذاتی رائے میں مسلمان بہ حیثیت ایک قوم ایک مذھب پچھلی تین صدیوں سے نہائت نیچے چلے گئے ہیں۔ مسلمان منگولوں کے ہاتھوں سقوط بغداد کے بعد دنیا کی ترقی و رہنمائی میں اپنا مناسب حصہ نہیں ڈال سکے۔ اسمیں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں صیلبی قوموں نے مسلمانوں سے سیکھی ٹیکنالوجی اور علم کو مسلمان قوموں سے دیدہ و دانستہ بانٹنے میں بخل سے کام لیا ہے اور بسا اوقات اپنی علمی اجارہ داری کی بھرپور کوششیں کی ہیں مگر مسلمان قوموں نے بھی اسلام کی زبردست علمی ترغیب سے ہاتح اٹھا لیا ہے ۔

    ReplyDelete
  2. بھائی جاوید گوندل، عبید صدیقی صاحب کا بھی یہی کہنا ہے کہ تحقیق ہونا چاہیے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ مسلمان قوم جوکہ تعلم میں دوسری قوموں سے کافی آگے تھی ، اب مسلسل تنزلی اختیار کئے ہوئے ہے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ہم نے قُرآن پر تدبر کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ ہم نے اپنا سارا زور حافظِ قُران بننے پر رکھا ہُوا ہے ۔ آپکے تبصرہ کا شُکریہ ۔(خلوص کا طالب ۔ایم۔ ڈی)۔

    ReplyDelete