Monday, December 12, 2011

'' ماحولیات اور عمران خان "

منجانب فکرستان پیش ہے پوسٹ ٹیگز: دہشت گردی/بےضمیر/اقوام متحدہ /مشہور گروپعمران خان 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کی دُنیا جن مسائل میں گھری ہوئی ہے ان مسائل میں سب بڑا مسئلہ نہ تو دہشت گردی ہے نہ ہی سرمایا دارانہ نظام بلکہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ دن بہ دن بگڑتی ہوئی  ماحولیات  کی صورتِ حال  ہے۔۔۔ یہ ماحولیاتی" جن" دُنیا کو فنا کرنے پر تُلا بیٹھا ہے ۔۔ لیکن دنیا کے ممالک کا فوکس دہشت گردی پر ہے اسطرح  ماحولیات پر جتنی توجہ دینی چاہئیے تھی اُتنی توجہ نہیں دی جارہی ہے یا اسے یوں بھی کہا جاسکتا ہے صنعتی ترقی یافتہ ممالک ترقی کے نشہ میں اس مسئلہ سے جان بوجھ کر  آنکھیں چُرا رہے ہیں ، اس مسئلہ کو اُتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں جتنے کا مسئلہ متقاضی ہے،اپنی ترقی کے نشہ میں،ماحول خراب کرنا یاخراب ماحول کا سدباب نہ کرنا، کیا ریاستی دہشت گردی نہیں ہے ؟؟؟؟۔
اس سلسلے میں بے دست و پا بیچاری اقوام متحدہ ان بے ضمیر ممالک کا ضمیر بیدار کرنے اور مسئلہ کی سنگینی کا احساس دلانے کیلئے کانفرنسیں کرواتی رہتی ہے ۔ لیکن بڑے صنعتی ممالک، اپنا اثر استعمال کرکے ان کانفرنسوں  میں ایسی بے وقعت قرار دادیں پاس کرواتے ہیں  کہ جن کو نتائج نہیں ملتے۔۔۔
ہمارے ملک میں جوکہ مسائلستان کا جنگل ہےاس مسئلہ کی  کوئی اہمیت  ہی نہیں ہے  جبکہ ماحولیاتی اثرات نے لیہ، چولستان ، بدین اور ٹھٹھہ کی کھڑی فصلوں کو پانی میں ڈبو دیا، لیکن کسی فورم پرہماری آوازنہیں سُنائی دی اور نہ ہی ماحولیاتی سنگینی کا عوامی شعور بیداری کا کوئی حکومتی منصوبہ نظر آتا ہے ۔ ایسے میں عمران خان کا کراچی کے ایک مشہورماحولیاتی گروپ سے ماحولیات پر ایک دستاویز بنانے میں مدد طلب کرنا ۔۔۔عمران خان کا ماحولیات کے بارے میں اِدراکی شعور کا عکاس نظر آتا ہے ۔۔۔۔جبکہ "باری" والوں نے چار سال  تک جس شعور کا مظاہرہ کیا وہ عوام کے سامنے ہے کہ کس طرح اپوزیشن کا کردار نہ ہونے کی بنا پر عدلیہ نے از خود نوٹس لیے ہیں ۔۔۔ ملک کو موجودہ حالت  میں پہنچانے میں کیا اپوزیشن برابر  کی شریک نہیں ہے ؟؟ اس لیے کہ جمہوریت میں اپوزیشن پر بُہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ابباری والوں نے پھر عوام کو لُبھانے کا کام شروع کردیا  ہے ۔ ایسی سیاست کو کیا نام دیا جائے ؟؟؟؟؟
اب مُجھے اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔( عمران خان حوالہ کیلئے لنک پر جائیں)
میں یہ تو نہیں کہتا میری سوچ سے متفق ہوں ٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے ۔(ایم ۔ ڈی)

Tuesday, December 6, 2011

" الزامات تو فلٹر ٹولز ہیں "

