Wednesday, October 22, 2025

یاد داشت کے جھروکوں سے(قسط #13)

 منجانب فکرستان : غوروفکر کے لئے 

----------------------------------

اپنے دوست کی یہ حالت دیکھ کر رات کو سوتے وقت خیال آیاکہ مجھے بھی یہ 

 دنیا چھوڑنے کے لئے تیار رہنا ہو گا ،گوکہ میں نے اپنے نام کا کتبہ تقریباً سال

 پہلے بنالیا تھا، یعقوب سے ملنے کے بعد قبرستان گیا تھا،میں نے اماں جان کی قبر

 کے قریب اپنے لئے قبرکی بات کی،اس نے اپنا فون نمبر دیا کہ مرنے پر اپنے

 بیٹے سے بات کرانا، میں نے اپنے بڑے بیٹے کو فون نمبر دے دیا۔ 

جیسا میں نے پچھلی قسط میں لکھا تھا کہ یعقوب مجھ سے 5 چھ سال بڑا ہے تاہم

 اُس نے شادی نہیں کی، میں نے پوچھا کہ کیا اِس بیماری نے شادی نہ کرنے کا

پچھتاوا احساس دلایا ،یعقوب کا جواب تھا ہاں،  تاہم یعقوب اِس لحاظ سے خوش

 قسمت ہے کہ اُسکو اچّھی بھابھی ملی( یعقوب کے چھوٹے بھائی عمر کی بیوی ) جبکہ

 عمر کا انتقال ہو چُکا ہے،جس کا 19 سالہ جوان بیٹا ہے۔مجھ میں شاید یہ  جینیاتی

عادت ہے کہ بات کرنے والے کی طرز ادائیگی ( باڈی لینگویج) سے شخصیت کے 

کے کردار کا تجزیہ کرنے لگتا ہوں مثلاً کسی دُکاندار سے سودا خریدتے ہوئے،اُسکی

اُس کی طرز ادائیگی سے میں شخصیت کے کردار کا تجزیہ کرنے لگتا ہوں،عموماً میرا

 تجزیہ صحیح ہوتا ہے، تاہم یہ سو ٪ والی بات نہیں اتنی لمبی تمہید اس لیے باندھی

 کہ میں یعقوب کے گھر میں  تقریباً 2 گھنٹے رہا عادت کے مطابق بھابھی کے طرز

 عمل کا تجزیہ کرتا رہا،مثلاً سوپ بناکر دینا، جیٹھ کے پاؤں دبانا،سوپ پینے کے بعد

 منہ صاف کرنا وغیرہ، مجھے بھابھی کے طرز عمل میں خلوص خلوص نظر آیا، میں 

 میں نے یعقوب سے کہا تم خوش قسمت ہو کے تمہیں اتنی اچّھی بھابھی ملی ہے ،

یعقوب نے کہا کہ نیچے چھوٹے بھائی، بھابھی رہتی ہیں کبھی بھولے سے بھی پوچھ

 نے نہیں آتے ، مجھے یاد ہے کہ یونس( پیٹ پونْچَھن ) بچّہ تھا ، یعنی خاندان کا 

آخری بچّہ تھا اسلئے سب کا لاڈلا تھا،یعقوب کی تین بہنیں بڑی اور دو بھائی چھوٹے

 ہیں، تینوں بہنیں اور اُن کے شوہر بھی مر چُکے ہیں، یعقوب کے والدین کا انتقال

 اِن سے پہلے ہوچکا تھا،والد کے انتقال پر بمبئی سے آئے اب جوان لڑکے کو گھر

سے نکال دیا گیا تھا۔اب اجازت ۔

یار سلامت، صحبت باقی/قسط # 14کے لئے۔ انشاء اللہ

خالق کائنات ہمیشہ مہربان رہے ۔





No comments:

Post a Comment

یاد داشت کے جھروکوں سے(قسط #13)

  منجانب فکرستان   :  غوروفکر کے لئے  ---------------------------------- اپنے دوست کی یہ حالت دیکھ کر رات کو سوتے وقت خیال آیاکہ مجھے بھی یہ...