Tuesday, April 10, 2012

'' جنت تا سرد دوزخ تک ''

منجانب فکرستان پیش ہے :~ "انسان کی ہوس زدہ کھوپڑی کی کہانی " ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
قدرت نے سیاچن کو ایک ایسی وضع قطع عطا کی تھی کہ وہاں کسی جان دار  کا گذر نہ ہو،لیکن انسان ، جس کی ہوس کی کہانی ہبوط آدم کی کہانی ہے کہ کس طرح  شیطان کے سبز باغ دکھانے پر بہکاوے میں آگیا اور خُدا کے حُکم کی خلاف ورزی کر بیٹھا جس کی پاداش میں  جنت سے زمین پر آگیا ، لیکن یہاں بھی اسکی ہوس زدہ کھوپڑی ایسے ہی گل کھلاتی رہتی ہے۔ جسکی حالیہ مثال سیاچن کی ہے، سیاچن کے معنی گلابوں کی سر زمین، نہ جانے کیوں اِس سر زمین کو یہ نام دیا  گیا ،اِس سر زمین پر گلاب نہیں اُگتے ہیں۔البتہ انسانی ہوس کی وجہ سے یہاں مامتا/باپتا کے گلاب  ضرور دفن ہوتے رہتے ہیں۔۔۔
 انسانی ہوس کی یہ کہانی اپریل 1984 سے شروع ہوتی ہے۔خُدا جانے کس بھارتی کی ہوس زدہ کھوپڑی میں سیاچن قبضہ کا شیطانی خیال آیا کہ سیاچن پر چڑھ دوڑے  اور  کافی علاقہ اپنے قبضہ میں کرلیا نتیجہ میں پاکستان نے بھی سیاچن کے کچھ علاقے پر قبضہ کرلیا  اُس دن سے  مامتا/باپتا کے گلاب  یہاں زندہ دفن ہو رہے ہیں۔۔۔۔"سرد دوزخ کی حقیقت" درج ذیل لنک پر ۔۔۔اب اجازت دیں،آپکا بُہت شُکریہ۔(ایم ۔ ڈی)  
 http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101495104&Issue=NP_LHE&Date=20120410  

Sunday, April 8, 2012

'' چار بچوں کا کنوارہ باپ ''

منجانب فکرستان:~اگر صدر بن گیا  تو بھی میں ایسا کچھ نہیں کروں گا،جو میرے اصولوں کے خلاف ہو۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جو میرے اصولوں کے خلاف ہو۔ انکا نقطہ نظر ایسا لگتا ہےکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو چاہتے ہیں ،ہم دونوں نے دل کی گہرایوں سے  ایک دوسرے کو قبول کیا ہُوا ہے ، تو  نکاح کے چند رسمی جملے کیوں ادا کریں ؟؟ اصل بات تو دل سے قبولیت  کی ہے۔ یہ ہر مذہب کی زبردستی کی اجارہ داری ہے کہ ہمارے بنائے ہوئے چند جملے ادا کرو ، ہمارا مذہبی ٹھپہ لگاؤ تو ہی تم میاں بیوی بن سکتے ہو۔۔
  اگر فرانس کے صدارتی الیکشن میں جناب " فرانسوا اولاند" کامیاب ہوجاتے ہیں  تو وہ پہلے صدر ہونگے جو اپنی"پارٹنر" کے ساتھ صدارتی" ایلیزے پیلس" میں قیام پزیر ہونگے، لیکن انکی پارٹنر" ٹریئر وائلر "انکی اہلیہ کی بجائے گرل فرینڈ ہونے کی وجہ سے بعض ایسی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گی ،جن میں دیگر ملکوں کے سربراہانِ مملکت شریک  ہونگے ۔۔۔ یاد رہے کہ اولاند صاحب تیس برسوں تک اپنی سابقہ پارٹنر سیگولین رویال کے ساتھ رہے ہیں ، جن سے انکے چار بچے ہیں۔۔۔اب  اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ ۔۔(ایم ۔ ڈی)


Friday, March 30, 2012

'' الیکشن خونی ہونگے ''

