Friday, November 4, 2011

" یہودی اور سنتِ ابراہمی "

 منجانب فکرستان پیش ہے پوسٹ ٹیگز: سنتِ اِبراہمی/ یہودی / معلومات میں اضافہ/ وکی پیڈیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 سنتِ ابِراہمی قربانی کے حوالے سے میرے ساتھی بلاگرز نے کافی معلومات فراہم کی ہیں ۔۔۔مسلمان ہونے کے ناطے ان معلومات میں سے بہت سی معلومات وہ ہیں جو قربانی کے حوالے سے ہم  پہلے سے  جانتے ہیں ۔۔۔میں جو معلومات فراہم کر رہا ہوں اس سے بھی مسلمانوں کی ایک تعداد ضرور واقف ہوگی تاہم میرے خیال میں کچھ تعداد ایسی بھی  ضرور ہو گی  جن کیلئے یہ معلومات بالکل نئی ہونگیں ۔۔۔  وہ یہ ہیں کہ یہودی قربانی کے اس واقعہ کو  حضرت اسماعیلؑ کے بجائے حضرت ابراہیمؑ کی پہلی بیوی حضرت سارہ کے بطن سے پیدا ہونے والے بیٹے حضرت اسحاقؑ سے منسوب کرتے ہیں ۔۔ ۔
اس پوسٹ کا بنیادی مقصد جنہیں نہیں معلوم اُنکی معلومات میں اضافہ کرنا ہے ۔۔۔تفصیل کے خواہش مند لنک پر جائیں مُجھے دیں اجازت آپکا بُہت شُکریہ ۔ تبصروں کی پبلشنگ بند ہے۔ ( ایم ۔ ڈی ) 
http://en.wikipedia.org/wiki/Binding_of_Isaac



Monday, October 31, 2011

" عمران خان کا پریکٹیکل میسیج "

منجانب فکرستان پیش ہے : عمران خان نے  جلسہ میں دکھایا / اپنا میسیج/ بزریعہپریکٹیکل
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عمران خان لاہور میں ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیا ب ہوگئے ہیں ، جلسہ سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تحریکِ انصاف ایک عوامی طاقت بن کر ابھر رہی ہے ۔ جلسہ بتا رہا ہے کہ مستقبل کے الیکشن۔۔۔ ن لیگ کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہونگے ۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جاگیردارانہ پٹواری نظام اورتھانہ کلچر عمران خان کو ناک چنے چبوائے گا ۔ ۔۔  
 ایک بڑے اخبار کے" لفافے باز" کالم نگار نواز شریف جلاوتنی دور میں آئے دن اپنے کالم میں نواز فیملی کی نماز روزہ پابندی  کا تذکرہ کّچھ اس انداز سے کرتے تھے جیسے دوسرے یہ پابندی نہ کرتے ہوں ۔۔۔۔
 عمران خان نے اسٹیج پر  نماز کی ادائیگی کے زریعے ایک طرف پریکٹیکلی یہ میسیج دیا ہے کہ وہ  نماز پابند مسلمان ہیں  تو  دوسری طرف شہزاد رائے  اور اسٹرنگز بینڈ کو اسٹیج پر پیش کرکے پریکٹیکلی یہ میسیج  بھی  دےدیا ہے کہ وہ انتہا پرست مسلمان نہیں ہیں۔ ۔۔۔( ایم ۔ ڈی)

Sunday, October 30, 2011

" حکومت گرانے کا خیال یا اُبال "