منجانب فکرستان پوسٹ ٹیگز: ہوائی فائر/ تسکین/ تحقیق/ عظمت/اخلاقی دباؤ/ شاباش عمران خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آجکل الزامات زوروں پر ہیں جبکہ ٹی وی پر دانشور ٹائپ قسم کے خواتین وحضرات آکر الزامات لگانے کو بُرا کہتے ہیں، میں کہتا ہوں  اِنہیں بُرا مت کہو ،اِن سے ملک کو  فائدہ ہورہا ہے ۔ مثلاً ٹاک شو میں عمران خان پر پلاٹ اور شوکت خانم ٹرسٹ کے حوالے سے الزامات لگائے گئے جسکی مزید تشہیر کیلئے جناب عطاءالحق قاسمی صاحب نہ صرف اپنا پورا حق ادا کیا بلکہ انتہائی بھونڈے انداز میں مزید دو پلاٹ لینے کا" ہوائی فائر "بھی کردیا۔۔ اقتباس سے قارئین خود اندازہ لگائیں آپ فرماتے ہیں ''ایک سیاسی رہنما بتارہے تھے کہ عمران خان نے میاں صاحب سے ایک ایک کنال کے دو اور پلاٹ مختلف ناموں سے حاصل کئے تھے ۔تاہم اسکا کوئی دستاویزی ثبوت ابھی سامنے نہیں آیا ہے '' ۔۔۔قارئین اس طرح کا ہوائی الزام تو کوئی بھی کسی پر لگا سکتا ہے ۔۔۔(مزید تفصیلات لنک پر)
محترم جناب ڈاکٹر صفدر محمود صاحب بھی وہ الزامات والا ٹاک شو دیکھ رہے تھے بیچارے تشویش میں مبتلا ہوگئے ۔اپنی تسکین کیلئے الزامات کی اپنے طور پر تحقیق کی اصل حقائق( لنک پر ہیں) معلوم ہونے پراُنکے دل میں عمران خان کی عظمت اور بڑھ گئی ڈاکٹر صاحب نے کہا" شاباش عمران خان"  ۔۔۔دیکھا آپنے الزامات نے کس طرح عمران خان کو کلئیر کیا اور سچائی کو عظمت دلائی ۔۔الزامات سے قوم کا فائدہ ہورہا ہے الزامات کے نتیجہ میں عمران خان نے اپنے اثاثے ظاہر کئے اب دوسرے سیاسی رہنماؤں پر بھی اخلاقی دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ بھی اپنے اثاثے قوم کے سامنے ظاہر کریں ۔اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ الزامات فلٹر ٹولز ثابت ہورہے ہیں ۔۔۔۔ 
الزامات کا سیاق وسباق سمجھنے کیلئے ذیل میں دیئے گئے لنک پر جائیں۔۔مجھے دیں اجازت آپ کا بُہت شُکریہ۔۔۔( ایم ۔ڈی)

http://e.jang.com.pk/pic.asp?npic=12-02-2011/Karachi/images/06_08.gif


Friday, December 2, 2011

شاہ محمود قریشی کی شمولیت سے تحریک انصاف کو فائدہ یا نقصان ؟

 منجانب فکرستان: شاہ محمود قریشی کی شمولیت سے تحریک انصاف میں کس قسم کی تبدیلی آ سکتی ہے ؟؟؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 تحریکِ انصاف کے لاہور کے  کامیاب جلسے کے بعد شاہ محمود قریشی بھی اس جماعت میں شامل ہوگئے ہیں  اِنکی آمد سےتحریک انصاف پر کیا اثرات مرتب ہونگے ؟آیا یہ اثرات مثبت ہونگے یا کہمنفی کئی حضرات انکی آمد کو تحریک انصاف کیلئے نیک شگون قرار دے رہے ہیں تو کئی حضرات بد شگون گردانتے ہیںآج کی پوسٹ میں اسی صورت حال کا مختصرتجزیہ کریں گے۔۔۔
شاہ محمود قریشی کی شمولیت باہم جنس پرواز کے اصول کے مُطابق اب تحریک انصاف میں ایسے ہی اشخاص یعنی سیٹ ہولڈرز اور طاقت کے حامل لوگ آنے کی تیاری  کیلئے اپنے اپنے" پر" تول رہے ہیں جن میں  ق لیگ، ن لیگ اورپی پی پی والےوہی پُرانے گدی نشین ، جاگیردار، وڈیرے، سر ما یا دار  چہرے کہ جن سے اسمبلی کے درودیوار اچّھی طرح  واقف ہیں بیشک یہ چہرے تحریک انصاف کو اور تحریک انصاف ان چہروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔۔۔لیکن یہ چہرے تو پاکستان میں تبدیلی کے سخت دشمن ہیں۔۔۔ کیا عمران خان کی تبدیلی کی باتیں ہوا کے گوش گذار باتیں ہیں اور یہ کہ کیا مڈل طبقہ غلط فہمی کا شکار  ہو گیا ہے جو اس تحریک کو مڈل طبقہ کی تحریک سمجھ رہا ہے۔۔۔ خدشہ یہ ہے کہ تبدیلی کے دشمن  یہ چہرے نہ صرف  پوری تحریک انصاف  کو ہائی جیک کر لیں گے بلکہ  تحریک سے وابستہ مخلص پرانے کار کنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے ۔۔۔یوں تحریک انصاف میں ،بے انصافی داخل ہوجائیگی۔۔۔ اندرون و بیرون ملک تعلیم یافتہ سنجیدہ طبقہ اس تحریک سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں ہیں  کہ عمران خان اپنی ٹیم کیلئے اچّھی شُہرت کے حامل اشخاص وکلاء برادری، عدلیہ، این جی اوز، ٹی وی اینکرز، کالم نگاروں، دانشوروں، گلوکاروں ، اداکاروں اور کھلاڑیوں سے لیں گے ۔ ان میں سے کئی  تحریک کو جوائن کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ  بھی رہے تھے جیسے حسینہ معین نے جوائن کیا لیکن اب  شاید  ایسے لوگ پیچھے ہٹ جائیں گے اس لیے کہ  جب پارٹی میں پاور فل سیٹ ہولڈز آجائیں گےتو اِن سنجیدہ لوگوں کی بات کون سُنے گا۔۔۔اب اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔۔  
 میں یہ تونہیں کہتا کہ میرے اس تجزیہ سےمتفق ہوں٭میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہ میرا تجزیہ ہے(ایم ۔ ڈی)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
جمائما کیا کہتیں ہیں ؟۔۔۔ لنک پر جائیں۔۔
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101390384&Issue=NP_LHE&Date=20111201
  