منجانب فکرستان پیش ہیں:- "تبصرے" اناؤنسمنٹ،  فرزانہ راجہ،  جرائم پیشہ، خفیہ کوڈ۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایکسپریس نیوز:- 60 اہم شخصیات "ن لیگ" میں شامل ہونگی۔امیر مقام۔
٭:-شمولیت کی وجہ۔۔ باری کے کھیل میں۔۔ باری ن لیگ کی بنتی ہے۔۔لیکن کالم نگار "حسن نثار" اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ" اگر آنے والے دنوں میں عوام مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو خاکم بدہن یہ ملک ایکسپلوڈ نہیں امپلوڈ کر جائے گا" مزید کہتے ہیں کہ "مجھے ذاتی طور پر قطعاً کوئی شک نہیں کہ ملک کے خود غرض اور نیم خواندہ حکمران شعوری یا لاشعوری طور پر اس ملک کا بھٹہ بٹھانے میں مصروف ہیں۔۔۔آخر میں عوام کو مشورہ دیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ" تاجروں ، صنعت کاروں ، جاگیرداروں اور قبائلی سرداروں سے مُلک کو چھُڑالو،  ورنہ جان لو کہ تاریخ اپنا فیصلہ محفوظ کر چُکی ہے۔۔۔صرف اناؤنسمنٹ باقی ہے،جسے نہ کوئی" لیپ ٹاپ" روک سکتا ہے ،نہ فرزانہ راجہ کا "لولی پاپ" المعروف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام " ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
ایکسپریس نیوز:-  کراچی میں وزیرستان سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔الیکشن سے قبل  جرائم پیشہ افراد کو گرفتار نہ کیا گیا تو الیکشن خونی ہونگے۔ نبیل گبول ۔
٭:- محترم حکومت تو آپ ہی کی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی بازیابی کس کی ذمہ داری ہے؟  کیا یہ آپکی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ؟؟؟ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 جنگ نیوز:- آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اپنے دوستوں اور خواتین کے دلالوں کے نام پیغامات میں خواتین کیلئے ،سامان اور ایکوئپمنٹ کے خفیہ کوڈ استعمال کرتے تھے ۔۔
٭:- آئی ایم ایف کا یہ بوڑھا سربراہ تو، بڑا ہی عورت باز نکلا۔۔۔ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میرے تبصروں سے اتفاق کرنا ضروری نہیں۔۔۔اب اجازت دیں آپکا بہت بہت  شُکریہ۔ (ایم ۔ ڈی)

Wednesday, March 28, 2012

'' قانونِ فطرت ''

منجانب فکرستان پیش ہیں:''تبصرے'' کراچی، فتویٰ، پنیٹا، وکٹوریہ ،98٪،امیرمقام  ،روس۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1#:کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ کیا ہے؟٭: وجہ یہ ہے کہ بھتہ خور گروپس بھتہ کیلئے اپنے اپنے علاقوں کو وسعت دینے کی لڑائی لڑرہے ہیں ،جبکہ حکومتی رٹ سوالیہ نشان؟بنی نظر آتی ہےخبر#2:ن لیگ اور سندھ نیشنل فرنٹ انضمام کیلئے مزاکرات جاری ہیں٭:لیاقت جتوئی ،ماروی اور امیر مقام شمولیت بھی "ن لیگ" کی اسی پایسی کا حصہ ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا" ن لیگ" کی اس پالیسی  سے ملک میں کسی قسم کی تبدیلی آسکتی  ہے ؟؟؟ کیا یہ گھاگ لوگ بغیر بار گینگ کئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔خبر#3: جنگیں عوامی سروے پر نہیں حکومتی حکمتِ عملی کی بنیاد پر لڑی جاتیں ہیں۔امریکی وزیر دفاع  پنیٹا٭:چند لوگوں کی جنگی حکمتی عملی کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پرتا ہے،محترم پینٹا صاحب اس خبر پر بھی ایک نظر ڈالئیےکہ 98 فیصد فوجیوں نے جنگ سے امریکہ واپسی کے بعد بار بار سر کے درد کی شکایت کی۔٭: کوئی مانے یا نہ مانے یہ حقیقت اپنی جگہ پر اٹل ہے کہ قانونِ فطرت صراطِ مستقیم پر نہ چلنے والوں کو سزا دیتی ہے۔خبر#4:امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ٭: کیا ڈرون حملے اسی خود مختاری کے احترام میں کئے جا تے ہیں خبر#5: پولیس حراست میں جنسی تشدد اور ہلاکتوں نے روسی پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان ؟ لگا دیا ہے٭: میرے خیال میں پاکستان میں روس سےبھی  زیادہ خراب صورتِ حال ہوگی لیکن ظاہراً نظر نہیں آتی ؟؟؟خبر#6:  نیٹو سپلائی کھولنا غیر شرعی ہے،50 مفتیان کا فتویٰ ٭:ایسے میں پارلیمنٹ کا فیصلہ ؟؟؟ 

Monday, March 26, 2012

'' حلق کی ھڈی ''