منجانب فکرستان  پوسٹ ٹیگز:  ریلیاں/ نفسیاتی دباؤ/ گراف بڑھنے کا خوف/مزاحمتی خوف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پاکستان اس وقت ریلیوں کی زد میں ہے ۔یہ ریلیاں عوامی مسائل پر نہیں ذاتی ایجنڈے  پر مبنی ہیں ۔اسلئیے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اگر یہی ریلیاں عوامی مسائل پر ہوتیں تو مسائل کے حل کیلئے حکومت پر یقیناً دباؤ پڑتا ۔ یہ حکومت اوّل دن سے ہی سخت نفسیاتی دباؤ میں تھی چونکہ حکومت بے نظیر شہادت  کی وجہ سے ملی تھی نہ تجربہ تھا نہ واضع اکثریت اسلیئے حکومت مزاحمت کی متحمل نہیں ہوسکتی تھی یہ ہی وجہ تھی کی اس نے ہر جانب مفاہمت کی پالیسی کو اپنایا ، اے این پی ، ایم کیو ایم ، ق لیگ اور سب سے زیادہ جس پر ذمہ داری تھی ن لیگ بھی سب مفاہمتی لالی پاپ چوسنے لگے اسطرح حکومت نے ٹھاٹ کے ساتھ 4 سال گُذار لیے ۔ اگر یہ پارٹیاں عوامی/ قومی مفاد کی حامل پارٹیاں ہوتیں تو مفاہمتی لالی پاپ کو عوامی مسائل سے نتھی کرتیں اور حکومت پر شروع دن سے عوامی مسائل حل کیلئے دباؤ بنائے رکھتیں تو کمزور اور خوف زدہ حکومت  مزاحمتی خوف  کے زیر اثر  عوامی مسائل حل کرنے پر ضرور توجہ دیتی ۔ ۔۔۔
 ممکن ہے ن لیگ نے سوچا ہوکہ اگر پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل حل کئے تو پیپلز پارٹی کا گراف بڑھ جائے گا شاید   اسی لیے چار سال تک مجرمانہ خاموشی اختیار  کئے رہے ۔ اب اچانک حکومت  گرانے  کا خیال ایسی اُبال کی صورت اختیار کئے ہوئے ہے کہ زبان قابو سے باہر ہورہی ہے جواباً بھی ایسی ہی زبان استعمال ہورہی ہے کیا ان زبان درازیوں سے عوامی مسائل  فوکس ہونگے یا کہ پسِ پشت چلے جائیں گے۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بے نتیجہ اُبال ہے ۔ بُہت شُکریہ ۔تبصروں کی پبلشنگ بند ہے  ( ایم ۔ڈی )


Saturday, October 29, 2011

" چھوٹی موٹی باتیں "

 منجانبفکرستان پوسٹ ٹیگز :- القاب / موٹا تازہ/ چربی کم کرنا/قربانی کا حلف/ دانیال عزیز
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 پاکستانی قوم القاب دینے میں کافی فراخ دل واقع  ہے۔۔۔نصرت بھٹوکو "مادرِ جمہوریت" اور ممتاز قادری کو" غازیِ ملت" عطا کردیئے ہیں٭چار سال میں چار بچّے پیدا ہوجاتے ہیں ہمارے وزیراعظم نے چار وزارتیں پیدا کرلیں  ہیں تو اس میں کونسی بُرائی ہے ٭ سال میں 16 ہزار پاکستانیوں نے خودکشیاں کرلیں تو اس میں حکومت بیچاری کا کیا قصور؟؟؟ جسکی موت جیسی لکھی ہو ویسی  ہی آتی ہے۔ اس پر حکومت کو الزام دینا یا سیاست کرنا بُری بات ہے ٭ وزیر ریلوے نے ادارے کو بند کرنے کا نیک مشورہ دیا ہے ۔۔۔۔تاکہ اُنہیں کوئی دوسرا ایسا موٹا تازہ محکمہ الاٹ ہو سکے کہ جسکی  چربی کم کی جاسکے٭ سنی اتحاد کونسل غازی علم الدین کا یوم شہادت" یوم تحفط ناموسِ رسالتؐ کے طور پر منائیگی جس میں عوام سے تحفظ ناموسِ رسالت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کا حلف لیا جائے گا ٭علماء حضرات کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہمارے اعمال نے پیدا کیاہے ۔۔۔جبکہ دانیال عزیز صاحب کا کہنا ہے کہ  ڈ ینگی شہری حکومتیں ختم کرنے کا نتیجہ ہے ۔ آپکا بُہت شُکریہ ۔۔
( ایم ۔ڈی )

