﷽
فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز: بہشتی زیور /شوہر بیچارے/ چچا غالب / ماموں سُقراط
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مُجھے جس خبر نے چونکا دیا وہ ہے مسلمان بیویوں کا شوہروں پر تشدد کرنا وہ بھی عرب اسلامی ملک کےصرف ایک شہر میں/ مہینہ بھر میں اوسطاً 145 بیویاں اپنے شوہروں پر تشدد کرتی ہیں ۔۔۔ اور خبر یہ بھی کہ اس تناسب میں اضافہ ہورہا ہے۔۔۔ اس بات میں شک کرنے کی کوئی گُنجاش نہیں ہے کہ ہر شریف آدمی اپنی بیوی سے ڈرتا ہے۔۔۔ میرا تو یہاں تک کہنا ہے کہ بدماش قسم کےآدمیوں کی بھی ایک بڑی تعداد اپنی بیویوں سے ڈرتی ہو گی۔۔۔لیکن بیویوں کا تشدد پر اُتر آنا یہ تو بڑی خطر ناک صورت حال پیدا ہورہی، اللہ رحم کرے۔۔۔
میرا خیال ہے کہ بیویوں نے بہشتی زیور پڑھنا چھوڑ دیا ہے ۔۔ورنہ ایسی صورت حال نہ پیدا ہوتی ۔۔۔ بہشتی زیور پڑھی ہوئی بیوی تو روٹی پکاتے میں شوہر کی آواز پر شوہر کی ضرورت پوری کرنے حاضر ہوجاتی تھی ۔۔۔ میرے خیال میں یہ سب قیامت کی نشانیاں ہیں جو بیویاں شو ہروں کو مار رہی ہیں ۔ ۔۔اور شوہر بیچارے مار کھا رہے ہیں ۔ یہ بھی اچھا ہُوا کہ چچا غالب اور ماموں سُقراط یہ دن دیکھنے سے پہلے ہی اُٹھ گئے ورنہ اُنکی تو/ خُوب کُٹائی ہوتی ۔۔ شُکریہ۔ (اس خبر کی تفصیل ذیل لنک پر ہے۔ سعودی عرب والے ضرور پڑھیں )۔
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔( ایم ۔ ڈی )