منجانب فکرستان پیش ہے : تبصرے ۔۔۔ (ایم ۔ڈی)۔کے۔  
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
فاخرہ/سونامی بریک/اکلیش یادو لیپ ٹاپ/سعودی عرب/نواز شریف،عمران خان،ثروت قادری ،بلور۔ 
1#: پاکستان کے حکمرانوں کی بے حسی اور قانون کی خاموشی پر خودکشی کررہی ہوں۔۔فاخرہ۔۔۔۔
٭جب چاہا محبت سے چہرہ  چوم لیا۔۔۔جب چاہا نفرت سے چہرہ جلادیا ۔۔۔۔ 2#: کیا سونامی کو بریک لگ گئی ؟ حامد میر۔۔۔٭: محترم بریک لگتی نہیں لگائی جاتی ہے، میں سمجھتا ہوں سونامی کی  انرجی کو بچانے کیلئے بریک لگائی گئی ہے، تاکہ بچائی جانے والی انرجی الیکشن کے دنوں میں۔۔دھے دھنا دھن میں۔۔ کام آئے ۔۔۔۔  3#:انڈیا میں 38 سالہ اکھلیش یادو نےالیکشن جیتنے پر طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ کیااور کامیابی ایسی حاصل کی کہ کم عمر وزیر اعلیٰ کا ریکارڈ بنا گئے۔۔۔۔ ٭: لیپ ٹاپنسخہ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف کے سر میں بھی لیپ ٹاپ کا اکھوا نکل آیا اور طلبا کومفت لیپ ٹاپ دے دیے۔ مگر دونوں کے دینے میں فرق ہے وہ یہ کہ اکھلیش یادو نے کہا تھا الیکشن میں کامیاب کراؤگے تو لیپ ٹاپ دونگا۔۔۔جبکہ شہباز شریف الیکشن سے پہلے لیپ ٹاپ کا دانہ ڈال رہے ہیں۔  لیکن یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ دانہ چگنے کے بعد پرندے اُڑجاتے ہیں۔۔۔۔ 4# امریکی دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے نیٹو سپلائی بحال کی جائے ۔بلور۔۔۔۔ ٭:اے ۔این ۔پی، بائیں بازونظریات کی جماعت ہے۔ اسی لیے پارٹی کا جھنڈا سرخ رنگ ہے، مگر لگتا ایسا ہے کہ زمانے کی ہوا نے اسکا رخ بائیں سے  دائیں جانب موڑ دیا ہے۔۔۔۔ 5#: چار سال مکمل ہونے پر حکومت کو کس چیز کی مباک بادوں؟نواز شریف کا غصہ ۔۔۔۔٭: نواز شریف کا غصہ بجا ہے ، بلکہ حکومت کو چاہئیے کہ نواز شریف کو مبارک باد دے کیونکہ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار بخوبی نبھایا ، اِن 4سالوں میں شاید 4 ماہ بھی پاکستان میں نہیں رہے، عوامی ووٹ کے تقدس کا بھی خیال نہیں کیا ۔۔۔۔ 6#: اقتدار ملنے پر 9 دن میں آدھی کرپشن ختم کر دیں گے۔۔ عمران خان ۔۔۔۔٭:ایسی دعوے والی باتوں پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہوتے ہیں اور کہا کرتے ہیں کہ" منہ سے ایسی بات نہیں نکالنی چاہئیے جو بعد میں حلق کی ہڈی بن جائے "۔۔۔۔ 7#: پاکستان کو فلاحی ریاست بناکر دم لیں گے ۔ثروت اعجاز قادری۔۔۔۔
٭: پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتیں اور فوجی حکومتیں پچھلے 65 سال سے پاکستان کو فلاحی ریاست بنا نے کا  کام کر رہی ہیں۔ اب تک یہ کتنی فلاحی ریاست بن پائی ہے دنیا میں اسکی مثال ملنا مشکل ہے اب آپ بھی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔۔۔ خوش آمدیدہے۔۔۔۔8#: سعودی عرب اولمپک میں پہلی بار خواتین ایتھلیٹس بھیجنے پر غور۔۔۔۔ 
 ٭: کیا ہم درج بالا خبر کو زمانے کی ہوا کا شاخسانہ نہیں کہیں گے؟؟؟ اب اجازت دیں ۔۔۔تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔(ایم ۔ ڈی)

Saturday, March 24, 2012

'' مفکر کی ذاتیات / مفکر کی فکریات ''