Sunday, November 27, 2011

"خاص محرم کے حوالے سے "

فکرستان سے پیش ہےپوسٹ ٹیگز: حق پر کون ہے؟/ دلائل کی بات/  انسانی معاشرہ/قُرآنی آیات۔ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محرم کے مہینہ میں فرقہ واریت ہلاکتوں کا خدشہ رہتا ہے۔میری کئی پوسٹیں گواہ ہیں کہ مجھے فرقہ پرستی سے کس قدر  شدیداختلاف ہے۔لیکن میرا  "رب" جانتا ہےجسکو مرکر جواب دینا ہے۔ میں کسی فرقہ سے ذرہ برابرنفرت نہیں رکھتا ہوں۔  مجھےفرقہ پرستوں کی اِس بات سے نفرت ہے کہ ہم حق پر ہم جنّتی /دوسرا کافر دوسرا جہنمی ۔ جب ہر فرقہ یہی راگ الاپے گا تو یقیناً ٹکراؤ پیدا گا۔اس طرح یہ سوال کھڑا ہوجاتا ہے کہ حق پر کون ہے ؟؟؟ چونکہ اس کا فیصلہ انسان نہیں کر پا  رہا ہے اس لیے اِسکا فیصلہ" رب" پر چھوڑ دینا چاہئے۔۔۔ جہاں تک دلائل کی بات کا تعلق ہے۔ ہر فرقہ کھڑا ہی موشگافیانہ دلائل پر  ہے۔۔۔ ورنہ فرقوں کے بارے میں قُرآن کا پیغام اتنا صاف اور اتنا واضع ہے کہ فرقے بنانے والے علماء پر حیرت ہوتی ہے۔  دیکھیں آلِ عمران آیت، 102،103،105،الاانعام آیت 159،الحجرآیت91،92،93  ۔۔۔ اِن قُرآنی آیات کے بعد فرقہ پرستانہ حق کے دعوؤں کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟؟  اسی لیے میں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا  تھا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے ہی فرقہ پر  قائم رہے اور اگر کسی دوسرے فرقہ کو بہتر سمجھتا ہے تو بیشک اُس میں چلا جائے ، اُسکی پیروی کرے۔۔۔( فیصلہ تو"رب" کے پاس ہی ہوگا ) لیکن  کسی دوسرے فرقہ کو بُرا نہ کہے یہی تو وہ فرقہ پرستی ہے،جو انسانی معاشرہ میں فساد کی جڑ بنی ہوئی ہے( ہر مذہب کا یہی حال لیکن ہمارا حال ابتر ہے) ۔۔۔محرم میں اسی فرقہ پرست سوچ کے باعث خون خرابہ ہوتا ہے ۔۔۔ اگر علماء صدق دل سے فرقہ پرستی کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھیں تو فرقہ پرستی کا حل نکل سکتا ہے۔۔۔مگر؟؟؟؟؟؟؟؟
اب مجھے اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ۔۔۔ تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔
میں یہ تو نہیں کہتا  میری سوچ سے اتفاق کریں٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے (ایم ۔ ڈی )۔