Tuesday, October 25, 2011

غلط فہمی یا کہ خوش فہمی ؟؟؟؟؟؟؟

 فکرستان : نئے سال کیلئے دُعا گو ہے کہ سرمائے کو لگام لگے۔(آمین)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ پوسٹ " سرمائے کا بلیک ہول " کے عنوان کے تحت  31 دسمبر 2010 کو لکھی گئی تھی  ۔ جس پر جاوید گوندل بھائی کا تبصرہ بھی موجود ہے ۔ صرف پوسٹ کا  عنوان  تبدیل کیا ہے   پوسٹ  کےآخر میں  جو دُعا کی گئی تھی  وہ  بھی من وعن  اُسی  طرح سے ہے۔ اُس دُعا کے الفاظ دیکھیں، چلیں 31 دسمبر والی پوسٹ پڑھتے ہیں ۔۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دنیا کے ہر ملک  میں  سرمایا داروں  نے  آپس میں  ٹاپ ٹین  بننے کی نہ ختم ہونے والی دوڑ لگا رکھی ہے ۔۔۔  جس سے دُنیا میں کرپشن ،ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی  خوب پروان چڑھ رہی  ہے ۔۔۔۔۔۔ اس  طرح  سے سرما یا دارانہ نظام کا یہ " بلیک ہول " ایک طرف غریب طبقہ کو نگل  رہاہے، تو دوسری طرف درمیانی طبقہ  کو سسِکا رہا ہے ۔۔۔لیکن اس ریس کو  کوئی روک نہیںسکتا ہے ۔۔۔چونکہ سرمائے کا" بلیک ہول" مذہبی اخلاقیات  اور ضمیری اخلاقیات کو نگل چُکا ہے۔۔ ۔اب کالم نگار لفافےکے زیراثر لکھتا ہے ۔۔۔الیکٹرانک میڈیا بھی سرمائے کے زیر اثر چیزیں دکھاتا ہے ۔۔۔دانشوروں نے بھی سرمائے کی غُلامی کو قُبول کیا ہُوا ہے ۔۔۔بے بس کے پاس صرف ایک ہی آسرا رہ جاتا  ہے ۔ وُہ ہے دُعا ۔۔۔آئیں رب سے دُعا مانگیں کہ وہ ہیسرمائے کی اس شیطانی دوڑ سے انسان کو نجات دلائے ۔۔۔وہ ہی ایسے اسباب بنا سکتا ہے کہ سرمائے کو لگام لگے ۔خالق ، مالک،پروردگار انسان سے بُہت بڑی غلطی ہوئی کہ اُسنے سرمائے کو متعارف کرایا۔اب یہ انسان پر سوار ہوگیا ہے۔   خالق ، مالک، پروردگاراس سال  انسانی شعور کو اتنی وسعت عطا کر کہ  یہ سرمائے کو لگام دینے میں کامیاب ہوجائے ۔آمین۔
31 دسمبر کو جب یہ دُعا مانگی گئی تھی اس وقت یہ دُعا عجیب معلوم ہوتی تھی چو نکہ اس وقت سرمایا دارانہ نظام کے خلاف " وال اسٹریٹ قبضہ" جیسی تحریک  کا تصّور نہیں پایا جاتا تھا ۔ لیکن جیسا کہ میرے قارئین جانتے ہیں کہ میں جو کُچھ بھی محسوس کرتا ہوں وہ لکھ دیتا ہوں ۔ چاہے میرے  یہ محسوسات عام لوگوں سے کتنے ہی مختلف کیوں نہ ہوں ۔ ۔۔۔۔آپ نے 31 دسمبر سرمایا دارانہ نظام کے خلاف انسانی شعور بیداری والی دُعا پڑھ لی ۔ وال اسٹریٹ تحریک چل پڑی ہے، تو کیا مُجھے اس غلط فہمی یاکہ خوش فہمی مبتلا ہوجا نا چاہئیے کہ رب نے میری دُعا قبول کرلی ؟؟؟      
 تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔بھائی جاوید گوندل  کا تبصرہ پہلی جنوری کا ہے ۔۔۔ آپکا بُہت شُکریہ۔ ( ایم ۔ ڈی )  

