منجانب فکرستان پیش ہے: مسلمان اِسی میں مست ہیں، مسلمانوں کے احداف یہی ہیں !!!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میں یہ تو نہیں کہتا میری سوچ سے اتفاق کریں ٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے۔(ایم ۔ ڈی)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اقوامِ عالم کے درمیان (مسلمانوں کو چھوڑکر) سائنسی میدان میں ترقی کے نئے سے نئے احداف حاصل کرنے کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے خاص کر مائکرو چپ یا جادوئی چپ میں قومیں نتِ نئے جادوئی احداف حاصل کرکے اپنی قومی برتری ثابت کر رہی ہیں مثلاً کوئی قوم انسانی ذہن جیسی کاکردگی دکھانے والی چپ کی تیاری میں لگی ہوئی ہے۔ تو کوئی قوم ایسی چپ تیار کررہی ہے جو انسانی جسم میں موجود بیماری کی نشان دہی کردے اور کو ئی تو ایسی چپ تیار کر رہی ہے جو رموٹ کنٹرول کےزریعہ مریض کے جسم میں بر وقت دوا اُنڈیل دے، غرض کہ دُنیا کی قومیں اسی طرح کی سائنسی کارنامے انجام دینے پر اپنی ذہنی انر جی صرف کر رہی ہیں۔۔۔ جبکہ مسلمان قوم آپس میں اس طرح لفظوں کی جنگ لڑ رہی ہے کہ ایک گروہ کہتا ہے" عید میلادالنبی " منانا صحیح ہے۔۔۔ جبکہ دوسرا گروہ کہتا ہے"عید میلادالنبی" نہ صرف منانا غلط ہے بلکہ عیدمیلادالنبی کہنا بھی غلط ہے۔۔۔غرض کہدو نوں گروہوں کی جانب سے صحیح / غلط ثابت کرنے کیلئے دلائل پر دلائل دیے جا رہے ہیں جس پر دو نوں گروہوں کے چاہنے والے دلائل فراہم کنندہ کی مداح سرائی جزاک اللہ ،سبحان اللہ کہہ کر کر تے ہیں ۔۔۔اور ساتھ میں دوسرے گروہ کے حق میں یہ دُعا بھی کرتے ہیں کہ خُدا انہیں عقل دے ۔۔۔اِس دُعا میں نفس کی یہ بڑائی پوشیدہ ہے کہ ہم تم سے بہتر ہیں ۔۔۔مسلمان اسی طرح کی بحثوں میں اُلجھے ہوئے ہیں اور اسی طرح کی بحثوں میں اپنی ذہنی انرجی کوصرف کر رہے ہیں۔۔۔چونکہ ہمارے احداف یہی ہیں۔۔
خبر کےمُطابق آندھرا پردیش مسلم وقف بورڈ سے قادیانیوں کی جائدادیں خارج کرنے کی قرار داد منظور ہونے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مسلمانوں نے بورڈ کےحق میں جبکہ قادیانیوں کے خلاف خوب نعرے بازی کی ۔۔۔ مسلمان نعرے بازی سے دُنیا فتح کریں گے ۔۔۔۔
ہم مسلمان اِسی میں مست ہیں ۔۔۔چونکہ ہمارے احداف یہی ہیں ۔۔۔اب اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ۔میں یہ تو نہیں کہتا میری سوچ سے اتفاق کریں ٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے۔(ایم ۔ ڈی)