منجانب فکرستان پیش ہے۔کیا مفکر کی ذاتیات اور مفکر کی فکریات/ دو مختلف حلقے  ہیں ؟؟؟ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نام کتاب ''استقرائی استدلال اور فکرِ اقبال'' فکری کاوش جناب خالد الماس'' صفحہ 145 پر لکھا ہے  کہ ایک  دفعہ اقبال نے اپنے اور بنگالی شاعر رابندرناتھ ٹیگور کی شاعری کا موازنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ/ ٹیگور کی شاعری بے عمل ہے/ جب کہ وہ انسان باعمل  ہے/ میں بے عمل انسان ہوں/ جب کہ میری شاعری با عمل ہے ۔ اقبال کے اس بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مفکر کی ذاتیات /مفکر کی فکریات/ دو مختلف حلقے ہیں انکو آپس میں ملانا نہیں چاہئیے ۔۔۔ یہ تو ہوئیں مفکر لوگوں کی مفکرانہ باتیں ۔۔۔۔
آئیں اب ہم روز مرہ زندگی میں عام لوگوں باتیں کریں ، مثلاً  ڈاکٹر حضرات سگریٹ نوشی کے نقصانات گِنوا کر لوگوں کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن خود  اس پر عمل نہیں کرتے ہیں ، والدین بچوں کو جھوٹ نہ بولنے  کا درس دیتے ہیں، لیکن خودجھوٹ بولتے ہیں ، ہم جن باتوں کو دوسروں میں دیکھنا پسند نہیں کرتے/ اُن ہی باتوں کو ہم خود اپنائے ہوئے ہوتے ہیں / ہم دوسروں سے   جن اچّھی باتوں کے طالب ہیں / اُن اچّھی باتوں کو ہم نے اپنے پر لاگو نہیں کیا ہُوا ہے۔ غرض  کہ جب ہم اپنی زندگی پر ایمان دارانہ نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں اپنی زندگی میں اسی طرح کےبہت سارے  تضاد نظر آجا تے ہیں۔۔۔۔اگر کسی کو شک ہے تو اپنی زندگی کا ذرا غیر جانب دارانہ محاسبہ کر کے دیکھ لے (  کم یا زیادہ کے اعتبار سے ) قول وفعل کا تضاد صاف نظر آجائے گا ۔۔۔میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔اب اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم ۔ڈی)             

Wednesday, March 21, 2012

'' اخلاقی معیار بلند ہو گا ''

منجانب فکرستان پیش ہے : ( K ( M.D :1-jokes: تبصرے  :1-jokes:
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خبر: بھاول نگر تحریک انصاف کے جلسے کے خاتمہ پر بد نظمی۔صوفے کُرسیاں ہوا میں اچھالیں گئیں۔
٭: میرے خیال میں صوفے کرسیاں ہوا میں ایسے ہی نہیں اچلتیں پیسہ انہیں ہوا میں اچھالتا ہے۔ موروثی سیاست دانوں نے سونامی کو روکنے کیلئے سرمائے کا بند باند نے کی ٹھان لی ہے ،جس کی جھلک پرنٹ/الکٹرانک میڈیا میں صاف دیکھی جاسکتی ہے، خاص کر کچھ کالم نگار تو عمران خان کے خلاف اتنے  عریاں انداز میں لکھ رہے ہیں کہ کالم خود گواہی دے رہا ہے کہ پیسے لیکر لکھا گیا ہے۔۔۔ انہیں اپنی آنے والی نسلوں کا کوئی خیال نہیں ہے ۔۔۔ انہیں صرف اپنے لیے پیسے بنانے خیال ہے۔ 
خبر: سندھ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی ختم/ لیکن اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔
٭: اسلحہ لیکر چلنا یا اسلحہ کی نمائش کرنا ۔۔۔ کیا فرق ہے؟ یہ گنگا رام کی سمجھ میں نہ آئے ۔
خبر: خیبر پختونخوا، 28 خواجہ سراؤں کی مختلف محکموں میں بھرتیوں کا اعلان۔
٭: مجھے یقین ہے کہ ان بھرتیوں میں معیار کا پورا ،پورا ، خیال رکھا گیا ہوگا۔ اور جن محکموں میں یہ خواجہ سرا بھرتی ہوکر جا رہے ہیں یقیناً اُن محکموں کی نہ صرف کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ اخلاقی معیار بھی کافی بلند ہوجائے گا۔۔۔ شاید اسی سوچ کے تحت ہی خیبر پختونخوا حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔۔۔     
بشکریہ روزنامہ جنگ/ 21 مارچ ۔
 

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...