Saturday, November 19, 2011

" ہندسے اور ہندسی اشکال "

منجانب فکرستان  پوسٹ ٹیگز : بی جے پی/سعد اورنحس/مایان کیلنڈر/ 2012/اولین دور/توہم پرستی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
ہندسوں اور ہندسی اشکال میں جادو جیسی صفت موجود ہے۔۔۔ اِسی صفت کی بدولت انسان ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔۔یہ جادو کی چابیاں انسان کے ذہن پر اس لیے اُتاری گئی ہیں کہ انسان انِ سے کائناتی تالوں کو کھول کر اوجِ ثُریا کو چُھولے اور فرشتوں کو بتادےکہ وہ اشرف المخلوقات ہے۔۔ یہ ہندسے اور ہندسی اشکال پوری  کائنات میں سرایت کئے ہوئے ہیں اس لیے کائناتی مسئلوں کو یہ اس طرح حل کرتے ہیں کہ سائنسدان بھی انکی جادوگری کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوجاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ حقیقی علوم میں استعمال ہونے کیلئے دنیا میں آئے ہیں ان سے" سعد" یا" نحس " جیسی توہمات وابستہ کرنا ٹھیک نہیں اس سے نقصان ہوتا ہے ۔ بی جے پی کو ان سے ایسا نقصان ہوا کہ وہ آج تک ایڑیاں رگڑ رہی ہے ۔توہم پرست نمرولوجی کے ماہرین نے۔۔تو ہم پرست   بی جے پی کے رہنماؤں کو حساب لگا کر متفقہ مشورہ دیاکہ وقت سے پہلے الکشن کرا دیں واضع اکثریت سے جیت ہوگی۔۔۔  بی جے پی نے ایساہی کیا اور چارو ں خانے چِت ہوگئی۔۔۔ کانگریس جیت گئی ۔۔۔بی جے پی  ابھی تک ایڑیاں رگڑ رہی ہے ۔۔ کسی چیز کا غیر فطری استعمال سزا کا موجب ہوتا ہے۔۔۔ ،افغانستان میں عدد 39 سے وابستہ توہم نے لویہ جرگہ منسوخ کرادیا ۔۔۔کالم نگار اور یار مقبول جان نے اپنے کالم میں نمرولوجی کے مطابق 2012  کو پاکستان کے لیےسعد لکھا ہے۔۔۔ پڑھ کے مجھے بی جے پی کے ماہر نمرولوجی یاد آگئے۔۔۔ لوگ آج تک مایا ن کیلنڈر کے توہم سے باہرنہیں نکلے ہیں ۔۔۔ اسی طرح  آج بھی دنیا بھر کے لوگوں میں 13 کا عدد منحوس مانا جاتا ہے۔۔ اِن توہمات سے اس حقیقت کا بخوبی اندازہ  لگایا جاسکتا ہے کہ انسان اِس ترقی یافتہ دور میں بھی اتنا ہی توہم پرست ہے جتنا کہ اولین دور  میں تھا ۔۔۔ کیا انسان کبھی اس قابل بھی ہوسکے گا کہ توہم پرستی کی اس لعنت سے نجات پا جائے ؟؟؟آپ کا بُہت شُکریہ۔۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میری سوچ سے اتفاق کریں ۔۔۔۔ (ایم ۔ڈی )۔ 

Friday, November 18, 2011

" عمران خان ، جمائماخان "

