منجانب فکرستان: غوروفکر کے لئے
میڈیا میں ان دِنوں (دعازہرا اور ظہیر احمد) کی محبت کا خوب چرچا رہا،ہر ایک نے اپنے اپنے نقطہ نظر کی بات کی، میں نے بھی اپنی ٹیوٹر پوسٹ میں لکھا تھا کہ "محبت ہے کیا چیز؟ سائنس بھی ۔۔۔یہ نہیں جانتی ؟ اپنی اسِ بات کی سپورٹ میں برصغیر کی مشہور اداکارہ ثریا کی داستانِ محبت غور و فکر کیلئے آپ سے شیئر کرتا ہوں ۔
۔ 15 جون، برصغیر کی مشہور اداکارہ ثریا کی پیدائش کی تاریخ ہے ۔
ثریا کی محبت کی بھی عجیب داستان ہے، وہ ہالی وڈ اداکار گریگوری پیک کی
فین تھیں، جب امریکہ گئیں تو اپنی تصویر اور اپنا بمبئی ایڈریس گریگوری
پیک کو بھجوایا،اس دور میں جانے کتنی لڑکیوں نے گریگوری کو اپنی تصاویر
بھیجی ہونگیں۔
انڈین اداکار دیوانند کا ہیئر اسٹائل اور اداکاری کا اسٹائل بھی کچھ حد تک
گریگوری پیک جیسا تھا یوں ثریا دیوانند کی جانب جھک گئیں، محبت پروان
چڑھانے لگی دیوآنند
نے اپنی محبت کی نشانی میں ہیرے کی انگوٹی ثریا کو دی تاہم مذہبی اختلاف
کے علاوہ بھی دیوآنند ثریا کے گھر والوں کو نہ بھایا یوں بیل منڈھے نہ
چڑھ پائی۔
ایک رات تقریباً بارہ بجے ثریا کے مکان کی کال بیل بجی ،گھر والوں
نے دیکھا کہ دروازہ پر ایک گورا انگریز کھڑا ہے،'میں گریگوری پیک ہوں
مجھے ثریا سے ملنا ہے' اُس دن ثریا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔
ثریا کی زندگی میں کئے خوبرو ہستیوں نے داخل ہونے کی کوشش تاہم
والدہ کے انتقال کے باوجود تنہا پوری زندگی گزاردی ۔
کیا ثریا کو صرف گریگوری پیک کے اسٹائل محبت تھی ،جب دیوآنند میں یہ
اسٹائل یہ نظر آیا تو وہ دیوآنند محبت کر نے لگیں ، جب وہ نہ ملا تو پوری
زندگی تنہا گزاردی۔
پوسٹ کی تیاری میں سائیٹ ریڈیو vividh bharati لی ہے۔
۔اب جازت۔
۔ رب مہربان رہے۔
No comments:
Post a Comment