Sunday, October 23, 2011

کیا (ن) لیگ تبدیلی لاسکتی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

 منجانب فکرستان پیش ہے : ( ن) لیگ دیگر سیاسی پارٹیوں سے کتنی مختلف ہے ایک مختصر سا جائزہ ؟؟؟؟؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کیا (ن) لیگ ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے ؟ ؟ ؟یہ پارٹی دیگر سیاسی پارٹیوں سے کتنی  مختلف ہے۔۔۔ ایک مختصر سا جائزہ لیتے ہیں ۔ یہ بات سب ہی کو معلوم ہے کہ ق لیگ کو قاتل لیگ کہا گیا تھا ۔۔۔لیکن اقتدار میں رہنے کی مصا لحتی / مفاہمتی  پالیسی  کے تحت ق لیگ کو حکومت میں شامل کیا گیا ۔۔۔اسی مصالحتی /مفاہمتی پالیسی کو اپناتے ہوئے  ق لیگ نے  بھی قاتل لیگ کہنے کا بُرا نہیں منایا ۔۔۔ ذاتی مفاد کو عوامی مفاد کا نام دیکر پیپلز پارٹی سے اشتراکِ کرلیا ۔۔۔اب ہم نواز شریف اقتدار حاصل کرنے کی مصالحتی / مفاہمتی پالیسی کی طرف آتے ہیں ۔۔۔آپ نے آئندہ الکشن اور اقتدار میں آنے کیلئے ۔۔۔ اُن تمام مفاد پرست سیٹ ہولڈروں کو کہ جنہوں نے  ق لیگ اور مشرف کو حمایت دی ۔۔۔جنہیں لوٹے اور دیگر  بُرے القابات سے نوازا گیاتھا ۔۔۔ اب  اقتدار کی مصا لحتی / مفاہمتی  پالیسی کے تحت  اُنہیں اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔۔۔اُنہیں ن لیگ میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں  ۔۔۔ تو پھر اقتدار میں رہنے کیلئے پیپلز پارٹی / ق لیگ / ایم کیو ایم یا اے این پی  کی اُسی اقتداری مصا لحتی/ مفاہمتی پالیسی پر اعتراض کیوں ؟؟؟ یہ یقینی بات ہے کہ اقتدار کیلئے مصالحتی / مفاہمتی پالیسیوں کو اپنانے والے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے ہیں ۔۔۔ ان سب  پارٹیوں کو پاکستان یا پاکستانی قوم سے کوئی سروکار نہیں ہے۔۔۔ انہیں صرف اقتدار سے محبت ہے ۔۔۔اس بات میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں ہے کہ کل ن لیگ اور ایم کیو ایم قومی مفاد کی خاطر  ایک  دوسرے کے گلے میں باہیں ڈالے وکٹری کا نشان بنا رہے ہونگے ہیں ۔۔۔۔
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے/ آپ کا بُہت شُکریہ( ایم ۔ڈی)

Tuesday, October 18, 2011

" حمید اختر کے مذہبی خیالات "

 منجانب فکرستان سے پیش ہے : " حمید اختر کے مذہبی خیالات "
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
حمید اختر کے نزدیک  مذہبی زندگی کا فلسفہ یہ تھا کہ کوئی کافر نہیں،سب ہی انسان اُسی کی مخلوق ہیں ، اچھا وہی ہے جس سے دوسرے انسان کو تکلیف نہ پہنچے ، نفرت جو سکھائے وہ خُدا کا مذہب نہیں ہوسکتا ۔یہی وجہ ہے کہ  پاکستان میں پائی جانے والی مذہبی انتہا پسندی سے وہ بہت دُکھی تھے ۔ جس کا اظہار وہ آئے دن اپنے کالموں میں کرتے رہتے تھے ۔۔
دُعا گو ہوں کہ مالک ،خالق ،پروردگار انکی لغزشوں کو معاف فرمائے( آمین) ۔ تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔۔۔
 حمید اختر صاحب:اس  اِنسرٹ شدہ گانے/ ساحر کے پیغام سے  بہت متاثر تھے۔۔ 

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...