منجانب فکرستان پوسٹ ہائی لائٹ: طلاق یافتہ فریقین پچھتاتے ہیں/وقت کا اٹل اصول ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جمائماخان کا عمران خان کے جلسے کے دنوں میں ڈرون حملوں کے سلسلے میں پاکستان میں آنا ۔۔۔ ڈرون حملوں کے سلسلے میں جمائما خان کیلئے عمران خان کا جرگہ کا اہتمام کرنا  ۔۔۔ پھر ٹوئٹر پر جمائما خان کا کامیاب جلسہ کرنے پر  عمران خان کو مبارک باد پیش کرنا ۔۔۔ کیا ان تمام باتوں کو اتفاق کے کھاتے میں ڈال دیں یا اس میں دلوں کی گرمائش کی بھی کُچھ حرارت شامل ہے ۔۔۔
طلاق کے اکثر کیسوں میں فریقین بعد میں پچھتاتے ہیں۔۔ ۔ سب جانتے ہیں، وقت کا اٹل اصول  ہے کہ وہ ہر چیز کوتبدیل کرتا ہے۔۔۔میاں بیوی ماحول میں  بھی تبدیلی ڈالتا ہے۔۔۔ اب فریقین کا کام ہے کہ باہم رضا مندی سے ماحول میں آنے والی تبدیلی کو محسوس کریں اور ماحول کے مطابق اپنے آپ کو اڈجسٹ کریں (دوسروں کو مشورہ دینا کتنا آسان  ہے)Posted ImagePosted ImagePosted Image
 فلم اسٹار الزبیتھ ٹیلر اور ریچرڈ برٹن نے دیکھا کہ" وقت" میاں بیوی ماحول میں تبدیلی ڈال رہا ہے،تو دونوں نے سوچا ایسا نہ ہو کہ یہ تبدیلی پہلے جھگڑے اور پھر طلاق  پرختم ہو کیوں نہ مسئلہ کا کوئی حل نکالیں۔۔۔۔۔۔( جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ" رب" نے انسانی ذہن کو یہ صلاحیت عطا کی ہے جب یہ کسی مسئلہ پہ فوکس ہوتا ہے تو یہ مسئلہ کے حل کے آپشن دینے لگ جاتا ہے ۔۔۔ آج انسان  کی ساری ترقی کی وجہ۔۔۔۔۔" خُدا "کی اسی عطا/ کانتیجہ ہے) ۔ ۔۔ مسئلہ کو فوکس کرنے پر ذہن نے یہ حل تجویز کیا کہ کچھ دنوں کے لئیے عارضی طلاق لے لی جائے ۔۔۔  پھریہی  وقت جو آج ہم میں دراڑیں ڈال رہا ہے۔ کل ایک بار پھر ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت کو محسوس کرائے گا۔۔۔ تب ہم پھر ایک نئے جزبہ کے ساتھ دوبارہ شادی کر لیں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا ۔Posted ImagePosted ImagePosted Image
 میری دُعا ہے کہ عمران خان اور جمائما خان بھی دوبارہ ایک ہوجائیں (اسلام میں اِسکا طریقہ موجود ہے) اِن کے ایک ہونے سے سب سے زیادہ خوشیاں بچّوں کو حاصل ہونگیں۔۔۔اس لیے کہ طلاق کا سب سے زیادہ دُکھ  بچّے ہی تو اُٹھا تے ہیں  ۔ بُہت شُکریہ۔۔۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میری سوچ سے اتفاق کریں ٭ میں تو یہ کہتاہوں کہ میری سوچ یہ ہے  ( ایم ۔ڈی)  

Tuesday, November 15, 2011

" نواز لیگ کی حکمتِ عملی "

منجاب فکرستان : لگتا ایسا ہے کہ ن لیگ نے ساری منصوبہ بندی "باری" کے حوالے سے  کی تھی ؟؟؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
 ن لیگ کی طرف سے اچانک  گو زرداری گو تحریک کا آنا عمران خان فیکٹر کی نشان دہی کرتا ہے ۔ایسا لگتاہے یہ تحریک" کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ والی بات ہے "  عمران خان کو مزید ٹائم نہ دیا جائے کہ مزید جلسے کرسکیں چونکہ ایک جلسے نے ہی سیاسی پنڈتوں کے بُرج اُلٹ دیے ہیں ۔ لفافے کالم نگارعمران خان کے خلاف طرح طرح کے کنفیوژن پیدا کر کے اپنی نمک حلالی کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ 
ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ نے اپنی  منصوبہ بندی "باری" کے حوالے سے کی تھی کہ اپوزیشن کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کردار ادا کیا جائے،اور حکومت کوکھُلی چھوٹ دی جائے تاکہ موجودہ حکومت جتنی زیادہ بدنام ہوگی "باری" پر ہمیں اُتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا ، اپوزیشن کا کردار نہ ہونے کی بنا پر ہی تو کئی کرپشن کیسوں میں عدلیہ نے از خود نوٹس لیا ۔ کیا  پاکستان کو کرپشن میں ڈُبونے میں ن لیگ برابر کی شریک نہیں  ہے ؟؟؟؟ اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ۔۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میری سوچ سے اتفاق کریں٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے۔ (ایم ۔ ڈی )

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...